کوئلے کی وزارت

‘‘کوئلے اور کانکنی’’ کے بارے میں پہلی بھارت – آسٹریلیا مشترکہ ورکنگ گروپ(جے ڈبلیو جی )میٹنگ کا ورچوئل طریقے سے انعقاد

Posted On: 23 SEP 2021 7:42PM by PIB Delhi

 

13 اکتوبر 2021 کو منعقد کئے جانے والے بھارت- آسٹریلیا توانائی مذاکرات سے پہلے کے ایک قدم کے طور پر آج یہاں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان  ‘‘کوئلے اور کانکنی’’ کے بارے میں پہلی بھارت – آسٹریلیا مشترکہ ورکنگ گروپ(جے ڈبلیو جی ) میٹنگ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ کی بھارت کی جانب سے کوئلے کی وزارت کے ایڈشنل سکریٹری ونود کمار تیواری اور آسٹریلیا کے جانب سےریسورسز ڈویژن کے سربراہ جناب پال ٹراٹ مین نے مشترکہ طور پر صدارت کی۔اپنے افتتاحی خطاب میں جناب تیواری نے بھارت میں کوئلے کے شعبے کا جائزہ پیش کیا اور مستقبل کیلئے ابھرتے ہوئے منظرنامے کا ذکر کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کوئلے اور کانکنی کے شعبے میں ممکنہ تعاون میں شامل کئے جانے والے ترجیحی شعبوں پر بھی روشنی ڈالی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TE2H.jpg

 

مذاکرات موجودہ دور میں  اور مستقبل میں بھارت کے کوئلے کے وسائل ،اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی مانگ اور سپلائی کی صورتحال اور آسٹریلیائی ہم منصبوں کے ساتھ معاہدوں ،صاف ستھری کوئلہ ٹیکنالوجی کے بارے میں بھارت – آسٹریلیا تعاون ،سطحی کوئلہ گیسی فکیشن  ،کول بیڈ متھین ،آگ بجھانے کیلئے تیار کی گئی ٹیکنالوجی کی شیئرنگ ،کول بیسڈ ہائیڈروجن ،کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) پر مرکوز رہے ۔کوئلے کی ٹیکنالوجی میں تعاون کیلئے بزنس ٹو بزنس کے راستوں ،ٹیکنالوجی کی منتقلی ،ہنرمندی کی ترقی اور تربیت کیلئے تعاون، آسٹریلیا سے کوکنگ کول درآمد کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026CZE.jpg

 

طرفین نے مستقبل کے کسی ممکنہ تعاون سے متعلق معاملات پر اپنی مہارت کی شیئرنگ کے بارے میں بات چیت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بات چیت اس فورم کی حدود سے باہر بھی جاری رہے گی۔

بھارت کی جانب سے وسائل ،ٹیکنالوجی،پائیداری اور کاروباری مواقع کے بارے میں پرزینٹیشن پیش کی گئی ۔بھارت کی جانب سے کوئلے کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ وسمتاتیج ،مشیر جناب آنندی پرساد ،کے اےبی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب رنجیت رتھ ،سی آئی ایل کے چیف مینجر جناب پیوش کمار، سی ایم پی ایل کے ڈائریکٹرجناب اے کے رانے نے پرزینٹیشن پیش کی۔آسٹریلیا کی جانب سے عالمی وسائل کی حکمت عملی، توانائی اور صنعت کو کاربن سے پاک کرنے کیلئے فروغ دینے کی ٹکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کاربن کیپچر اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) اور تجارت اور اشیائے صارفین کے تعلق کے سلسلے میں پرزینٹیشن پیش کی ۔ایک اوپن ہاؤس مباحثہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

 

*********

 

ش ح ۔ ا گ ۔ م ش

U. No.9350



(Release ID: 1757630) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Telugu