ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے برآمد کنندگان اور بینکوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے ای سی جی سی لمیٹیڈ میں 5 سالوں میں 4400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی


پانچ سال کی مدت میں کیپٹل انفیوژن اور منصوبہ بند آئی پی او ای سی جی سی کی انڈر رائٹنگ کی صلاحیت کو 88000 کروڑ روپے تک بڑھانا اور 5.28 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی برآمدات کو آگے بڑھانا ہے

رسمی سیکٹر میں 2.6 لاکھ ملازمتوں سمیت 59 لاکھ نئے روزگار پیدا کرنے میں مدد ملے گی

یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے برآمد سے متعلقہ سلسلے وار اسکیموں اور  گزشتہ چند سالوں میں کیے گئے اقدامات کا حصہ ہے

31 مارچ 2022 تک غیر ملکی تجارتی پالیسی میں توسیع (20-2015)

تمام زیر التواء بقایاجات کو ادا کرنے کے لیے ستمبر 2021 میں 56027 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے

مالی سال 22-2021 میں 12454 کروڑ روپے کی منظوری کے ساتھ محصولات اور ٹیکسوں کی رعایت اور برآمد شدہ مصنوعات (آر او ڈی ٹی ای پی) کا آغاز

 تجارت کی سہولت اور برآمد کنندگان کے ایف ٹی اے کے استعمال کو بڑھانے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم برائے سرٹیفکیٹ آف اوریجن شروع کیا گیا

اضلاع کو برآمداتی مراکز کے طور پر فروغ دینا

بھارت کی تجارت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے اہداف کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے فعال کردار کو بڑھایا گیا ہے

Posted On: 29 SEP 2021 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی:29ستمبر،2021۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے برآمدات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس کے مطابق حکومت نے پانچ سال کی مدت، یعنی مالی سال 2022-2021 سے مالی سال 2026-2025 تک ای سی جی سی لمیٹیڈ (جسے پہلے ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کے نام سے جانا جاتا تھا) کے لئے 4400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔ ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے ای سی جی سی کی لسٹنگ کے عمل کے ساتھ مناسب طریقے سے مطابقت پذیر کرنے کی کوششوں کے ساتھ منظور شدہ سرمایہ کاری ای سی جی سی کی انڈر رائٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا تاکہ مزید برآمدات کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔

حکومت ہند نے کمپنیز ایکٹ کے تحت 1957 میں ای سی جی سی کو قائم کیا تھا تاکہ برآمدات کو بیرون ملک خریداروں کی جانب سے تجارتی اور سیاسی وجوہات کی بنا پر ادائیگی کے خطرات کے خلاف کریڈٹ انشورنس خدمات فراہم کرکے برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ برآمد کنندگان کو برآمدی کریڈٹ قرضے کے خطرات کے خلاف بینکوں کو انشورنس کور بھی فراہم کرتا ہے۔ ای سی جی سی ہندوستانی برآمداتی صنعت کو اس کے تجربے، مہارت اور ہندوستان کی برآمدات کی ترقی اور فروغ کے بنیادی عزم کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ای سی جی سی محنت کش شعبوں سے برآمدات کی حمایت میں وسیع کردار ادا کرتا ہے اور چھوٹے برآمدکنندگان کے کاروباری اداروں کو بینک قرض دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جس سے ان کی بازیابی ہوتی ہے۔ ای سی جی سی میں سرمایہ کاری اسے اپنی کوریج کو ایکسپورٹ پر مبنی انڈسٹری خاص طور پر لیبر پر مبنی شعبوں تک بڑھانے کے قابل بنائے گا۔ منظور شدہ رقم قسطوں میں ڈال دی جائے گی جس سے 88000 کروڑ روپے تک کے خطرات کو کم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اس سے ای سی جی سی کو پانچ سال کے عرصے کے دوران موجودہ پیٹرن کے اندر 5.28 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی برآمدات کی حمایت کرنے والے کور جاری کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ فروری 2019 میں عالمی بینک اور بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کی طرف سے شائع ہونے والی 'ملازمتوں کو برآمد' رپورٹ کے لحاظ سے 5.28 لاکھ کروڑ کی برآمدات 2.6 لاکھ ورکروں کو باضابطہ بنانے کا باعث بنے گی۔ مزید برآں رپورٹ کے مطابق ورکروں کی کل تعداد (رسمی اور غیر رسمی دونوں) 59 لاکھ تک بڑھ جائے گی۔

ای سی جی سی - کارکردگی کی جھلکیاں۔

  1. ای سی جی سی بھارت میں  برآمدات قرض بیمہ بازار میں تقریبا 85 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ بازار کا لیڈر ہے۔
  2. 2020-21 میں ای سی جی سی کے تعاون سے برآمدات 6.02 لاکھ کروڑ روپے تھیں جو کہ ہندوستان کی تجارتی برآمدات کا تقریبا 28 فیصد ہے
  3. 31 مارچ 2021 تک بینکوں کے لیے برآمدات قرضہ بیمہ کے تحت مستفید ہونے والے مخصوص برآمد کنندگان کی تعداد 7372 اور 9535 ہیں، جن میں سے 97 فیصد چھوٹے برآمد کنندگان ہیں۔
  4. ای سی جی سی بینکوں کی طرف سے کل برآمداتی کریڈٹ تقسیم کا تقریبا 50 فیصد بیمہ کرتا ہے، جس میں 22 بینک (12 سرکاری سیکٹر کے بینک اور 10 نجی سیکٹر کے بینک شامل ہیں)۔
  5. ای سی جی سی کے پاس پانچ لاکھ سے زائد بیرون ملک خریداروں کا ڈیٹا بیس ہے۔
  6. اس نے پچھلی دہائی میں 7500 کروڑ روپے سے زیادہ کے دعووں کا نپٹارہ کیا ہے۔
  7. اس نے افریقہ ٹریڈ انشورنس (اے ٹی آئی) میں 11.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے تاکہ افریقی بازار میں ہندوستانی برآمدات کو سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔
  8. پچھلے 20 سالوں سے ای سی جی سی نے حکومت کو مسلسل سرپلس دکھایا ہے اور منافع کی ادائیگی کی ہے۔

پچھلے کچھ برسوں میں برآمد سے متعلق مختلف اسکیمیں اور حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات

  1. غیر ملکی تجارتی پالیسی (20-2015) کووڈ 19 وبائی صورتحال کی وجہ سے 30 ستمبر 2021 تک بڑھا دی گئی۔
  2. کووڈ 19 میں نقدی فراہم کرنے کے لیے تمام اسکرپٹ بیس اسکیموں کے تحت تمام زیر التواء بقایاجات کو ختم کرنے کے لیے ستمبر 2021 میں 56027 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
  3. ایک نئی اسکیم کا آغاز- محصولات اور ٹیکسوں اور برآمد شدہ مصنوعات کی رعایت (آر او ڈی ٹی ای پی)۔ مالی سال 22-2021 میں اس اسکیم کے لیے 12454 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔ یہ ٹیکس/ ڈیوٹی/ لیویز کی ادائیگی کے لیے ایک عالمی تجارتی ادارہ (ڈبلیو ٹی او) مطابقت پذیر طریقہ کار ہے، جو فی الحال کسی دوسرے میکنزم کے تحت مرکزی, ریاستی اور مقامی سطح پر واپس نہیں کیا جا رہا ہے.
  4. آر او ایس سی ٹی ایل اسکیم کے ذریعے مرکزی/ ریاستی ٹیکسوں کی معافی کے ذریعے ٹیکسٹائل سیکٹر کو تعاون میں اضافہ کیا گیا، جسے اب مارچ 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
  5. مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم برائے سرٹیفکیٹ آف اوریجن تجارت کو آسان بنانے اور برآمد کنندگان کے ذریعہ ایف ٹی اے کے استعمال کو بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
  6. زراعت، باغبانی، جانوروں کو پالنے، ماہی گیری اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں سے متعلق زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع "زرعی برآمداتی پالیسی" زیر عمل ہے۔
  7. 12 چیمپیئن سروسز سیکٹرز کے لیے مخصوص ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے خدمات کی برآمدات کو فروغ دینا اور ان میں تنوع لانا۔
  8. ہر ضلع میں برآمداتی صلاحیت کے ساتھ مصنوعات کی نشاندہی کرکے اضلاع کو برآمدی مراکز کے طور پر فروغ دینا، ان مصنوعات کو برآمد کرنے کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور مقامی برآمد کنندگان/مینوفیکچررز کو ضلع میں روزگار پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنا۔
  9. ہندوستان کی تجارت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے اہداف کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے فعال کردار کو بڑھایا گیا ہے۔
  10. پیکیج کا اعلان۔ کووڈ وبا کی روشنی میں گھریلو صنعت کو مختلف بینکاری اور مالیاتی شعبے کے ریلیف اقدامات کے ذریعے خاص طور پر ایم ایس ایم ایز کے لیے کیا گیا ہے جو برآمدات میں اہم حصہ رکھتے ہیں
  11.  تجارتی انفراسٹرکچر برائے ایکسپورٹ اسکیم (ٹی آئی ای اید)، بازار رسائی اقدام (ایم اے آئی) اسکیم اور ٹرانسپورٹ اینڈ مارکیٹنگ اسسٹنس (ٹی ایم اے) اسکیمیں تاکہ تجارتی انفراسٹرکچر اور مارکیٹنگ کو فروغ دیا جا سکے۔

*******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 9526


(Release ID: 1759533) Visitor Counter : 238