قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائفڈ، یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او قبائلی اضلاع میں ٹیکہ کاری مہم کے توسط سے صحت اورروزگار سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں


اس مہم کے تحت 6.73 کروڑکووِڈ ٹیکے لگائے گئے

قبائلی برادریوں میں کووِڈ ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے کے لئے 15 جولائی کو کووِڈ ٹیکہ کاری کے ساتھ ساتھ سرکشت ون، دھن اور اُدیم یوجنا کا بھی آغاز کیا جائے گا

Posted On: 28 SEP 2021 4:36PM by PIB Delhi

اہم نکات:

  • اس مہم کا ہدف لوگوں کی روزی روٹی اور صحت کو فروغ دینے کے لئے ٹرائبل کو آپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائفڈ) کے تحت 45000 ون دھن سیلف ہیلپ گروپس کا قیام ہے۔
  • یہ مہم 3 جے یعنی، جیون(زندگی)، جیویکا (روزی روٹی) اور جاگروکتا (بیداری) پر مبنی ہے۔
  • اس کے تحت کووِڈ ٹیکہ لگوانے اور کووِڈ کے مطابق رویہ اختیار کرنے کے لئے مقامی زبان میں بیداری مہم چلائی جائے گی۔

بھارت کی قبائلی برادری کے درمیان کووِڈ ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے 15 جولائی 2021کو قبائلی امور کے وزیر ، حکومت ہند، جناب ارجن منڈا کے ذریعہ ’’کووِڈ کے ساتھ ساتھ سرکشت ون، دھن اور اُدیم‘‘ مہم کی شروعات کی گئی تھی۔ اس مہم کا آغاز فولاد کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے، قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ اور جناب بشویشور ٹوڈو، ٹرائفڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب پرویر کرشن، اور بھارت میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر یاسمین علی حق اور دیگر معززین کی موجودگی میں مدھیہ پردیش کے منڈلا اور چھتیس گڑھ کے بستر میں واقع فیلڈ کیمپ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ لنک اپ کے توسط سے کیا گیا۔

ٹرائفڈ نے قبائلی آبادی والے اضلاع میں ریاستی سطح پر شراکت دار ایجنسیوں کی مدد سے اس مہم کو یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے پورے ملک میں چلانے کی اسکیم تیار کی ہے۔ اس مہم کا ہدف ٹرائبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائفڈ)کے 45000 ون دھن سیلف ہیلپ گروپوں (وی ڈی ایس ایچ جی ایس) کو سرگرم کرنا ہےتاکہ صحت کے ساتھ ساتھ روزی روٹی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس مہم کو ملک بھر کی قبائلی برادریوں کو ٹیکہ کاری سے جوڑنے کے لئے تیار کیا گیا ہے ، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کووِڈ ٹیکہ کاری مفت ہے، آس پاس کے مراکز پر دستیاب ہے اور یہ نہ صرف ہسپتال میں بھرتی ہونے پر خرچ ہونے والے پیسوں کی بچت میں مدد کرتی اور موت سے بچاتی ہے  بلکہ انہیں اپنی روزی روٹی کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے ٹرائفڈ کے ذریعہ شروع کی گئی اس مہم کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق قبائلی اضلاع میں تقریباً 6.73 کروڑ ٹیکہ کاری کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00116LN.png

یہ مہم 3 جے پر مبنی ہے:

  • جیون (زندگی)۔ ہر ایک زندگی اور روزگار بیش قیمتی ہے اور ٹیکہ کاری زندگی کی حفاظت کے لئے اہم اور مفت ہے۔
  • جیویکا (روزی روٹی)۔ اگر آپ نے ٹیکہ لگوا لیا ہیں تو آپ بیماری سے ڈرے بغیر روزی روٹی سے وابستہ اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ یہ آپ کو ہسپتال میں بھرتی ہونے اور دیگر لاگتوں سے بھی بچاتا ہے۔
  • جاگروکتا (بیداری)۔ ٹیکہ کاری کے لئے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے اور اسے مختلف مستفیدین اور عمر کے گروپوں، خصوصی طور پر خواتین اور بزرگوں کی آبادی کی ٹیکے تک رسائی کو یقینی بنایا گیا ۔ ون دھن سیلف ہیلپ گروپوں نے دیگر شراکت داروں کے ساتھ تعاون شروع کیا اور اصول مقصد کے ساتھ لگن اور عہدبستگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ان گروپوں نے پنچایتوں اور مواضعات کو کورونا وائرس سے مبرا بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BECW.jpg

یہ مہم یقین دہانی، فخر اور خود افادیت پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد ون دھن سیلف ہیلپ گروپوں کی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے، اور ہتھ کرگھا، دستکاری اور جنگلاتی پیداوار کی خریداری، قدرو قیمت میں اضافہ اور مارکیٹنگ میں مصروف قبائلیوں کے درمیان کووِڈ ٹیکہ کاری کی رفتار میں تیزی لانا ہے۔ یہ مہم سیلف ہیلپ گروپوں کے نیٹ ورک اور مشترکہ خدمات مراکز، کھاد آؤٹ لیٹ مراکز، وی ڈی ایس ایچ جی وغیرہ کو بااختیار بناتی ہے۔ یہ مہم ٹیکہ لگوانے اور کووِڈ کے مطابق رویے کو بڑھاوا دینے کے لئے مقامی زبانوں میں تشہیر کے اقدامات کو بروئے کار لاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00390PT.png

اس مہم کو مؤثر بنانے کے لئے غیر روایتی شراکت داری اور برادریوں تک رسائی کو بھی بروئے کار لایا جاتا ہے جس میں علاقے میں اثر و رسوخ کے حامل روایتی افراد کی مدد حاصل کرنا اور قبائلی اضلاع میں مقامی صحتی ڈھانچوں اور ٹرائفڈ کی مؤثر تدابیر کے ذریعہ ٹیکوں کو اپنانے کے لئے جامع کاروائی شامل ہے۔ اس تعلق سے تمام ریاستوں میں تقریباً 3000 افراد کی شراکت داری کے ساتھ ویبنار کے ایک سلسلے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں وی ڈی ایس ایچ جی، کلسٹر، ایس آئی اے، ایس این اے، اسفورتی ٹی اے، یونیسیف، ڈبلیو ایچ او،فراہم کار، ضلع انتظامیہ، متعلقہ علاقوں کے مقامی نمائندے شامل ہوچکے ہیں۔

ورچووَل طریقے کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے تقریباً 80 قبائلی اضلاع میں مختلف بیداری مہم بھی چلائی جا رہی ہیں۔ قبائلیوں کو ٹیکہ کاری کے لئے ترغیب فراہم کرکے مہم کو فروغ دینے کے لئے قبائلی اضلاع میں ٹرائفڈ کے تقریباً 150 بااثر افراد کی بھی شناخت کی گئی ہے۔

یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے ٹرائیفیڈ کے ذریعہ شروع کی گئی اس مہم کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق قبائلی اکثریت والے اضلاع میں تقریباً 6.73 کروڑ ٹیکہ کاری انجام دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OAW7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006IF3N.png

 

اس مہم کا مقصد چنوتیوں والی دونوں کووِڈ لہروں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنا ہے، حاصل کیے گئے تجربے کی مدد سے قبائلی اضلاع میں تیسری لہر کو روکنے کے لئے مضبوط عہدبستگی اور روزی روٹی سے وابستہ سرگرمیوں کو کووِڈ کے خطرے سے آزاد کرنا ہے۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9488



(Release ID: 1759140) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi , Punjabi