جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آر ای ڈی اے کی 34ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد


مالی سال 2020-21 میں اب تک کی سب سے بلند پی بی ٹی درج کی گئی

آئندہ پانچ برسوں کے لئے لون بک میں پانچ گنا اضافہ کا ہدف مقرر کیا گیا

Posted On: 28 SEP 2021 4:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28/ستمبر2021 ۔

9485.jpg

انڈین رینوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) کی 34ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) آج منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں مالی سال 2020-21 کے سالانہ اکاؤنٹس پیش کئے گئے۔

حصص داروں سے خطاب کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب پردیپ کمار داس نے زور دے کر کہا کہ وبا کے قہر کے باوجود آئی آر ای ڈی اے نے مالی سال 2020-21 میں 8827 کروڑ روپئے کی رقم کے دوسرے بلند ترین پرافٹ بیفور ٹیکس (پی بی ٹی) کو پورا کیا ہے۔جبکہ گزشتہ سال میں اعلیٰ ترین 241.11 کروڑ روپئے کی رقم کے 136.20 فیصد کے اضافے کے ساتھ 569.52 کروڑ روپئے کا پی بی ٹی اور گزشتہ سال میں این پی اے میں 7.18 فیصد خالص کمی سے مالی سال 2020-21 کے اختتام تک 5.61 فیصد تک رہا ہے۔ یہ ایک اہم حصول یابی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے تقریباً 22 فیصد کی قابل ذکر کمی ہوئی ہے۔

مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے سی ایم ڈی نے کہا کہ آئی آر ای ڈی اے مارچ 2021 کو ختم ہونے والے 28000 کروڑ روپئے (تقریباً) سے مارچ 2026 تک 1.35 لاکھ کروڑ روپئے تک کے لون بک میں پانچ گنا اضافہ کے لئے تیار ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ریوینیو میں اضافے کا ہے۔ مالی سال 2020-21 میں فی ملازم 17 کروڑ روپئے (تقریباً) سے مالی سال 2025-26 کے اختتام تک 55 کروڑ روپئے (تقریباً) کرنے کا منصوبہ ہے۔ جناب داس نے یہ بھی کہا کہ آئی آر ای ڈی اے فی الحال ایک ڈیبٹ (قرض) لسٹیڈ کمپنی ہے اور یہ ایکویٹی لسٹیڈ کرنے کی سمت میں کام کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ آئی آر ای ڈی اے نئے ایکویٹی شیئروں کا آئی پی او بھی لائے گی اور آگے کے ایشو کے لئے سرمایہ اکٹھا کرنے کے مقصد سے بین الاقوامی و گھریلو بازار میں گرین بونڈس جاری کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے کہا کہ آئی آر ای ڈی اے بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں جیسے پنشن فنڈ، بیمہ فنڈ، ماحولیاتی، سماجی اور گورنینس فنڈس وغیرہ کو راغب کرنے کے لئے ایک متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) کی شکل میں ایک قرضہ جاتی فنڈ قائم کرنے کے مرحلے میں ہے۔ اے آئی ایف ان قرضہ لینے والوں کے نئے پروجیکٹوں کو مالی مدد دینے میں بھی آئی آر ای ڈی اے مدد کرے گا، جو ایکسپوزر لمٹ کے قریب ہے۔ کمپنی پاس- تھرو سرٹیفکیٹ جاری کرکے اسیٹ – بیسڈ سکیورائٹیزیشن (اے بی ایس) کا بھی منصوبہ بنارہی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9485


(Release ID: 1759130) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Hindi , Punjabi