وزارت دفاع

لیفٹیننٹ جنرل گوربیر پال سنگھ نے این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 27 SEP 2021 4:01PM by PIB Delhi

اہم باتیں:

  • وہ این ڈی اے ، کھڑک واسلا؛آئی ایم اے، دہرادون اور این سی سی کے سابق طالب علم رہے ہیں
  • وادی کشمیر میں انہوں نے دہشت گردی مخالف مہم میں اسپیشل فورسیز بٹالین  کی کمان سنبھالی
  • ناگالینڈ اور سیاچین گلیشیئر میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں کمپنی کمانڈر رہے
  • انہوں نے سیکٹر ہیڈکوارٹر راشٹریہ رائفلز میں جنرل اسٹاف آفیسر (آپریشنز)کے طورپر کام کیا

                                 

 

لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے بتاریخ 27ستمبر 2021ء کو نیشنل کیڈٹ کورپس(این سی سی)کے 34ویں ڈائریکٹر جنرل کے طورپر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔لیفٹیننٹ جنرل سنگھ کو 1987ء میں پیراشوٹ ریجیمنٹ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا ، انڈین ملٹری اکیڈمی دہرادون اور این سی سی کے سابق طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ، مہو  میں ہائر کمانڈ کورس اور نئی دہلی میں نیشنل ڈیفنس کالج کورس میں حصہ لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل سنگھ ناگالینڈ اور سیاچین گلیشیئر میں دہشت گردی مخالف ماحول میں کمپنی کمانڈر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں ویلی سیکٹر کے انتہائی دہشت گردی مخالف ماحول میں اور لبنان میں اقوام متحدہ  عبوری فوج میں ایک اسپیشل فورسیز بٹالین کی کمان سنبھالی ہے۔انہوں نے کنٹرول لائن پر ماؤنٹین بریگیڈ اور انفیلٹری ڈویژن کی بھی کمان سنبھالی ہے۔

جنرل آفیسرسیکٹر  ہیڈکوارٹر راشٹریہ رائفل میں جنرل اسٹاف آفیسر (آپریشنز )کے عہدے پر بھی رہے ہیں۔وہ ملٹری آپریشن ڈائریکٹوریٹ اور ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف میں بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کمانڈو اسکول اور انڈین ملٹری ٹریننگ میں تربیت کار بھی رہے ہیں۔

 

***********

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9435)



(Release ID: 1758666) Visitor Counter : 240


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil