امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ (اے بی ڈی ایم) کے آغاز کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے


’’مودی حکومت شہریوں کو صحت مند، محفوظ اور باوقارزندگی دینے کے تئیں مسلسل پابند عہد ہے‘‘

’’آج ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ (اے بی ڈی ایم) کا آغاز کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘

پی ایم- جے اے وائی کی کامیابی کے بعد اب ’اے بی ڈی ایم‘ صحت مند بھارت کے عہد کے تئیں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی حساسیت کا اظہار کرتا ہے

’اے بی ڈی ایم‘ ڈیجیٹل سواتھ ایکو سسٹم کے تحت اطلاعات مشترک کرنے کے لئے ایک آسان آن لائن پلیٹ فارم تیار کرے گا، جس سے صحت سہولیات صرف ایک کلک پر شہریوں تک پہنچ سکیں گی

Posted On: 27 SEP 2021 3:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  27/ستمبر2021 ۔ امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ (اے بی ڈی ایم) کے آغاز کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ ’’مودی حکومت شہریوں کو صحت مند، محفوظ اور باوقار زندگی دینے کے تئیں مسلسل پابند عہد ہے۔ آج ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ (اے بی ڈی ایم) کا آغاز کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ پی ایم- جے اے وائی کی کامیابی کے بعد اب ’اے بی ڈی ایم‘ صحت مند بھارت کے عہد کے تئیں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی حساسیت کا اظہار کرتا ہے۔ ’اے بی ڈی ایم‘ ڈیجیٹل سواتھ ایکو سسٹم کے تحت اطلاعات مشترک کرنے کے لئے ایک آسان آن لائن پلیٹ فارم تیار کرے گا، جس سے صحت سہولیات صرف ایک کلک پر شہریوں تک پہنچ سکیں گی۔

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9439



(Release ID: 1758700) Visitor Counter : 165