وزارات ثقافت
جب بھارت نے کہا ’شکریہ سہاس‘
Posted On:
26 SEP 2021 4:58PM by PIB Delhi
جو پچھلے 56 سال کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، وہ کر دکھایا، سہاس ایل یتھی راج نے۔ تبھی پورے ملک کے دل سے آواز آئی شکریہ سہاس۔ ٹوکیو پیرالمپکس میں نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس ایل یتھی راج نے بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز مقابلے میں نہ صرف سلور میڈل جیتا بلکہ تاریخ بھی رقم کی۔ ابھی تک پیرا لمپکس کھیلوں میں ایک انتظامی افسر کی یہ سب سے بہترین کارکردگی تھی۔ وہ تمغہ جیتنے والے ملک کے پہلے آئی اے ایس بن گئے ۔


ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے سنگلز ایس ایل - 4 زمرے میں سہاس ایل یتھی راج کا سامنا فرانس کے لوکاس مزور سے ہوا۔ فائنل مقابلے میں پہلا راؤنڈ جیت لیا تھا، لیکن اگلے دو راؤنڈ میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ طلائی تمغے سے چوک گئے۔ لیکن انہوں نے فخر کے ساتھ پوڈیم چاندی کا تمغہ پہن کر بھارت کا سر فخر سے بلند کردیا۔




وزیراعظم نریندر مودی نے سہاس ایل یتھی راج کو ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’سیوا اور کھیل کا ایک شاندار سگم! ڈی ایم گوتم بدھ نگر، سہاس یتھی راج نے اپنے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے پورے ملک کے دل ودماغ پر قبضہ کرلیا ہے۔ بیڈ منٹن میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارک باد ۔ انہیں ،ان کے مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات’’۔
سہاس ایل وائی کی پیدائش کرناٹک کے شیموگا میں ہوئی۔ پیدائشی طور پر معذور سہاس شروعات میں آئی اے ایس نہیں بننا چاہتے تھے۔ وہ بچپن سے ہی کھیل کے تئیں انتہائی دلچسپی رکھتے تھے ۔ اس کے لئے انہیں اپنے والد اور خاندان کا بھر پور ساتھ ملا۔ 2007 میں اتر پردیش کیڈر سے آئی اے ایس بننے کے بعد جہاں انہوں نے کئی عالمی سطح کے مقابلوں میں ملک کے لئے میڈل جیتے، وہیں پریاگ راج اور نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ کی بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔
جس بیڈمنٹن ریکٹ سے سہاس نے تاریخ رقم کی، اسے انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو پیش کردیا ہے۔ اب جب کہ وزیراعظم کو ملے تحفوں کی ای- نیلامی شروع ہو چکی ہے، سہاس کا بیڈ منٹن بھی ان اشیاء کی فہرست میں شامل ہے، جن کا آکشن کیا جا رہا ہے۔ یہ ای - آکشن 17 ستمبر سے 7 اکتوبر2021 تک چلے گا۔ سہاس کی حصولیابی کی نشانی کو آپ حاصل کرکے فخر محسوس کر سکتے ہیں۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال نمامی گنگے پروجیکٹ میں کیا جائے گا۔ ای- آکشن میں ڈی ایم سہاس کے ریکٹ کی بنیادی قیمت 50 لاکھ رکھی گئی ہے۔
نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس کے بیڈ منٹن ریکٹ کو بنائیں اپنا ، ابھی : www.pmmementos.gov.in پر کریں لاگ آن۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ف ا- ق ر)
U-9420
(Release ID: 1758480)
Visitor Counter : 225