سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معمر شہریوں کے لئے قومی ہیلپ لائن

Posted On: 29 SEP 2021 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 ستمبر 2021:

بزرگ افراد کی ضروریات  کو سمجھنے اور ملک میں موجودہ ہیلپ لائنوں اور بزرگ شہریوں کے لئے بین الاقوامی ہیلپ لائنوں کی تجزیہ کاری کے لئے ایک مطالعہ کا اہتمام کیا گیا۔ مطالعے کی بنیاد پر، قومی سطح پر ایک ہیلپ لائن کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا۔ حکومتِ تلنگانہ اور ٹاٹا ٹرسٹ نے مارچ 2019 اور ستمبر 2020 کے درمیان تلنگانہ میں ہیلپ لائن شروع کی تھی۔

اس تجربے کی بنیاد پر، ایم ایس جے ای نے ہر ایک ریاستی سطح پر ہیلپ لائنیں قائم کرنے ، واحد کال انتظام کاری پلیٹ فارم قائم کرنے اور ایک منفرد نمبر (14567) جاری کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ایک قومی سطح کے ڈھانچے کے ذریعہ بزرگ شہریوں کے لئے خدمات بہم پہنچانے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس طرح ایلڈرلائن کا تصور پیش کیا گیا۔

ایلڈر لائن ہفتے کے تمام ساتوں دن، صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک جاری رہے گی، چونکہ اسے غیر ہنگامی خدمات کے تحت زمرہ بند کیا گیا ہے اور کام کاج کے اوقات میں توسیع نتائج اور ضرورت کے مطابق کی جائے گی۔

ایم او ایس جے ای کے ذریعہ قائم کردہ قومی نفاذکاری ایجنسی (ایک بااختیار کمیٹی) فی الحال این آئی ایس ڈی (سماجی دفاع کا قومی ادارہ) اور ریاستوں کے ساتھ ایلڈر لائن چلا رہی ہے۔ کام کاج کے اعتبار سے، ریاستی ایجنسیاں خدمات بہم پہنچانے کے لئے تمام ریاستی محکموں اور ضلعی افسران کے ساتھ قریبی طور پر کام کر رہی ہیں۔ ایم او ایس جے ای، ریاستی محکموں، شناخت شدہ ریاستی ایجنسی، این جی اوز، مقامی معمرشہریوں کے گروپ، رضاکاران کے گروپوں، وغیرہ کے درمیان یہ اشتراک پر مبنی طرز عمل ہے۔

ایلڈر لائن دو کلیدی عناصر کی حامل ہے، ایک کنیکٹ سینٹرجس میں ایسے افسران شامل ہیں جو معمر شہریوں کے تئیں ہمدردی رکھتے ہیں اور بزرگوں کی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں، انہیں مضبوط فیلڈ سپورٹ کے ذریعہ تعاون فراہم کیا جاتا ہے جو ’’زمینی سطح پر ‘‘پیش آنے والے معاملات میں معمر شہریوں کے ذریعہ خصوصی طو ر مانگی گئی خدمات بہم پہنچاتے ہیں۔ معمر شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو وسیع طور پر خدمات کے چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے:

  1. معلومات: ڈاکٹرس، ہسپتال، اولڈ ایچ ہومز اور سرگرمی مراکز، وغیرہ
  2. رہنمائی: قانونی، رکھ رکھاؤ کے کاموں سے متعلق، پنشن سے متعلق سوالات
  3. تعاون: زندگی، بے چینی، تعلقات انتظام کاری اور جذباتی مدد
  4. مداخلت: براہِ راست (معمر افراد کے ساتھ ناروا سلوک کو روکنا اور بے گھر اور بے یارو مددگار بزرگوں کا تحفظ) غیر راست (عمارت کا ایکو نظام)

ایلڈر لائن کو چالو کرنے کے لئے، مندرجہ ذیل تیاریاں کی گئی ہیں:

  1. ریاست ہیلپ لائن کو چالو کرنے کے لئے پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے ذریعہ ایجنسی کی شناخت کرتی ہے
  2. فزیکل اور سافٹ ویئر بنیادی ڈھانچہ خریدا اور نصب کیا جاتا ہے۔
  3. وسائل کی شناخت اور صلاحیت سازی کی جاتی ہے۔
  4. تمام علاقوں کے لئے ، نالیج بینک کے طورپر معلومات جمع اور ترتیب دی جاتی ہے جو کہ معمر شہریوں کے کام آسکتی ہیں۔
  5. ایجنسی کے ساتھ مل کر بزرگوں کی مدد کرنے کے لئے ہم خیال تنظیموں کے ساتھ سرکاری اور غیر سرکاری معاہدات کیے جاتے ہیں۔
  6. کسی خامی کی نشاندہی اور اسے درست کرنے کے لئے ایک ڈرائی رَن ٹیسٹ کیا جا تا ہے۔
  7. ایلڈر لائن سے متعلق معلومات  مندرجہ ذیل ہیں:

ٹول فری نمبر: 14567

کام کاج کے اوقات: صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک

کام کاج کے ہفتے: تمام ساتوں دن

مندرجہ ذیل خدمات کے لئے معمر شہریوں کے لئے قومی ہیلپ لائن (ایلڈر لائن 14567) کو چھ ریاستوں (تلنگانہ، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، راجستھان، کرناٹک، اور اترپردیش)میں ٹول فری نمبر 14567 پر چالو کیا گیا:

  1. معلومات:ڈاکٹرس، ہسپتال، اولڈ ایچ ہومز اور سرگرمی مراکز، وغیرہ
  2. رہنمائی: قانونی، رکھ رکھاؤ کے کاموں سے متعلق، پنشن سے متعلق سوالات
  3. تعاون: زندگی، بے چینی، تعلقات انتظام کاری اور جذباتی مدد
  4. مداخلت: براہِ راست (معمر افراد کے ساتھ ناروا سلوک کو روکنا اور بے گھر اور بے یارو مددگار بزرگوں کو بچانا) غیر راست (عمارت کا ایکو نظام)

ایلڈر لائن معمر شہریوں کے لئے قومی ہیلپ لائن (این ایچ ایس سی) ہے جسے سماجی  دفاع کے قومی ادارے (این آئی ایس ڈی) اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری میں سماجی انصاف اور اختیارکاری کی وزارت کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے۔ این آئی ایس ڈی (سماجی دفاع کے قومی ادارے) اور ریاستوں کے ساتھ ، ایم او ایس جے ای  کے ذریعہ قائم کی گئی قومی نفاذ کاری ایجنسی (ایک بااختیار کمیٹی) فی الوقت اس ایلڈرلائن کا انتظام دیکھ رہی ہے۔ کاج کاج کے اعتبار سے، خدمات کی بہم رسانی کے لئے ریاستی ایجنسیاں تمام ریاستی محکموں اور ضلعی افسران کے ساتھ قریبی تال میل بناکر کام کریں گی۔ ایلڈر لائن 14567 ایک ٹول فری نمبر ہے جو دن میں 12 گھنٹے (صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک) چالو رہتی ہے، جو معمر شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مفت معلومات، رہنمائی، جذباتی حمایت، ناروا سلوک اور بچاؤ کی صورت میں زمینی سطح پر مدد فراہم کرتی ہے۔ وبائی مرض جیسی ہنگامی صورتحال میں، یہ ہیلپ لائن تمام ریاستی محکموں کے ساتھ شراکت داری میں معمر شہریوں کو طبی ضروریات، جذباتی حمایت اور اس سے متعلقہ دیگرضرورتوں کی تکمیل کے لئے مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9534


(Release ID: 1759525) Visitor Counter : 319


Read this release in: English , Hindi , Punjabi