وزارت دفاع

آکاش پرائم میزائل کا  پہلا کامیاب پروازتجربہ

Posted On: 27 SEP 2021 8:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 ستمبر2021/آکاش میزائل کے  ایک نئے ایڈیشن –‘آکاش پرائم’کا 27 ستمبر 2021 کو انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج (آئی ٹی آر)،چاندی پور، اوڈیشہ سے کامیاب پرواز تجربہ کیا گیا ہے۔ سدھار کے بعد کے لئے تجربہ میں اس میزائل نے  پہلی اڑان میں  دشمن کے جہازوں کی  شکل میں بنائے گئے ایک انسان کے بغیر فضائی ہدف کو  روک کر  تباہ کردیا۔

موجودہ آکا ش نظام  کے مقابلے میں آکاش پرائم بہتر درستگی ہدف  کے لئے ایک ملک میں تیار فعال ریڈیو فریکوئنسی (آر ایف)سیکر سے لیس ہے۔  میزائل میں کی گئی   دیگر اصلاحات بھی  بلند ترین اونچائی  پر کم درجہ حرارت والے ماحول میں مزید قابل اعتماد مظاہرہ کو یقینی بناتا ہے۔  موجودہ پرواز تجربہ کے لئے، موجودہ آکاش  ہتھیار نظام میں ترمیم کے لئے زمینی نظام کا استعمال کیا گیا ہے۔  آئی ٹی آر کے رینج اسٹیشنوں میں راڈار ، الیکٹرو آپٹیکل  ٹریکنگ سسٹم(ای او ٹی ایس) اور ٹیلی میٹری اسٹیشن شامل ہیں جنہوں نے میزائل  کی ٹریجیکٹری اور پرواز کے  پیمانوں کی نگرانی کی ہے۔  

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے آکاش پرائم میزائل کے کامیاب تجربے کے لئے ڈی آر ڈی او  ہندستانی فوج ،ہندستانی فضائیہ، ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ(ڈی پی ایس یو) اور صنعتی دنیا کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  کامیاب پرواز  تجربہ  عالمی سطح کے میزائل  نظاموں  کے ڈیزائن اور  فروغ میں  ڈی آر ڈی او کی صلاحیت کو   ثابت کرتا ہے۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ محکمہ کے  سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے   سربراہ  ڈاکٹر جی  ستیش ریڈی نے آکا ش میزائل کے  کامیاب پرواز تجربہ کے لئے  ٹیم  کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہاکہ   آکاش پرائم نظام استعمال کرنے والوں  (ہندستانی فوج اور فضائیہ) کے اعتماد کو  مزید بڑھاوا دے گا کیونکہ   آکاش میزائل  پہلے ہی  شامل ہوچکا ہے اور اب مزید تباہ کن میزائلوں کے ساتھ اس میں سدھار ہورہاہے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1DC3T.jpg

 

ش ح۔ش ت- ج

Uno9465

 



(Release ID: 1758827) Visitor Counter : 297


Read this release in: English , Hindi , Punjabi