وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پالن اور ڈیری کے محکمے، حکومت ہند نے بھارت کے مویشیوں کے شعبے کو تعاون فراہم کرنے کے لئے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے
Posted On:
22 SEP 2021 6:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 ستمبر 2021:
مویشی پالن اور ڈیری کے محکمے (ڈی اے ایچ ڈی)، حکومت ہند نے ملک کے خوراک اور غذائی تحفظ، اور چھوٹے پیمانے کے چرواہوں کی اقتصادی فلاح و بہبود کو تحفظ فراہم کرنے کے عمل میں ہمہ گیر طور پر بہتری لانے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی غرض سے ، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک سے زائد برسوں کے لئے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس تقریب کا اہتمام’آزادی کا امرت مہوتسو‘، جو کہ بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کی یاد میں منایا جا رہا ہے، کی جاری تقریبات کے ایک جزو کے طور پر کرشی بھون نئی دہلی میں کیا گیا۔
مویشی پالن اور ڈیری کا محکمہ ، حکومت ہند خوراک سلامتی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مویشیوں کی صحت اور پروڈکشن پروگراموں میں بہتری لانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ مویشیوں کے شعبے کی ترقی مویشی پالن بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، صنعت کاری ترقیات اور ایک صحت فریم ورک کے نفاذ کا تصور پیش کرتی ہے۔ خوراک اور غذائی سلامتی سے متعلق چنوتیوں سے نمٹنے اور انسانی صحت کے تحفظ کے لئے، یہ ضروری ہے کہ مویشیوں کی صحت کو بھی ترجیح دی جائے۔ اس شراکت داری کے ذریعہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس ڈیزائن تیار کرنے اور نئی تکنالوجیوں کی دستیابی کے لئے تکنیکی تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی پس منظر میں معنویت کے حامل طور طریقوں کو نافذ کرنے کے عمل میں بھی تعاون فراہم کرے گی۔
مشترکہ امدادی پروگرام کا مقصد مویشیوں کی صحت میں بہتری لانا، پروڈکشن، مویشیوں کے تغذیہ ، چھوت کی بڑی بیماریوں کے سائنٹفک اور تکنیک پر مبنی حل کی شناخت، ٹرانسلیشنل سائنسز میں تکنیکی تعاون فراہم کرنا، سائنٹفک اور تکنیکی تعاون کے لئے مواقع کی شناخت، اور ایک صحت فریم ورک کا نفاذ ہے۔کووِڈ۔19 نے بہتر انسانی، مویشی اور ماحولیاتی صحت کے لئے حل نکالنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ایک صحت فریم ورک کے نفاذ سے مویشی اور انسانی صحت کا پتہ لگانے اور اس کے حل میں مدد ملے گی اور ممکنہ چھوت اور بیماریوں کے پھوٹ پڑنے سے محفوظ رہا جا سکے گا۔ نیشنل وَن ہیلتھ پلیٹ فارم کو، باہمی تعاون، پیداواریت اور چھوٹے پیمانے کے پرڈیوسروں کو تعاون فراہم کرانے میں بہتری لانے کے لئے اس شراکت داری کے ایک جزو کے طور پر قائم کیا جائے گا۔
اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ماہی گیری، مویشی پالن اور ڈیری، حکومت ہند کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالانے کہا، ’’حکومت ہند کا مویشی پالن اور ڈیری کا شعبہ ملک میں مویشیوں کی صحت اور پیداواریت میں غیر معمولی بہتری لانے اور ان کی نگرانی کو لے کر پابند عہد ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ یہ شراکت داری بھارت کے مویشی شعبے کی پائیدار نمو اور خوشحالی کو یقینی بنانے اور شراکت داروں کی بڑی تعداد کے درمیان مویشیوں کی سنگین بیماریوں کے مسائل کے سلسلے میں ایک مؤثر، کثیر شعبہ جاتی ایک صحت نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لئے محکمہ کو تکنیکی تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے مستقبل کے امکانات کے لئے ایک صحت پہل قدمی کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔
حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر، ڈاکٹر کے وجے راگھون نے اس شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور یہ بات دوہرائی کہ متوقع نتائج مویشی شعبے میں ہمہ گیر طور پر بہتری لانے میں دور رَس اثرات کے حامل ہوں گے اور اس کے نتیجے میں اقتصادی ترقی رونما ہوگی۔
مویشی پالن اور ڈیری کے محکمے، حکومت ہند کے سکریٹری اتل چترویدی نے مزید کہا، ’’وَن ہیلتھ کے مؤثر نفاذ کے لئے مویشی شعبے کو مضبوطی فراہم کرنا متعدد شرائط میں سے ایک شرط ہے۔ یہ شراکت داری ہمارے ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے، تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں کو قوت بخشے گی اور سرکاری ونجی شراکت داروں میں مویشی۔ انسان رابطے سے متعلق اطلاعاتی فاصلے کو کم کرے گی۔‘‘
مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انڈیا کنٹری آفس، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر ایم ہری مینن نے کہا، ’’گیٹس فاؤنڈیشن کو ڈی اے ایچ ڈی کے ساتھ ہماری شراکت داری کو عمیق بنانے پر فخر ہے اور اس کا مقصد ہمہ گیر ترقیات اور مویشی شعبے کی بہتری کے لئے حکومت ہند کے قومی اہداف کے لئے تعاون فراہم کرنا ہے۔
یہ شراکت داری چھوٹے چرواہوں کی آمدنی اور پیداواریت میں اضافے پر ہماری جانب سے دی جانے والی توجہ کی بنیاد پر قائم ہے اور ہم بھارت کے وَن ہیلتھ فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے، غذائی تحفظ، مبنی بر شمولیت اقتصادی اختیارکاری سے متعلق ڈی اے ایچ ڈی کی ترجیحات کو تعاون فراہم کرنے کے لئے اپنے شراکت داروں کے توسط سے صورتحال کے مطابق بامعنی کاروبار ، اختراکاری، اور بہترین عالمی و گھریلو طور طریقوں کو لانے کی امید کرتے ہیں۔
اس تقریب میں حکومت ہند، ڈبلیو ایچ او، ایف اے او، او آئی ای اور عالمی بینک جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے شراکت داروں کے علاوہ محققین، ماہرین تعلیم، مویشن پالن محکمے کے ریاستی افسران، صحت اور وائلڈ لائف محکمہ کا کلیدی عملہ، متعلقہ موضوع کے ماہرین اور دیگر حضرات نے بھارت میں وَن ہیلتھ پہل قدمی کے نفاذ کے لئے تعاون پر مبنی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کی غرض سے شرکت کی۔
*****
ش ح ۔اب ن۔ م ف
U:9282
(Release ID: 1757129)
Visitor Counter : 321