وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ نے اپنا سالانہ دن منایا

Posted On: 01 OCT 2021 3:59PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

 

  • کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس نے محکمہ کے افسران اور عملے کو شاندار کارکردگی  کے لئے رکشا منتری ایوارڈ سے نوازا۔
  • حوصلہ افزائی کے ایوارڈ بھی دئیے گئے۔
  • آئی ٹی کے چار پروجیکٹوں بشمول ای - آفس کا آغاز
  • کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے طریقہ ہائے عمل کو آسان بنانے کی ضرورت اجاگر کی۔

 

ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (ڈی اے ڈی) نے یکم  اکتوبر 2021 کو اپنا سالانہ دن منایا۔ اس موقع پر کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے) جناب رجنیش کمار نے محکمہ کے افسران اور عملے کو مثالی کارکردگی اور لگن پر رکشا منتری ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ پہلا ایوارڈ سی جی ڈی اے آفس میں انتظامی شعبے کی ٹیم اور پی سی ڈی اے (پنشن) پریاگراج کے دفتر نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔

پرنسپل کنٹرولر آف ڈیفنس اکاؤنٹس (پی سی ڈی اے) پنشن ، پریاگ راج (الہ آباد) کو پنشن کے دعوے جمع کروانے ، پروسیسنگ اور آفیسر رینک (پی بی او آر) سے نیچے کے ملازمین کیلئے الیکٹرانک پنشن ادائیگی کے آرڈر (ای پی پی او) کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے آن لائن پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس سے پنشن پانے والوں کو عالمی وبا کوویڈ 19 کے دوران وقت پر پنشن حاصل کرنے میں مدد ملی۔ کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس کے آفس ایڈمنسٹریشن سیکشن کو یہ ایوارڈ  کوویڈ 19 کے بحران سے نمٹنے میں مثالی کارکردگی کے لئے دیا گیا۔ تیسرا ایوارڈ پی سی ڈی اے (ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ)، جے پور کو اس کے جدید ڈیزائن اور کمانڈ ٹریننگ ماڈیول سامنے لانے پر دیا گیا۔

سی جی ڈی اے نے پی سی ڈی اے (ایئر فورس) ، دہرادون کی ٹیموں کو ایئر فورس کے احکامات کا جائزہ لینے ، ایئر فورس کے مینویل کو اپ ڈیٹ کرنے اور اسٹورز اور انٹیگریٹڈ فنانشل ایڈوائزر (آئی ایف اے) کی فراہمی پر موضوعاتی آڈٹ کے لئے سی جی ڈی اے حوصلہ افزائی ایوارڈ 2021 بھی دیا اور انٹیگریٹڈ فنانشل ایڈوائزر (آئی ایف اے) سیکشن ، سی جی ڈی اے ہیڈ کوارٹر کی ٹیم کو یہ ایوارڈ آئی ایف اے دفاتر کے کام سے متعلق اہم احکامات کا ای کلیکشن بنانے کے لئے دیا گیا۔

جناب کمار نے چار نئے پراجیکٹس بھی لانچ کئے جن میں ای آفس ، ٹولپ کے ساتھ  نیو کمپلیشن سسٹم (این سی ایس) کا انٹیگریٹڈ فنانشل ایڈوائزرز کے لئے سسٹم پلس (ایس آئی ایف اے پلس) اور ایئر فورس کے افسران اور اہلکاروں کے لئے نو ڈیو سرٹیفکیٹ (این ڈی سی) آڈٹ سافٹ ویئرتیار کرنا شامل ہے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں سی جی ڈی اے نے محکمہ کی کامیابیوں کی تفصیلات بتائیں۔نظام اور عمل کو تیز ، آسان اور خودکار بنانے کیلئے سروسز ڈیلیوری میکانزم میں ٹیکنالوجی کی فعال شمولیت کو بھی انہوں نے سراہا اورمحکمہ میں جاری بزنس پروسیس ری انجینئرنگ سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ سی جی ڈی اے نے انتہائی مسابقتی اور متحرک ماحول میں کارکردگیاور مؤثریت کو بہتر بنانے کے لئے دستور اور طریقہ کار کو اپ ڈیٹ اور آسان بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مسٹر کمار نے وضاحت کی کہ ڈی اے ڈی کس طرح شفاف خدمات فراہم کرنے اور تنخواہ، پنشن، اکاؤنٹس، آڈٹ اور مالیاتی مشورے کے شعبوں میں ترسیل کے عمل کو تیز کرنے کے دوہرے فوائد کے لئے ٹیکنالوجی کا مسلسل فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے  قومی سلامتی کے مقاصد میں سمجھدار، فعال اور ترقی پسند دفاعی مالیاتی انتظام کے ذریعے خاطر خواہ شراکت کے ڈی اے ڈی کے عزم کو دہرایا اور زور دے کر کہا  کہ صدیوں سے ہاتھ سے پینشن کی ادائیگی کے آرڈر کا نظام اب سسٹم فار پنشن ایڈمنسٹریشن (رکشا)  کی شکل میں ایک مکمل خودکار نظام میں بدلے گا۔

ڈی اے ڈی وزارت دفاع کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے اور اس کا سربراہ کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس ہوتا ہے۔ یہ محکمہ اکاؤنٹس، آڈٹ، ادائیگیوں اور مالی مشوروں کے شعبے میں ایک خصوصی تنظیم کے طور پر کام کرتا ہے۔

11111111.jpg

****

 

U.No:9596

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1760133)
Read this release in: English , Hindi , Tamil