وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میجرجنرل سمتا دیو رانی نے اے ڈی جی، ملٹری نرسنگ سروس کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 OCT 2021 4:02PM by PIB Delhi

 

اہم باتیں:

  • اسکول آف نرسنگ ، ملٹری ہاسپٹل سکندرآباد سے فارغ التحصیل
  • 1983 میں ملٹری نرسنگ سروس میں شامل ہوئیں
  • کلنک تجربے کے علاوہ مختلف انتظامی اور اسٹاف تقرر
  • اے ڈی جی، ایم این ایس کے اپنے تقرر سے پہلے وہ آرمی ہاسپٹل(ریسرچ اینڈ ریفرل) میں پرنسپل میٹرن تھیں۔

 

میجر جنرل سمتا دیو رانی نے یکم اکتوبر 2021 کو ملٹری نرسنگ سروس( ایم این ایس) میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا۔ یہی دن 96 واں ایم این ایس کورڈے بھی ہے۔ ملٹری ہاسپٹل سکندر آباد کے اسکول آف نرسنگ سے فارغ التحصیل جنرل آفیسر 28 دسمبر 1983 کو ملٹری نرسنگ سروس میں شامل ہوئیں بعد میں انھوں نے نیول ہاسپٹل، آئی این ایچ ایس، ممبئی سے مڈوائفری میں ڈپلوما کیا۔

دہلی یونیورسٹی سے گریجویٹ، اپنی تعلیمی استعداد بڑھانے کی شدید خواہش کے نتیجے میں انھوں نے ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما حاصل کیا اور ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اس کے علاوہ نیشنل ہیلتھ کیئر اکیڈمی ، سنگا پور سے سکس سگما سرٹیفکیٹ اور کوالٹی کنٹرول مینجمنٹ اینڈ انفیکشن کنٹرول اینڈ پروینٹیشن مینجمنٹ اسناد بھی حاصل کیں۔

جنرل آفیسر انتہائی اعلیٰ مہارت والی کرٹیکل کیئرنرس ہیں اور انھوں نے 1992 میں آرمی ہاسپٹل دہلی کینٹ سے انتہائی نگہداشت کی نرسنگ میں خصوصی مہارت کا کورس کیا اور کلنک میں کام کرنے کے دوران ان کی انتہائی  نگہداشت والی خدمات کے تمام لوگ قائل تھے۔ جنرل دیورانی 2006 اور 2007 میں کانگو میں یو این مشن کے لئے اپنی مدت کار میں بھی قابل  قدر کام انجام دے چکی ہیں جہاں وہ چیف میٹرن کے عہدے پر تھیں۔ انھوں نے ٹیم میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا جو کانگو میں ماؤنٹ نراگونگو پر گئی تھی۔

کلنک میں اپنے کاموں کے علاوہ میجر جنرل سمتا دیورانی نے متعدد انتظامی اور اسٹاف تقرریاں بھی حاصل کیں، جن میں جوائنٹ ڈائرکٹر ملٹری نرسنگ سروس، ریسرچ پول آفیسر، ڈائرکٹر ایڈمن، انٹیگریٹڈ ہیڈکوارٹر ایم او ڈی(آرمی) ، کمانڈ ہاسپٹل، پنے میں پرنسپل میٹرن اور بریگیڈئر ایم این ایس، ایچ کیو، سنٹرل کمانڈ۔ ایڈیشنل ڈی جی ایم این ایس کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے باوقار جنرل آفیسر آرمی ہاسپٹل (ریسرچ اینڈ ریفرل) میں پرنسپل میٹرن تھیں۔

****

U.No:9593

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1760105) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Hindi , Tamil