کانکنی کی وزارت
معدنیات کی پیداوار کے اشاریہ (عبوری) میں اس سال جون کے دوران 23.1 فیصد اضافہ درج ہوا ہے
Posted On:
22 SEP 2021 6:58PM by PIB Delhi
جون 2021 کے لیے کان کنی اور کھدائی کے شعبے کی معدنیات کی پیداوار کا اشاریہ (بنیاد:2011-12=100) 105.5 پر درج ہوا جو گزشتہ برس جون 2020 کی سطح کے مقابلے میں 23.1 فیصد زیادہ ہے۔ اپریل – جون 21-2020 کی مدت کے دوران مجموعی ترقی میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
جون 2021 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح درج ذیل تھی:
کوئلہ 510 لاکھ ٹن ، بھورے رنگ کا کوئلہ 34 لاکھ ٹن ، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2714 ملین سی یوایم ، پٹرولیم (خام) 25 لاکھ ٹن ، باکسائٹ 1739 ہزار ٹن ، کرومائٹ 322 ہزار ٹن ، مینگنیز ایسک 208 ہزار ٹن ، زنک 118 ہزار ٹن ، فاسفورائٹ 110 ہزار ٹن ، چونا پتھر 330 لاکھ ٹن ، خام لوہا 224 لاکھ ٹن ، لیڈ کنسینٹریٹ 29 ہزار ٹن ،تانبہ 10 ہزار ٹن ، سونا 41 کلو ، اور ہیرے 10 قیراط۔
گزشتہ برس جون 2020 کے مقابلے اس سال جون 2021 کے دوران اہم معدنیات کی پیداوار میں مثبت نمو ظاہر ہوتی ہے۔ ان میں شامل ہیں: کرومائٹ (130.3فیصد) ، میگنیسائٹ (121.4 فیصد)، خام لوہا (82.8 فیصد) ، تانبا کنک (27.8 فیصد) ، قدرتی گیس ( استعمال شدہ) (20.6 فیصد) ، بھورے رنگ کا کوئلہ (13.2 فیصد) ،اور اس کے علاوہ جن دیگر اہم معدنیات کی پیداوار میں منفی نمو درج ہوئی ہے،وہ درج ذیل ہیں: پٹرولیم (خام) (1.8- فیصد ، زنک کنک۔ (3.4-فیصد) ، لیڈ کنک۔ (9.6 -فیصد) ، فاسفورائٹ (32.6 -فیصد) ، سونا (70.7 -فیصد) اور ڈائمنڈ (99.4 -فیصد)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع م ۔ ف ر
U- 9299
(Release ID: 1757199)
Visitor Counter : 180