کامرس اور صنعت کی وزارتہ

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس  سِپس(سی آئی پی ایس)ایوارڈ حاصل کیا


جی ای ایم نے سخت مقابلے میں غیر ملکی کثیر ملکی کمپنیوں کو شکست دے کر گلوبل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایپلی کیشن ایوارڈ حاصل کیا

Posted On: 23 SEP 2021 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23ستمبر؍2021:

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)سی آئی پی ایس ایکسی لینس اِن پروکیورمنٹ ایوارڈز 2021ء (سِپس ایوارڈز)میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اعلیٰ استعمال زمرے میں فاتح قرار دی گئی۔جی ای ایم ، جی ای پی ، جگوار لینڈ روور، روائل ڈچ شیل، وین ڈیجیٹل  اور شیل سمیت عوامی اور پرائیویٹ سیکٹر کی عالمی طورسے کچھ سب سے بڑی اور اعلیٰ ناموں والی پروکیورمنٹ (خرید)کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بعد جی ای ایم اس زمرے میں فاتح بن کر ابھری۔ جی ای ایم کا انتخاب و دیگر زمروں یعنی ’سال کا عوامی پروکیورمنٹ پروجیکٹ‘اور ’ایک متنوع سپلائی بنیاد کی تعمیر کرنے کے لئے اعلیٰ ترین پہل‘ میں بھی فائنلسٹ کے طورپر کیا گیا۔ جی ای ایم کی طرف سے یہ ایوارڈ کل لندن میں منعقد ایک تقریب میں برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کے فرسٹ سیکریٹری (معاشیات)، جناب روہت ودھوانا حاصل کریں گے۔

سِپس ایوارڈ عالمی طور سے پروکیورمنٹس سے متعلق سب سے اعلیٰ اعزاز میں سے ایک ہے، جس کا انعقاد لندن کے  چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ  آف  پروکیورمنٹ  اینڈ سپلائی (سی آئی پی ایس) کے ذریعے کیاجاتاہے۔سِپس 150 ملکوں میں ایک کمیونٹی کے ساتھ پروکیورمنٹ اور سپلائی نظم میں بہترین روایتوں کو بڑھاوا دینے کے لئے وقف ایک بین الاقوامی غیر فائدہ مند تنظیم اور پیشہ ور ادارہ ہے۔

اتنی اہمیت والے عالمی پلیٹ فارم پر جی ای ایم کی منظوری جی ای ایم ٹیم کے لئے انتہائی تحریک دینے والا موقع ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کا ایک بڑا ثبوت ہے۔ جی ای ایم نے تین بنیادی اہداف کو حاصل کرنے کےلئے اپنے ٹیکنالوجی سے چلنے والی اختراعاتی اور حکمت عملی پر مبنی کاروباری عمل کا استعمال کیا ہے۔ پروکیورمنٹ میں شفافیت ، اہلیت اور شمولیت کو بڑھاوا دینا جی ای ایم پلیٹ فارم کا ڈیزائن اور ترقی  اس کی ڈیجیٹل خصوصیات اور کام کرنے کا طریقہ ، اہم کاروباری عمل ، عوامی رابطہ اور اسٹیک ہولڈرز کی تربیت  جیسی معاون آف لائن سرگرمیاں ، اِن ہی تینوں اہداف سے تحریک یافتہ ہوتی ہیں۔ ٹیکنالوجی کا دور اندیشانہ استعمال نے جی ای ایم کو پچھلے پانچ برسوں کے دوران وسیع طورپر اور زیادہ اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ جی ای ایم خریداروں اور فروخت کاروں کے لئے نقدی سے آزاد رابطے سے دور اور کاغذ سے محفوظ تجربہ فراہم کرتا ہے اور سرکاری خریداروں کے ذریعے عام استعمال کی اشیاء اور خدمات کی خرید کے لئے تمام طرح کے حل پیش کرتی ہے۔ جی ای ایم کے اشتراک اور استعمال میں آسان ای-مارکیٹ پلیس نے پہلے کی ٹکڑوں میں عوامی خرید نظام کی پوری طرح سے جگہ لے لی ہے۔

گورنمنٹ ای –مارکیٹ پلیس مرکز اور ریاستی سرکار کے اداروں کے ذریعے اشیاء اور خدمات کی خرید کے لئے  کامرس اور صنعت کی وزارت  کے محکمہ کامرس کے تحت قائم شدہ سرکار کی صد فیصد ملکیت والی سیکشن 8 کمپنی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9320)



(Release ID: 1757442) Visitor Counter : 191