وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جون 2021 میں ختم ہوئی سہ ماہی کے لئے عوامی قرض بندوبست سے متعلق سہ ماہی رپورٹ

Posted On: 28 SEP 2021 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28/ستمبر2021 ۔ وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمہ کے تحت بجٹ ڈویژن میں پبلک ڈیبٹ مینجمنٹ سیل (پی ڈی ایم سی) اپریل – جون (پہلی سہ ماہی)، 2010-11 سے مستقل طور پر قرض کے بندوبست سے متعلق ایک سہ ماہی رپورٹ جاری کررہا ہے۔ موجودہ رپورٹ اپریل – جون 2021 (مالی سال 2021-22) کی پہلی سہ ماہی سے متعلق ہے۔

مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مرکزی حکومت نے مالی سال 2020-21 کی پہلی سہ ماہی میں جاری کی گئی 346000 کروڑ روپئے کی سیکورٹیز کے مقابلے 318493 کروڑ روپئے کی ڈیٹیڈ سکیورٹیز جاری کیں، جبکہ  ری پیمنٹ 105186 کروڑ روپئے سے ہوا۔  مالی سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں پرائمری ایشوئینسز کی ویٹیڈ اوسط حصول یابی بڑھ کر 6.11 فیصد ہوگئی، جو کہ مالی 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں 5.80 فیصد رہی تھی۔ مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ڈیٹیڈ سکیورٹیز کے نئے ایشوئینس کی ویٹیڈ اوسط میچوریٹی 16.92 سال زیادہ تھی، جبکہ مالی سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں یہ 13.36 سال رہی تھی۔

اپریل – جون 2021 کے دوران مرکزی حکومت نے کیش مینجمنٹ بل کے ذریعے کوئی رقم نہیں جٹائی۔ ریزرو بینک نے سہ ماہی کے دوران سرکاری سکیورٹیز کی خرید و فروخت کو شامل کرتے ہوئے ایک خاص او ایم او کے علاوہ جی ایس اے پی 1.0 کے تحت تین اوپن مارکیٹ پرچیز کا اہتمام کیا۔ سہ ماہی کے دوران مارجینل اسٹینڈنگ فیسیلٹی اور اسپیشل لیکویڈیٹی فیسیلٹی سمیت لیکویڈیٹی ایڈجسٹمنٹ فیسیلٹی (ایل اے ایف) کے تحت آر بی آئی کے ذریعے یومیہ اوسط لیکویڈیٹی ایبزارپشن 494351 کروڑ روپئے رہا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جون 2021 کے آخر میں حکومت کی کل دین داریاں (’پبلک اکاؤنٹ‘ کے تحت  دین داریوں سمیت) بڑھ کر 12091193 کروڑ روپئے ہوگئیں، جو مارچ 2021 کے آخر میں 11621781 کروڑ روپئے تھی۔ اس سے مالی سال – 22 کی پہلی سہ ماہی میں سہ ماہی در سہ ماہی 4.04 فیصد کے اضافے کا پتا چلتا ہے۔ جون 2021 کے آخر میں کل بقایا دین داریوں کا 91.60 فیصد عوامی قرض تھا۔ بقایا ڈیٹیڈ سکیورٹیز کا تقریباً 28.72 فیصد کی باقی ماندہ میچوریٹی 5 سال سے کم تھی۔ جون 2021 کے آخر میں آنرشپ پیٹرن میں کمرشیل بینکوں کی حصے داری 35.99 فیصد اور بیمہ کمپنیوں کی 25.83 فیصد حصے داری ہونے کے اشارے ملتے ہیں۔

مالی سال 21 کی متعلقہ سہ ماہی کے دوران سرکاری سکیورٹیز کی سپلائی میں اضافے کے سبب سیکنڈری مارکیٹ میں سرکاری سکیورٹیز پر محاصل میں کمی آئی۔ سہ ماہی کے دوران سیکنڈری مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں 3-7 سال کی میچوریٹی کی مدت والے بکیٹ میں محدود ہوگئیں، کیونکہ لو فلوٹ کے سبب 10 سال کے بینچ والی سکیورٹیز میں کم کاروبار دیکھنے کو ملا۔ حالانکہ نرم رخ کے ساتھ ایم پی سی کی اہم پالیسی ریپو ریٹ کے ساتھ ایم پی سی کے پالیسی ریپوریٹ کی شرح کو چار فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے اور مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں جی ایس اے پی 1.0 کے تحت اوپن مارکیٹ پرچیز کے اہتمام کے فیصلے سے حصول یابیوں کو حمایت ملی۔

رپورٹ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Click here to access the report.

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9484


(Release ID: 1759135) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Punjabi