وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سمندر میں طبی ضروریات کے تحت انخلاء  کے معاملے میں، بھارت کی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے تال میل کے ساتھ فلی پینس کے ایک تجارتی بحری جہاز کے عملے کو بچایا گیا

Posted On: 29 SEP 2021 11:10AM by PIB Delhi

ہیڈ کوارٹر س سدرن نیول کمانڈ(ایس این سی) نے 28 ستمبر کو تیزی سے ایک مربوط کارروائی کرتے ہوئے جدید ترین لائٹ ہیلی کاپٹر(اے ایل ایچ) کااستعمال کرکے کوچی کے ساحل سے دور گہرے سمندر میں طبی ضروریات کے تحت انخلاء کے معاملے میں تجارتی بحری جہاز ایم وی لیرک پوئٹ کے عملے کے ایک رکن کو بچایا۔

28 ستمبر 2021 شام کو چار بجے کے قریب ایس این سی کو کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر سے فلی پینس کے عملے کے ایک مرد رکن کے مشتبہ طور پر کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے معاملے کی خبرملی۔ اس تجارتی بحری جہاز(ایم وی) کے مقامی ایجنٹ نے مطلع کیا کہ چیف آفیسر مشیل جان ابیگار کی طبی حالت تیزی سے خراب ہورہی ہے اس کے جسم میں آکسیجن کی سطح گررہی ہے اور اسے فوری طور پر طبی ضروریات کے تحت انخلاء کئے جانے کی ضرورت ہے۔ مذکورہ تجارتی جہاز پر سوار مریض کے طبی ضروریات کے تحت انخلاء کے مقصد سے آئی این ایس گروڈا سے فوری طور پر ایک جدید ترین لائٹ ہیلی کاپٹر(اے ایل ایچ) کو روانہ کیاگیا ۔یہ بحری جہاز جبرالٹر سے مچونگ جارہا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے  پائیلٹوں نے زبردست مہارت اور پیشہ وارانہ خصوصیات کامظاہرہ کرتے ہوئے، خراب موسمی حالات کے باوجود کامیابی سے اس مشن کو مکمل کیا اور مریض کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنایا۔

مریض کو آئی این ایس گروڈا لے جایا گیا اور وہاں سے اسے مزید طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے بحریہ کے اسپتال آئی این ایچ ایس سنجیونی منتقل کردیاگیا۔ اس پوری کارروائی کے دوران کووڈ-19 سے بچاؤ کے تمام ضابطوں پر عمل کیاگیا۔

****************

(ش ح۔ع م ۔ رض)

29-09-2021

U NO. 9497



(Release ID: 1759186) Visitor Counter : 169