سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

موٹر گاڑی ایکٹ 1988 اور مرکزی موٹر گاڑی ضوابط 1989 سے متعلق دستاویزات کے جواز میں 31 اکتوبر 2021 تک توسیع

Posted On: 30 SEP 2021 8:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30/ستمبر2021 ۔ سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے موٹر گاڑی قانون 1988 اور مرکزی موٹر گاڑی ضوابط 1989 سے متعلقہ دستاویزات کے جواز سے توسیع کے سلسلے میں مورخہ 30 مارچ 2020، 9 جون 2020، 24 اگست 2020، 27 دسمبر 2020، 26 مارچ 2021 اور 17 جون 2021 کو ایڈوائزری جاری کی تھی۔ اس میں مشورہ دیا گیا تھا کہ فٹنس، پرمٹ (سبھی طرح کے)، لائسنس، رجسٹریشن یا کسی بھی متعلقہ دستاویز / دستاویزات کو 30 ستمبر 2021 تک جائز تصور کیا جائے گا۔

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مزید یہ صلاح دی جاتی ہے کہ مذکورہ سبھی دستاویزات 31 اکتوبر 2021 تک جائز تصور کئے جاسکتے ہیں۔ اس میں وہ سبھی دستاویزات شامل ہیں جن کا جواز یکم فروری 2020 کو ختم ہوگیا ہے یا جن کا جواز 31 اکتوبر 2021 کو ختم ہونے والا ہے۔ انفورسمنٹ اتھارٹیز کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ایسے دستاویزات کو 31 اکتوبر 2021 کو جائز تصور کرے۔ اس سے سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ سے متعلق خدمات کے حصول میں شہریوں کو مدد ملے گی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9574

30.09.2021



(Release ID: 1759843) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Marathi