نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے، لوگوں کو آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن کے ساتھ، خود کو اندراج کرانے کی گزارش کی


ہندوستان کی صحت عامہ کی تاریخ میں ،آیوشمان بھارت، ڈجیٹل مشن ایک انقلابی قدم ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر نے، کینسر کے علاج میں مشاورت کی اہمیت کو اجاگر کیا

صحت کے مسائل سے، نبرد آزما افراد کی ابتدائی تشویش کو حل کرنے میں ہیلپ لائنز ایک اہم رول اداکرسکتے ہیں

کینسرکے علاج میں آنے والی لاگت کو کم کرنے کی ضرورت ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر نے یوبی ایف ہیلپ کی شروعات کی ، جو اپنی نوعیت کی پہلی قومی ہیلپ لائن ہے،جسے انہوں نے بھارت میں سینے کا کینسر اور سینے میں ظاہر نہ ہونے والی بیماریوں کے لئے ہیلپ لائن کوقوم کے نام وقف کیا

Posted On: 30 SEP 2021 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم  اکتوبر2021: نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوگوں سے آگے آنے اور آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن کے ساتھ خود کو اندراج  کرانے کی اپیل کی تاکہ لوگ تاریخی اصلاح سے فائدہ اٹھاسکیں۔ہندوستان کی صحت عامہ کی تاریخ میں  آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن کو ایک انقلابی قدم بتاتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ بھارتی شہریوں کو  منفرد  صحت  آئی ڈیز  اور ڈاکٹروں  اور صحت سہولیات کے لئے  شناخت کنندگان کے ساتھ  ڈجیٹائزڈ  صحت ریکارڈس  فراہم کرے گا۔

نائب صدرجمہوریہ نے یوبی ایف ہیلپ  اس شروعات کے موقع پر کہا کہ  یہ اپنی نوعیت کی پہلی قومی  سینے کے کینسر اور  سینے میں  ظاہر نہ ہونے والی بیماری   کی ہیلپ لائن ہے  ،جسے قوم کے نام وقف کیا گیا ہے،اسے اوشا لکشمی  بریسٹ   کینسر فاؤنڈیشن نے تیار کیا ہے۔نائب صدرنے  بریسٹ کینسر  ‘فاتح ’ گروپ  کی تعریف کی ، جو ہیلپ لائن کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ نائب صدر نے کہا کہ سینے کے کینسر کے بارے میں  بیداری  پھیلانے کے تئیں ان کی کوششیں   اور غیر متزلزل عزم قابل قدر ہیں۔خاص طور سےان لوگوں  کے لئے ،جو سینے کےتکلیف دہ  کینسر  کے علاج سے گزر چکے ہیں۔

ہیلپ لائن میں تربیت یافتہ مشیروں کی  شمولیت  کی ستائش کی ، جو  فون کرنے والوں سے  ایک ایک کرکے  بات چیت کریں گے اور ان کے مسائل کا تصفیہ کریں گے۔نائب صدر نے کہا کہ مشاورت،   پورے کینسر کے علاج کے پروٹوکول   یا کسی دیگر  فرد کی زندگی کو لاحق خطرے کی صورت میں یہ ایک  لازم وملزوم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر  نہ صرف ایک مریض کی جسمانی صحت بلکہ    ذہنی صحت کو بھی  متاثر کرتا ہے۔نائب صدر نے کہا کہ مشیر، اس بیماری سے لڑنے کے لئے  مریضوں  کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

جناب نائیڈو نے   سینے کے کینسر کے ہر پہلو کو دستیاب کرانے اور انگلش میں ویب سائٹ   اور گیارہ دیگر  ہندوستانی زبانوں   کے  ہیلپ لائن کے ریسورس سیکشن میں  ظاہر نہ ہونے والے  سینے کے کینسر سے متعلق صحت کے معاملات کے لئے  یوبی ایف  ہیلپ کی شروعات کی ہے۔ نائب صدر نے  کہا کہ یہ ہیلپ لائنز  صحت کے مسائل سے نبرد آزما لوگوں  کی تشاویش کو  حل کرنے میں اہم رول ادا کرسکتی ہیں۔

سینے  کے  کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرات کی طرف توجہ مرکوز کراتے ہوئے  نائب صدر نے کہا کہ سینے کا کینسر عالمی سطح  پر کافی  عام  کینسر ہے  ۔ ہرسال  تقریباََ  2.3 ملین  نئے معاملات  درج کئے جارہے ہیں اور  سالانہ  تقریباََ  6.85  لاکھ خواتین   اس جان لیوا بیماری سے جاں بحق  ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کم از کم ایک تہائی عام کینسر روکنے کے قابل ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ  یہ لازمی ہے کہ لوگ  کینسر کی  ابتدائی علامات سے آگاہ ہوں تاکہ وہ فوری طور پر علاج کراسکیں اور ان کے زندہ  بچ جانے کے امکانات بڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ سینے کے کینسر کی بڑھتی ہوئی تعداد   اور سینے کی صحت سے متعلق مسائل  پر بیداری  پھیلانے کے لئے کیمپوں کا انعقاد کرنا چاہئے ۔کینسر کے مریضوں  اور ان کے کنبوں کے اراکین کی حالت زار  پرروشنی  ڈالتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ   بہت سارے معاملات میں  کنبے  ، علاج کے اخراجات کو  پورا کرنے کے لئے  اپنی زندگی کی بچت کو بھی ختم کردیتے ہیں۔ کینسر کا علاج  بڑھی ہوئی قیمتوں  کو  حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ کینسر کے علاج میں آنے والی لاگت کو فوری  طور پر کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ورچوئل تقریب میں  ڈاکٹر کوٹھا اوشا لکشمی   ،یوبی ایف  کے  چیئر مین اور بانی  ڈاکٹر پی راگھورام   ، یوبی ایف کے بانی  ،سی ای او  اور ڈائریکٹر  جناب  جئیش رنجن  ،  بریسٹ کینسر فاؤنڈیشن کی چیف مشیر  محترمہ اوشا لکشمی    ،  محترمہ  کے سندھیا رانی  ، یوبی ایف  میں کمیونٹی سروسز کے کنوینر پروفیسر ایس  پی  سومیش کھر ، ہندوستانی  بریسٹ سرجن ایسوسی ایشن  ، پروفیسر مینا ہری ہرن  ، ہیلھ فزیولوجسٹ   کی ایسوسی ایشن   کےصدر  ،  مختلف ڈاکٹر ز  کی ایسوسی ایشن  کے نمائندگان  یوبی ایف  ہیلپ لائنز کے ڈیولپرس   اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

*************

ش ح۔ ع ح ۔رم

U-9579


(Release ID: 1759886) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi , Punjabi