اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے ایس اے آئی ایل اور این ایم ڈی سی کے ذریعے آئرن اُور فائنس کے نپٹارے کی صورت حال کا جائزہ لیا، انھیں واضح ٹائم لائن کے ساتھ ایک روڈمیپ تیار کرنے کے لئے کہا

Posted On: 22 SEP 2021 5:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22/ستمبر 2021 ۔ فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج اسٹیل سی پی ایس ای کے ذریعے آئرن اُور فائنس کے نپٹارے کی صورت حال کے جائزے کے لئے سی پی ایس ای کے نمائندوں اور فولاد کی وزارت کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ان سی پی ایس ای میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) اور نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SUB87240GKT.JPG

جناب سنگھ نے کہا کہ چوں کہ کان کنی کی وزارت نے ایس اے آئی ایل (سیل) کو اس کے متعدد کیپٹو کانوں میں پڑے 70 ایم ٹی ڈمپ فائنس / ٹیلنگس کے ذخیرے کو فروخت کرنے کی اجازت دی ہے، لہٰذا اس ذخیرے کا نپٹارہ جلد از جلد کیا جانا چاہئے اور اسے صنعت کو دستیاب کرانا چاہئے۔ ایک ٹھوس کارروائی منصوبہ تیار کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SUB871752PZ.JPG

وزیر موصوف نے کہا کہ سبھی معدنیات اپنے زمروں سے ماوراء ملکی اثاثہ ہیں اور اس قومی خزانے کا استعمال اس طرح سے کیا جانا چاہئے کہ اس سے ملک کی ترقی میں مدد ملے۔

جناب رام چندر پرساد سنگھ نے سیل کو ہدایت دی کہ وہ کھلے بازار میں فروخت کرکے یا اپنے ذاتی استعمال میں لاکر آئرن اور فائنس کے نپٹارے کے لئے واضح ٹائم لائن کے ساتھ ایک روڈمیپ تیار کرے۔ این ایم ڈی سی کو بھی اپنی پیداوار میں اضافہ کرنے اور اپنے صارفین کی بنیاد کو وسعت دینے کے لئے اس طرح کا ایک روڈمیپ تیار کرنے کی صلاح دی گئی۔

اس سے قبل سیل کے چیئرمین اور این ایم ڈی سی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) نے بازار میں اضافی کچے مال کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی پیداوار میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ آئرن اور فائنس کے نپٹارے کی خاطر اپنی موجودہ اور مستقبل کے کارروائی منصوبے کے بارے میں جانکاری دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 9278


(Release ID: 1757081) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil