سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈیری صنعت کے فیٹ- رچ سلج (چکنائی سے مالامال گاد) سے بایو گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنے والی ٹیکنالوجی کا فروغ
Posted On:
30 SEP 2021 7:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30/ستمبر2021 ۔ بھارتی سائنس دانوں نے ڈیری صنعت کے پیچیدہ فیٹ- رچ سلج یعنی چکنائی سے مالامال گاد سے انیبروبک ڈائجیشن کے لئے پائیدار پری- ٹریٹمنٹ پروسیس کے ساتھ مربوط ایک نیا، اعلیٰ کارکردگی والا بایو ریکٹر سسٹم تیار کیا ہے۔ اسے مزید ممبرین بایو ریکٹر پر مبنی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سے جوڑ دیا گیا ہے، تاکہ ڈیری صنعت میں صفر سیال ڈسچارج ہو۔
یہ ٹیکنالوجی سی ایس آئی آر – سی ایف ٹی آر آئی میسور میں ڈاکٹر سندیپ این مدلیار کے ذریعے بھارت سرکار کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ویسٹ مینجمنٹ ٹیکنالوجی پروگرام کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ماڈل ڈیری پلانٹ میں تجرباتی سطح کے ٹرائلس کے لئے میسرس سن انوائرو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کا تعاون بھی شامل رہا ہے۔ انھوں نے ایک بنچ اسکیل سسٹم تیار کیا ہے، جس کی جانچ تجرباتی سطح پر کرلی گئی ہے اور جلد ہی پیٹنٹ کے لئے درخواست دی جائے گی۔
اس کا استعمال چکنائی اور تیل پر مشتمل پیچیدہ، ٹھوس کچرے کے اینروبک ڈائجیشن کے لئے بھی کیا جاسکتا ہےاور اسے زیرو لیکویڈ ڈسچارج کے لئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سے بھی جوڑا جاسکتا ہے۔ مزید برآں اس ٹیکنالوجی کا استعمال فوڈ اور متعلقہ صنعتوں میں ٹھوس اور سیال کچرے کے بندوبست کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے۔ پائیدار پری- ٹریٹمنٹ تکنیک کا استعمال بایو گیس پروڈکشن میں اضافے اور اینروبک ڈائجیشن پروسیس کو مضبوط بنانے کے لئے سبھی طرح کے کمپلیکس ٹھوس کچرے پر کیا جاتا ہے۔
ڈیری اور فوڈ انڈسٹریز ایسی ممکنہ صنعتیں ہیں جو اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرسکتی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کا استعمال کسی بھی فوڈ انڈسٹری اور فوڈ انڈسٹری ویسٹ واٹرس کے کسی بھی بایو ڈی گریڈیبل ٹھوس کچرا گاد اور فوڈ ویسٹ کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر سندیپ این مدلیار سے (sn.mudliar[at]gmail[dot]com) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.9573
30.09.2021
(Release ID: 1759840)
Visitor Counter : 234