نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے گاندھی جینتی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی
प्रविष्टि तिथि:
01 OCT 2021 3:01PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے گاندھی جینتی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
’’میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
مہاتما گاندھی نےدنیا کو ناانصافی کے خلاف لڑائی کا ایک نیا راستہ دکھایا جو کہ سچائی اور عدم تشدد کا راستہ تھا اور انہوں نے نوع انسانی پر ہمیشہ قائم رہنے والی چھاپ چھوڑی۔ انہوں نے بھارت کو سامراجی حکومت سے آزاد کرانے کے لئے اپنی کوششوں کو سچائی (ستیہ گرہ) اور عدم تشدد (آہنسہ) کے اقدار پر قائم کیا۔ وہ 21 ویں صدی میں بھی دبے کچلے عوام کے حامی اور نمائندے بنے ہوئے تھے۔
گاندھی جی نے اپنی ذاتی زندگی کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ ان کی زندگی ، ان کا پیغام ہے۔ ہم پائیدار ترقی ، خود کفیلی، غریبوں کو بااختیار بنانے اور ’ گرام سوراجیہ‘ کو آگے بڑھانے کے لئے ان کی زندگی اور فلسفے سے تحریک حاصل کرسکتے ہیں۔ گاندھی جی کے نظریئے کے یہ موضوعات آج کے دور میں پہلے سے زیادہ موزوں ہوگئے ہیں۔ ان کی زندگی ملک کے لئے روشنی کا منبع بنی ہوئی ہے اور ہمارے ملک کی ترقی کے لئے رہنمائی کررہی ہے۔
گاندھی جی کا آہنسہ کا اصول امن ، ہم آہنگی اور عالمی بھائی چارے کی ہماری مشترکہ کوششوں میں ہماری اور باقی دنیا کی رہنمائی کرتا رہے گا۔
میں مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر ملک کے شہریوں کو ایک بار پھر دلی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
جے ہند!‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-9602
(रिलीज़ आईडी: 1760066)
आगंतुक पटल : 169