وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ دفاع نے تینوں سروسز  اور بھارتی کوسٹ گارڈ  کے ذریعے سیمولیٹروں کے زیادہ استعمال کے لئے فریم ورک جاری کیا

Posted On: 23 SEP 2021 3:11PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،23 ستمبر /

اہم خصوصیات :

  • فوج کے تمام شعبوں میں سیمولیشن پر مبنی تربیت کے لئے منتقلی   ۔
  • سستی   ، محفوظ اور اسمارٹ ٹریننگ کا حصول  ۔
  • ملک میں تیار کردہ ڈیزائن اور  ترقی پر زور دینا ۔
  • سیمولیٹروں کے آپریشن اور دیکھ بھال کا کام  بھارتی کمپنیوں  کو آؤٹ سورس کرنا  ۔
  • تمام قسم کے زیر استعمال اور خریدے جانےو الے سیمولیٹروں کا نفاذ ۔

 

وزارتِ دفاع  ( ایم او ڈی ) نے تینوں افواج  اور بھارتی کوسٹ گارڈ  ( آئی سی جی ) کے ذریعے  سیمولیٹروں  کے مربوط استعمال میں اضافے کی خاطر ایک فریم ورک جاری کیا ہے ۔  اس  کا مقصد فوج کے تمام شعبوں  میں تبدیلی لانا ، جنگی  ، قائدانہ   ، انتظامی اور لائف سائنس  سے متعلق ماہرین کی سیمولیشن پر  مبنی   تربیت  ، خریداری ، مالی ایجنسیوں وغیرہ میں تبدیلی لانا   ہے تاکہ  کم خرچ ، موثر ، محفوظ ، تیز رفتار اور اسمارٹ ٹریننگ کو حاصل کیا جا سکے ۔

یہ فریم ورک  ملک میں تیار کردہ ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ  پر زور دینے کے ساتھ ساتھ آپریشن اور سیمولیٹروں کی دیکھ بھال  کا کام بھارتی کمپنیوں کو آؤٹ سورس کرنے پر زور دیتا ہے ۔  فریم ورک  کے  مندرجہ ذیل   مقاصد ہیں :

  • کارآمد  ساز و سامان   کے استعمال کو  کم کرنا ۔
  • سیمو لیٹروں کو مرحلہ وار شامل کرنے کے لئے صلاحیت پر مبنی منصوبہ  بندی کو یقینی بنانا ۔
  • خریداری  کی منصوبہ بندی کے مرحلے پر ہی  سیمولیٹروں کی ضرورت  کو اجاگر کرنا ۔
  • خریداری کے دوران سیمولیٹروں کی مشترکہ ضرورت کو ذہن میں رکھنے کے لئے حکومت کی مختلف  ایجنسیوں کے درمیان تال میل پیدا کرنا  ۔

یہ  پالیسی مسلح افواج کے ذریعے  موجودہ زیر استعمال سیمو لیٹروں  یا مستقبل میں خریدے جانے والے سیمولیٹروں پر نافذ ہو گی ۔  سیمولیشن کی ٹیکنا لوجی میں اعلیٰ سطح کی آپریشن کی تیاری کے حصول کے لئے  مسلسل جستجو کی جائے گی تاکہ تربیت پر ہونے والے اخراجات میں کمی کی جا سکے ۔

تینوں افواج اور  آئی سی جی کے ذریعے  سیمو لیٹروں کے استعمال  میں اضافہ کرنا  وزارتِ دفاع کی صنعتی  ایسوسی ایشنوں  اور  تمام شعبوں کی ذمہ داری کا ایک ترجیحی ایکشن پلان ہے ۔  تینوں بھارتی افواج  کے ذریعے استعمال کئے جانے والے  سیمولیٹروں کی تیاری ، تعیناتی اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بھارتی ایجنسیوں کے سپرد کی جائے گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (23-09-2021)

U. No.  9310


(Release ID: 1757375) Visitor Counter : 165