پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

او این جی سی ودیش نے بنگلہ دیش میں کھدائی کی اپنی مہم کا آغاز کیا

Posted On: 30 SEP 2021 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 ستمبر 2021:

او این جی سی ودیش لمیٹڈ، جو کہ بھارت کی قومی تیل کمپنی ، تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی) کی مکمل طور پر ملکیت والا ایک ذیلی ادارہ ہے، نے مہیش کھلی جزیرے میں بلاک ایس ایس 04 میں 29 ستمبر 2021 کو اپنے پہلے کنویں #1کنچن کی کھدائی کا کام شروع کیا۔ اس کھوج کے تحت 4200 میٹر گہری کھدائی کا منصوبہ وضع کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ دوممکنہ صورتوں کو ہدف بنائے گا۔ اس کے ساتھ ہی او این جی سی کے ذریعہ بنگلہ دیش میں ڈرِلنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے اور اس کے بعد دو مزید مقامات پر کھدائی کی جائے گی۔

آئل انڈیا لمیٹڈ (او آئی ایل) کے ساتھ شراکت داری میں او این جی سی ودیش لمیٹڈ کو بنگلہ دیش میں 2012 میں ہوئی نیلامی کے مرحلے کے دوران دو شیلو آف شور بلاکس یعنی ایس ایس۔04 اور ایس ایس۔09 حاصل ہوئے تھے۔ او این جی سی ودیش، او آئی ایل اور بنگلہ دیش پیٹرولیم اینڈ پروڈکش کمپنی لمیٹڈ (بی اے پی ای ایکس) کے درمیان 2014 میں پروڈکشن شیئرنگ کانٹریکٹ (پی ایس سی) پر دستخط عمل میں آئے تھے۔ او این جی سی ودیش 45 فیصد کے بقدر شراکت داری شرح (پی آئی) کے ساتھ اس معاہدے میں آپریٹر کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ او آئی ایل (45 فیصد پی آئی) اور بی اے پی ای ایکس(10 فیصد پی آئی) دیگر شراکت دار ہیں۔ بی اے پی ای ایکس کو او این جی سی ودیش اور او آئی ایل کے ذریعہ یکساں طور پر تجارتی دریافت کے مرحلے تک لایا جا رہا ہے۔

2019 کے آخر میں کھدائی کےمقام پر رِگ تیار  کرکے اور مارچ 2020 کے لئے کھدائی شیڈیول تیار کے کھدائی سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ تاہم، کووِڈ۔19 وبائی مرض پھوٹ پڑنےکے باعث کھدائی کے عمل کو ملتوی کر دیا گیا۔ عائد پابندیوں میں راحت دیے جانے اور ماہ ستمبر 2021 میں ،شروعاتی منصوبے کے ملتوی ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئے مسائل حل کر لیے جانے کے بعد، 29 ستمبر 2021 کو کنویں کی کھدائی کا عمل شروع کیا گیا۔

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9570



(Release ID: 1759844) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Punjabi