اقلیتی امور کی وزارتت

سکھ برادری کے طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ نیٹ ، جے ای ای وغیرہ کے امتحان مراکز پر کڑا اور یا کرپان ، جو کہ عقیدہ کی اشیاء ہیں ، کی جانچ پڑتال کی غرض سے وہاں کئی گھنٹے پہلے پہنچیں : اقلیتوں سے متعلق قومی کمیشن

Posted On: 27 SEP 2021 8:03PM by PIB Delhi

اقلیتوں سے متعلق  قومی کمیشن ( این سی ایم ) کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے  کہ سکھ برادری  سے تعلق رکھنے والے طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ  اہلیت  نیز داخلے کے  قومی امتحان ( ان  ای ای ٹی ) اور جوائنٹ  انٹرینس ایگزامنیشن  ( جے ای ای )  وغیرہ  جیسے  امتحانات  دینے  کی غرض سے  امتحان مراکز  پر کڑا  اور / یا کرپان ، جو کہ  عقیدہ  کی  اشیاء ہیں ، کی جانچ  پڑتال  کے مقصد سے  دیگر برادریوں  کے طلباء کے مقابلے  وہاں کئی گھنٹے   پہلے پہنچیں ۔

قومی اقلیتی  کمیشن  نے آج جاری پریس  ریلیز  میں کہا ہے کہ سکھ برادری کے  مذہبی  عقیدہ  اور بھارت کے آئین  کی دفعہ 25 ،  توضیح  ایک کے تحت ضمانت شدہ  حق کی روشنی میں ، کڑا یا کرپان پہننے  والوں کے ذریعہ  اس کے بیجا استعمال  کے حقیقی  خطرے  یا اس کے استعمال کے  اشارے  کی غیر موجودگی  میں دھات سے  بنی  اشیاء پر جامع اور بلا استشنا پا بندی منصفا نہ نہیں ہوگی۔ جیسا کہ دہلی  سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی  بنام یو او آئی  اینڈ ادرس ان ڈبلیو پی (سی )  2017/7550 کیس  میں عزّت مآب دہلی ہائی  کورٹ  نے فیصلہ  سنایا ہے ۔

نیشنل ٹیسٹنگ  ایجنسی کے چیئر پرسن  پر وفیسر ایم ایس  اننتھ کے نام اس ریلیز  مین کہا گیا  ہے کہ قومی اقلیتی  کمیشن ، تمام اقلیتوں کے تحفظ  اور ان کے مفاد ات کی حفاظت  کی غرض سے  تشکیل دیئے جانے  ولا ایک قانونی  ادارہ ہونے کے ناطے  صلاح  دیتا ہے کہ   امتحانات  کے انعقاد  کرانے والی ایجنسیوں  کو ہدایت دی جاتی ہے   کہ وہ  سکھ فرقے  سے تعلق  رکھنے والے  طلباء کے خلاف  کسی بھی قسم کی تفریق سے  گریز کرنے کی غرض سے  درج ذیل  اقدامات کریں ۔

  1. تمام  طلباء کے لئے ، ان کے مذاہب سے قطع نظر ، امتحان کے لئے  مراکز پر پہنچنے  کا وقت  یکسا ں ہونا چاہئے ۔
  2. عقیدہ کے بنیاد پر  سکھ امیدواروں  اور دیگر  کے درمیان  کسی بھی قسم کی تفریق نہیں  ہونی چاہئے ۔
  3. سکیورٹی  سے تعلق مناسب طریق کار  کو یقینی  بنانے اور اس پر لگنے والے وقت  میں   کمی کی غرض سے ، طلباء کی جانچ پڑتال میٹل ڈیٹیکٹر سے نصب دروازے  کے ذریعہ  کی  جا سکتی  ہے۔

*************

ش ح۔ع م ۔رب

 



(Release ID: 1758946) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Punjabi