وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے سربراہ کا 27 سے 29 ستمبر 2021 تک عمان کا دورہ

Posted On: 26 SEP 2021 2:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26؍ستمبر2021:

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ 27 سے 29 ستمبر 2021 تک تین روزہ سرکاری دورے  کے لئے  عمان پہنچے۔ اس دورے کا مقصد عمان کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ، نیز دفاعی تعاون کے لئے  نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

بحریہ کے سربراہ مسقط میں رائل نیوی آف عمان (آر این او) کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر بن محسن الرہبی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

اس دورے کے دوران  بحریہ کے چیف وائس ایڈمرل عبداللہ خمیس عبداللہ الارئیسی (چیف آف اسٹاف) ، میجر جنرل مطار بن سالم بن راشد ال بولوسی (عمان کی شاہی فوج کے کمانڈر) ، ائیر وائس مارشل خمیس بن حماد بن سلطان الغفری (عمان کی رائل ایئر فورس کے کمانڈر ) اور ڈاکٹر محمد بن ناصر بن علی الزابی (سیکرٹری جنرل ، وزارت دفاع) سمیت  عمان میںحفاظتی عملے سے متعلق اعلیٰ افسران کے ساتھ بھی بات چیت کریں۔ وہ معسکر  المرتفع(ایم اے ایم) کیمپ ، میری ٹائم سکیورٹی سینٹر (ایم ایس سی) ، سید بن سلطان نیول بیس ، المثنیٰ ایئر بیس اور نیشنل ڈیفنس کالج ، عمان جیسے اہم دفاعی  اداروں کا بھی دورہ کریں گے۔

بھارت کی بحریہ کئی محاذوں پر عمان کی رائل بحریہ  کے ساتھ تعاون کرتی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں آپریشنل انٹرایکشنز، تربیتی تعاون اور موضوع کے ماہرین کا تبادلہ خیال شامل ہے۔ دونوں بحری افواج 1993 سے دو سالہ سمندری مشق نسیم البحر میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مشق  آخری بار 2020 میں گوا میں منعقد کی گئی  تھی اور اگلا ایڈیشن 2022 میں ہوناہے۔

بحریہ کے سربراہ کا عمان کا یہ سرکاری دورہ بھارتی بحریہ اور عمان کی رائل  بحریہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر روشنی ڈالتا ہے۔

 

 

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9415)



(Release ID: 1758453) Visitor Counter : 241


Read this release in: English , Hindi , Tamil