آئی ایف ایس سی اتھارٹی
مستحکم مالی رفتار پر ایک ماہرین کی کمیٹی کی تشکیل
Posted On:
30 SEP 2021 3:36PM by PIB Delhi
بھارت میں انٹرنیشنل فائننشل سروس سینٹرز (آئی ایف ایس سی)میں مالی مصنوعات ، مالی خدمات اور مالی اداروں کو فروغ دینے اور انہیں چلانے کےلئے انٹرنیشنل فائننشل سروس سینٹر اتھارٹی(آئی ایف ایس سی اے)کو ایک متحدہ ریگولیٹر کی شکل میں قائم کیا گیا ہے۔
بھارت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کارروائی میں سرفہرست رہنے کی خواہش رکھتا ہے، جو پیرس معاہدے کے تحت مطلوبہ قومی سطح پر مقرر شدہ تعاون کے تعلق سے اس کی عہد بندی سے ظاہر ہے۔اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلی کے عین مطابق اور کام کرنے کےلئے مالی وسائل اکٹھا کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کی سرگرم شراکت داری کی ضرورت ہے۔آئی ایف ایس سی اے ، جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ایس سی کو ٹِکاؤ معیشت کے لئے ایک عالمی مرکز کے طورپر دیکھتا ہے، جو بھارت میں غیر ملکی پونجی کو چینلائز کرنے کےلئے داخلہ دروازے کی شکل میں کام کرتا ہے۔
آئی ایف ایس سی اے نے ضروری ایکو سسٹم کو تیار کرنے کی اپنی کوشش میں مستحکم مالی ہب کی تعمیر کی تجویز کی سفارش کرنے اور اس کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کےلئے ماہرین کی ایک کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔ ماہرین کی اس کمیٹی کی صدارت بھارت سرکار کی ماحولیات ، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں رہے سابق سیکریٹری جناب سی کے مشرا نے کی۔اس کمیٹی میں مستقل مالی اسپیکٹرم کے لیڈر شامل ہیں، جن میں بین الاقوامی ایجنسیاں ،معیارات طے کرنے والے ادارے، فنڈ ، تعلیم اور مشاورت بھی شامل ہیں۔
کمیٹی کی تشکیل کو درج ذیل ویب لنک کے توسط سے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://ifsca.gov.in/IFSCACommittees
*********
ش ح۔ج ق۔ن ع
(30.09.2021)
(U: 9562)
(Release ID: 1759833)
Visitor Counter : 197