وزارت سیاحت

جناب جی کشن ریڈی نے اروناچل پردیش میں پرشورام کنڈ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 23 SEP 2021 6:49PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو اور جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت بھی اس موقع پر موجود تھے۔
  • پروجیکٹ کو وزارت سیاحت کی ’پلگریمیج ریجووینیشن اینڈ اسپریچول، ہیریٹیج آجمنٹیشن ڈرائیو‘ (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی – پرساد) اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے۔

 

سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج اروناچل پردیش کے لوہت ضلع میں پرشورام کنڈ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروجیکٹ کو وزارت سیاحت کی ’پلگریمیج ریجووینیشن اینڈ اسپریچول، ہیریٹیج آجمنٹیشن ڈرائیو‘ (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی – پرساد) اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے۔

9328a.jpg

اس پروگرام میں اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو، جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب چوونا مین، اروناچل پردیش کے وزیر سیاحت جناب ناکپ نالو، اروناچل پردیش کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) اور واٹر سپلائی (ڈبلیو ایس) کے وزیر جناب وانگکی لووانگ، اروناچل پردیش کے لوک سبھا کے رکن جناب تپیر گاؤ، اروناچل پردیش کے رکن اسمبلی اور سیاحت صلاح کار جناب لائیسم سیمائی اور اروناچل پردیش کے تیزو سے رکن اسمبلی جناب کریکھو کری بھی موجود تھے۔

9328b.jpg

’نیشنل مشن آن پلگریمیج ریجووینیشن اینڈ اسپریچول، ہیریٹیج آجمنٹیشن ڈرائیو‘ (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی – پرساد)  بھارت سرکار کے ذریعے مکمل طور پر امداد یافتہ ایک مرکزی اسکیم ہے۔ یہ اسکیم وزیر اعظم کی قیادت میں سیاحت کی وزارت کے ذریعے سال 2014-15 میں شروع کی گئی تھی۔ اسکیم کا مقصد زیارتی اور وراثتی سیاحتی مقامات کا فائدہ اٹھانے کے لئے مرکوز بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا ہے، تاکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی پر اس کا براہ راست اور کثیر رخی اثر پڑے۔ اس اسکیم کا ہدف سیاحتی سہولیاتی مراکز، سڑک کنارے مختلف سہولتوں والے مقامات، پارکنگ، عوامی بیت الخلاء، بجلی اور ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو سمیت سیاحتی سہولتوں پر خصوصی زور دینے کے ساتھ سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا ہے۔

9328c.jpg

اسکیم کے تحت ’’اروناچل پردیس کے لوہت ضلع میں پرشورام کنڈ کی ترقی‘‘ کے پروجیکٹ کو جنوری 2021 میں 37.88 کروڑ روپئے کی لاگت سے سیاحت کی وزارت کے ذریعے منظوری دی گئی تھی۔ اس کے تحت پارکنگ ایریا کے پاس انٹروینشن، ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر، رَین شیلٹرس، کیوسکس، میلہ گراؤنڈ کے نزدیک انٹروینشن، ویو پوائنٹس، سووینر شاپس، واٹر سپلائی لائن، اپروچ روڈ، فوڈ کورٹ / پرسادم سینٹر، پلگرم ویٹنگ ہال، پانی کی نکاسی، کنڈ ایریا کی ترقی، چینجنگ رومس، ویونگ گیلری، عوامی سہولیات اور سلوپ اسٹیبلائزیشن جیسی سہولتوں کو منظوری دی گئی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 9328



(Release ID: 1757531) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil