ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہوا کے معیار کے انتظامیہ سے متعلق کمیشن نے قومی راجدھانی خطے کے علاقے میں دھول کی سختی کی نگرانی کی اقدامات کرنے کے لیے ایک مستحکم اور مضبوط آن لائن طریقہ کار متعارف کرانے کا حکم دیا ہے
ہریانہ، یوپی ، راجستھان اور جی این سی ٹی ڈی کی ریاستی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروجیکٹ کے حامیوں کے ذریعے گرد ودھول کو کم کرنے کے اقدامات کی نگرانی کے لیے ایک ’ویب پورٹل‘ تشکیل دیں
قومی راجدھانی خطے کے شہری مقامی اداروں کے تحت تمام پروجیکٹ ویب پورٹل پر لازمی طور سے رجسٹرڈ ہوں گے
دھول کو کم کرنے کے اقدامات کی موثر نگرانی کے لیے ویب پورٹل میں ریموٹ کنیکٹیویٹی کے ساتھ ساتھ ویڈیو فینسنگ کی بھی فراہمی کی گنجائش
پروجیکٹ کے حامیوں کو پروجیکٹ سائٹوں پر قابل اعتماد اور کم لاگت والے پی ایم2.5 اور پی ایم 10 سینسرز لگانے ہوں گے
Posted On:
01 OCT 2021 1:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم اکتوبر2021:قومی راجدھانی خطے (این سی آر) نے تعمیراتی اور ڈیمولیشن (سی اینڈ ڈی) کی سرگرمیوں کے باعث پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کی سطح کو قائم کرنے اور کم کرنے کے لیے فضائی معیار اور انتظامیہ کے کمیشن(سی اے کیو ایم)، وقتاٰ فوقتاً دھول کو کرنے کے اقدامات کی تعمیل کا جائزہ لے گا اور قومی راجدھانی خطہ کے علاقے میں مسمار کرنے کی جگہ کا بھی جائزہ لے گا۔ سی اے کیو ایم کی طرف سے ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور جی این سی ٹی ڈی کی ریاستی سرکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ پروجیکٹ کے حامیوں کی طرف سے گرد اور دھول کم کرنے کے اقدمات کی نگرانی کرنے کے لیے ایک ویب پورٹل کے ذریعے ایک آن لائن میکنزم تشکیل دیں۔
دھول اور گرد کی تخفیف کرنے کے اقدامات کی نگرانی کے لیے ایک مضبوط آن لائن طریقہ کار متعارف کرانا ایک لازمی ضرورت ہے تاکہ تعمیراتی اور مسمار کرنے کی سرگرمیوں کے نتیجے میں پیدا شدہ فضلے کے انتظام کے ضبط وقواعد پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا یا جاسکے۔سی اے کیو ایم کی ہدایت کے مطابق این سی آر میں شہری مقامی اداروں کے علاقائی دائرہ کار کے تحت تعمیراتی اور مسمار کرنے کے تمام پروجیکٹوں (500 مربع میٹر کے مساوی یا اس سے زیادہ کے علاقے کے پلاٹ پر) کو لازمی طور پر پورٹل میں رجسٹر کرانا ہوگا۔اسی کے ساتھ ساتھ ، ریموٹ کینکٹیویٹی کی ٹیکنالوجی سے لیس ویڈیو فینسنگ لگانے کی دستیابی کو بھی ویب پورٹل میں شامل کیا جائے گا تاکہ پروجیکٹ کے مالکوں کی جانب سے دھول اور گرد کو کم کرنے کے اقدامات کی تعمیل کرنے کی موثر اور 24 گھنٹے نگرانی کی جاسکے۔ مزید یہ کہ پروجیکٹوں کے مالکان کو سی اینڈ ڈی پروجیکٹ سائٹ پر قابل اعتماد اور کم لاگت والے پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 سینسرس لگانے کی بھی ضرورت ہے۔
یہ تکنیکی تبدیلی نہ صرف پروجیکٹوں کے مالکان کو خود ہی آڈٹ کرنے اور گرد اور دھول کے مقررہ کنٹرول اقدامات کی تعمیل کرنے میں مدد دے گی بلکہ سی اینڈ ڈی سائٹ پر دھول کنٹرول کرنے کے اقدامات کی نگرانی کو بھی مستحکم بنائے گی۔ پروجیکٹ کے مالکان سے یہ بھی امید کی جاتی ہے کہ وہ ذاتی-اعلامیے کو 15 روزہ بنیاد پر اپ لوڈ کریں گے۔ مزید برآں، یہ کہ دلّی کی آلودگی کنٹرول کرنے کی کمیٹی (ڈی پی سی سی) اور قومی راجدھانی خطے کے دیگر ریاستی آلودگی کنٹرول کرنے کے بورڈز (ایس پی سی بی) کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ پروجیکٹ کے مالکان کی طرف سے دھول کو کم کرنے کے اقدامات کی سختی سے نگرانی کریں۔
اس آن لائن طریقہ کار کے ذریعے ایک جامع چیک لسٹ این سی آر میں دھول اور گرد کو کم کرنے کے اقدامات کی نگرانی کرنے کی بنیاد وضع کرے گی۔دھول کو کنٹرول کرنے نیز تخفیف کے اقدامات کی فہرست میں این ٹی- اسموگ گنزس، واٹر پلس، واٹر کینن، ہوزز،فائر ہائیڈرینٹس، اسپرنکلرز وغیرہ کا استعمال کرنا شامل ہے۔ یہ لازمی ہے کہ مالکان پروجیکٹ سائٹ پر پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 سینسرس لگائیں اور انھیں ڈی سی لائیو-بورڈ کے اُس پلیٹ فارم سے جوڑیں جو سی پی سی بی، سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ انتظامی محکموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ہے۔
*****
U.No.9598
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1760117)
Visitor Counter : 247