وزارت دفاع

ایئر مارشل سندیپ سنگھ اے وی ایس ایموی ایم نے فضائیہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 OCT 2021 1:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم اکتوبر2021:ایئر مارشل سندیپ سنگھ اے وی ایس ایم  وی ایم نےیکم اکتوبر 2021 کو فضائیہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم،  ایئر مارشل نے دسمبر 1983 میں فائٹر پائلٹ کے طور پر فضائیہ کی  فلائنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ ایئر آفیسر کے تجربے کار ٹیسٹ پائلٹ اور ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹریکٹر ہیں۔ وہ مختلف قسم کے لڑاکا طیاروں پر آپریشن جاتی اور تجرباتی ٹیسٹ کا بھرپور اور متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔ اور انھوں نے تقریباً 4400 گھنٹے کی پرواز کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PhotoAirMarshalSandeepSinghL8GP.jpeg

اپنے 38 سال کی خدمت کے دوران ایئرمارشل نے کئی اہم کمان سنبھالی اور حملے کی تقرریوں پر تعینات رہے۔ فضائیہ میں انھوں نے ایئرکرافٹ اور سسٹم ٹیسٹنگ اسٹبلشمنٹ کی کمان سنبھالی جو ایک ہراول فضائیہ کی بیس ہے اور ایک آپریشنل لڑاکا اسکواڈرن ہے۔ وہ  اسسٹمنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (منصوبہ)، مشرقی فضائی کمان کے ہیڈکوارٹر میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر اور فضائیہ کے ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف رہ چکے ہیں۔

ایئر مارشل استی وسسٹھ سیوا میڈل اور وسسٹھ سیوا میڈل کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

*****

U.No.9597

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1760119) Visitor Counter : 212


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil