بجلی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے اہم میٹنگ میں شرکت کی



فلائی ایش کے استعمال میں اضافے کے لئے بجلی پلانٹوں کے ذریعہ اصل استعمال کنندگان کو فلائی ایش کی فراہمی کا جائزہ لیا
بجلی کی وزار ت کے ذریعہ ایڈوائزری جاری کی گئی

اس کا مقصد بجلی کے ٹیرف میں تخفیف اور صارفین پر بوجھ کو کم کرنا ہے

Posted On: 22 SEP 2021 5:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22 ستمبر 2021:

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے حتمی صارفین تک فلائی ایش کی نقل و حمل اور فلائی ایش کے استعمال کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے 22 ستمبر 2021 کو ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔

اس میٹنگ میں سی ای اے، سی ایم ڈی  ، این ٹی پی سی کے چیئرپرسن اور ڈی وی سی کے چیئرمین، اور بجلی کی وزارت کے سینئر افسران کے ذریعہ شرکت کی گئی۔ یہ ہدایت جاری کی گئی کہ بجلی کے پلانٹس ہمیشہ شفاف نیلامی طریقہ کار کے ذریعہ فلائی ایش کی نیلامی انجام دیں گے اور اس مقصد کے لئے وزارت کے ذریعہ 22 ستمبر 2021 کو ایک ایڈوائزری بھی جاری کی جا چکی ہے۔ اس سے بجلی کے ٹیرف میں تخفیف واقع ہوگی اور صارفین پر بوجھ میں بھی کمی آئے گی۔ اس ایڈوائزری میں مندرجہ ذیل اہم نکات شامل ہیں جن پر بجلی کے پلانٹوں کے ذریعہ عمل درآمد کیا جائے گا:

  • پاور پلانٹس ایک شفاف نیلامی طریقہ کے ذریعہ ہی اصل صارفین تک فلائی ایش فراہم کرائیں گے۔
  • بولی لگانے/ نیلامی کے بعد اگر فلائی ایش کی کچھ مقدار پھر بھی استعمال کے لئے باقی رہ جاتی ہے، تو صرف، متبادلوں میں سے ایک متبادل کے طور پر، اسے ’پہلے آیئے پہلے پایئے‘ کی بنیاد پر بلاقیمت دیا جائے گا، اس صورت میں کہ یوزر ایجنسی نقل و حمل کی لاگت برداشت کرے۔
  • اگر مذکورہ بالا اقدامات کے باوجود بھی ایش استعمال کے لئے باقی رہ جاتی ہے تو تھرمل پاور پلانٹ (ٹی پی پی) فلائی ایش کی نقل و حمل کی لاگت برداشت کرے گا اور اسے مستحق پروجیکٹوں کو مفت فراہم کرایا جائے گا۔
  • فلائی ایش کی نقل و حمل کی لاگت کو کم کرنے کے لئے، اصل استعمال کنندگان قریبی ٹی پی پی سے فلائی ایش کو حاصل کرنے کے لئے پابند ہوں گے۔ اگر قریبی ٹی پی پی ایسا کرنے سے انکار کرتا ہے تو اصل استعمال کنندہ مناسب ہدایت کے لئے بجلی وزارت سے رابطہ قائم کرے گا۔
  • ایم او ای ایف اینڈ سی سی نوٹیفکیشن کے پروویژن کے مطابق، پاور پلانٹوں کے ذریعہ جہاں کہیں بھی نقل و حمل کی لاگت برداشت کی جائے گی، تو صرف مسابقتی نیلامی کی بنیاد پر ہی دریافت کیا جائے گا۔ تھرمل پاور پلانٹس نقل و حمل کے لئے مسابقتی نیلامی کی بنیاد پر سال در سال ، 50 کلو میٹر کے سلیب میں نقل و حمل ایجنسیوں کے پینل تیار کریں گے جن کا استعمال ایک مدت کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ ٹی پی پی بہت پہلے سے بولیاں مدعو کریں گے تاکہ پچھلے پینل کے ختم ہوتے ہی ایک نقل وحمل پینل قائم ہو جائے۔ ایک پینل کے اختتام اور نئے پینل کو حتمی شکل دینے کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے۔
  • فلائی ایش کی پیشکش مسابقتی مطالبات کی بنیاد پر اصل استعمال کنندگان کو کی جائے گی، یعنی اصل استعمال کنندگان جو فلائی ایش کے لئے سب سے زیادہ قیمت پیش کرتے ہیں اور نقل و حمل کی لاگت کے لئے کم از کم تعاون چاہتے ہیں، انہیں ترجیحاتی بنیاد پر ویسی ہی فلائی ایش کی پیشکش کی جائے گی۔

 

  • پاور پلانٹس اپنی تکنیکی پابندیوں ، جیسے کہ ڈائک استحکام اور تحفظ وغیرہ کے لئے ضروری تمام تر احتیاط، کے تحت فلائی ایش کی پیشکش کر سکتے ہیں ۔

بجلی پلانٹس بجلی کی وزارت کے ذریعہ جاری کی گئی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9281



(Release ID: 1757132) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu