وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج یوم پرچم فنڈ میں فیاضانہ تعاون کی اپیل کی

Posted On: 22 SEP 2021 4:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  22/ستمبر 2021 ۔

اہم جھلکیاں:

  • مالی سال 2020-21 میں 38000 سے زیادہ مستفیدین
  • مالی سال 2020-21 میں اے ایف ایف ڈی ایف کے تحت 133.21 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے
  • مالی سال 2020-21 کے دوران 33.35 کروڑ روپئے جمع کئے گئے

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلح افواج یوم پرچم فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) میں فیاضیانہ تعاون دیں، جس کا استعمال کارروائی کے دوران مارے گئے یا معذور ہوگئے ہمارے بہادر سپاہیوں کے منحصرین کی بازآبادکاری اور فلاح و بہبود کے لئے کیا جاتا ہے۔ یوم پرچم اہل وطن کو اس فریضے کی انجام دہی کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

اے ایف ایف ڈی ایف کارپس سے حاصل کی گئی آمدنی کا 7.5 فیصد کارپس میں دوبارہ جمع کرادیا جاتا ہے اور باقی ماندہ رقم کا استعمال سابقہ فوجیوں (ای ایس ایم) / منحصرین کے لئے فلاح و بہبود اور بازآبادکاری اسکیموں میں فنڈ کی فراہمی کے لئے کیا جاتا ہے۔  مالی سال 2020-21 میں اے ایف ایف ڈی ایف کے تحت 38049  مستفیدین پر 133.21 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔

مالی سال 2020-21 کے دوران مجموعی طور پر 33.35 کروڑ روپئے جمع کئے گئے۔ اس فنڈ کا انتظام و انصرام کیندریہ سینک بورڈ (کے ایس بی) سکریٹریٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو اپنی مینجمنٹ کمیٹی کے زیر سایہ کام کرتا ہے اور جس کے سربراہ وزیر دفاع اور ایگزیکٹیو کمیٹی  ہوتی ہے، جس کی صدارت  سابقہ فوجیوں کی فلاح و بہبود (ای ایس ڈبلیو) کے سکریٹری کرتے ہیں۔ اے ایف ایف ڈی ایف کے لئے فیاضانہ تعاون کی اہل وطن سے اپیل کی جاتی ہے۔ اے ایف ایف ڈی فنڈ کی بینک تفصیلات حسب ذیل ہیں:

  1. پی این بی، اکاؤنٹ نمبر 3083000100179875، آئی ایف ایس سی: PUNB0308300
  2. ایس بی آئی اکاؤنٹ نمبر 34420400623، آئی ایف ایس سی: SBIN0001076
  3. آئی سی آئی سی آئی اکاؤنٹ نمبر 182401001380، آئی ایف ایس سی: ICIC0001824

وزارت دفاع کے سابقہ فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک ملحقہ دفتر کے ایس بی چوٹی کا ادارہ ہے، جو جنگی بیواؤں / معذور، سبکدوش فوجی عملہ اور ان کے منحصرین کی بازآبادکاری اور فلاح و بہبود سے متعلق مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا نفاذ کرتا ہے۔ فلاح و بہبود کی ان اسکیموں کا نفاذ ریاستی راجدھانیوں میں واقع راجیہ سینک بورڈوں (آر ایس بی) اور ضلع سطح پر واقع ضلع سینک بورڈوں (زیڈ ایس بی) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ فلاح و بہبود کی ان اسکیموں میں فنڈ کی فراہمی کا اہم ذریعہ مسلح افواج یوم پرچم فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) ہے۔

ای ایس ایم / بیواؤں / منحصرین کو ان کی نشان زد ذاتی ضرورتوں کے لئے مالی مدد دستیاب کرائی جاتی ہے، جس میں مالی گرانٹ، بچوں کی تعلیم سے متعلق گرانٹ، لڑکیوں کی شادی کے لئے گرانٹس اور آخری رسوم کی ادائیگی کے لئے گرانٹ شامل ہیں۔ اے ایف ایف ڈی ایف کے ذریعے جن اہم فلاح و بہبود کی اسکیموں کو رقم دستیاب کرائی جاتی ہے وہ حسب ذیل ہیں:

رکشا منتری ایکس- سروس مین ویلفیئر فنڈ (آر ایم ای ڈبلیو ایف)

ای ایس ایم / منحصرین کو ان کی نشان زد ذاتی ضرورتوں کے لئے مالی مدد دستیاب کرائی جاتی ہے، جن میں آر ایم ای ڈبلیو ایف کے تحت مالی گرانٹ اور بچوں کی تعلیم سے متعلق گرانٹ شامل ہیں۔ مالی سال 2020-21 کے دوران آر ایم ای ڈبلیو ایف کے تحت 132.96 کروڑ روپئے کی مالی مدد تقسیم کی گئی۔

سنگین بیماریوں کے لئے مالی مدد

آفیسر رینک سے نیچے کے عملہ (پی بی او آر) اور افسروں جنھیں پنشن نہیں ملتی، کو خرچے کا 90 اور 75 فیصد مالی مدد جس کی زیادہ سے زیادہ حد 1.25 لاکھ روپئے ہے (دل کی بیماریوں وغیرہ کے لئے) اور سالانہ 0.75 لاکھ روپئے (ڈائلیسس اور کینسر کے لئے) بالترتیب فراہم کئے جاتے ہیں۔ مالی سال 2020-21 کے دوران مجموعی طور پر 5.69 لاکھ روپئے کی ادائیگی کی گئی۔

پیراپلیجک ری ہیبلٹیشن سینٹر (پی آر سی)

سالانہ فی کس 30000 روپئے کے علاوہ سالانہ 120 لاکھ روپئے اور 10 لاکھ روپئے  پیرا پلیجک ری ہیبلٹیشن سینٹر (پی آر سی)، کھڑکی اور موہالی کو بالترتیب ان کے رکھ رکھاؤ / قیام کے لئے بطور گرانٹ دی جاتی ہے۔ پی آر سی خودمختار ادارے ہیں جو پیراپلیجک اور ٹیٹرا پلیجک ایس ایس ایم کی بازآبادکاری کے لئے چلائے جاتے ہیں۔ مالی سال 2020-21 کے دوران دونوں پی آر سی کے مابین 168.72 لاکھ روپئے تقسیم کئے گئے ہیں۔

وار میموریل ہوسٹل (ڈبلیو ایم ایچ)

وار میموریل ہوسٹلوں (ڈبلیو ایم ایچ) میں جنگی بیواؤں / جنگ میں معذور ہوئے افراد کے بچوں کو فی کس ماہانہ 1350 روپئے کی گرانٹ دی جاتی ہے۔ مالی سال 2020-21 کے دوران اس اسکیم کے تحت 23.24 لاکھ روپئے تقسیم کئے گئے ہیں۔

مسلح افواج کا یوم پرچم ہر سال ملک بھر میں 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ہمارے شہید بہادروں اور باوردی اشخاص کی عزت افزائی کرنا ہے، جنھوں نے ہماری مادر وطن کے لئے بہادری سے لڑائی لڑی۔  اس دن بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کا عملہ جنھوں نے ملک کے کاز کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انھیں احترام کی علامت کے طور پر 11 بجے دن میں دو منٹ کا سکوت اختیار کرکے یاد کیا جاتا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 9277

 



(Release ID: 1757133) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam