وزارت دفاع
ای آر شیخ نے آرڈنینس ڈائریکٹوریٹ کے پہلے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں
Posted On:
30 SEP 2021 6:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30/ستمبر2021 ۔ ای آر شیخ نے آرڈنینس ڈائریکٹوریٹ (کوآرڈنیشن اینڈ سروسیز) کے پہلے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ آرڈنینس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کی جگہ پر اس ادارے کو قائم کیا گیا ہے۔
1984 بیچ کے انڈین آرڈنینس فیکٹری سروس (آئی او ایف ایس) کے افسر کے طور پر جدیدکاری کے علم بردار رہے ہیں۔ خاص طور پر انھوں نے آرڈنینس فیکٹری وارنگ گاؤں میں چھوٹے اسلحوں اور گولہ بارود کی مینوفیکچرنگ کے لئے جدید پروڈکشن لائن سسٹم کے قیام میں تعاون دیا ہے۔ پروپیلینٹ اور دھماکہ خیز اشیاء کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی ڈی جی) کے طور پر ایکسپلوزیو فیکٹری میں انھوں نے متعدد پلانٹوں کی جدیدکاری کی نگرانی کا کام کیا، جس سے پیداواریت، معیار اور تحفظ میں اضافہ ہوا۔ انھوں نے آرٹیلیئری گولہ بارود کے لئے بی- ماڈیولر چارج سسٹم (بی ایم سی ایس) کے کامیاب دیسی ڈیولپمنٹ کی بھی قیادت کی۔
ای آر شیخ آئی آئی ٹی کانپور کے گریجویٹ ہیں۔ انھوں نے متعدد آرڈنینس فیکٹریوں میں خدمات انجام دی ہیں۔ اس سے قبل وہ آرڈنینس فیکٹری، اٹارسی کے جنرل منیجر تھے۔ انھوں نے او ایف بی اور وزارت دفاع کے ایک نمائندے کے طور پر بیرونی ممالک میں متعدد دفاعی وفود کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ادارے کے لئے ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں انھیں آیودھ رتن ایوارڈ، 2020 سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.9571
30.09.2021
(Release ID: 1759831)
Visitor Counter : 251