صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

پانچ ملکوں کے سفیروں نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ہندوستان کے صدر جمہوریہ کی خدمت میں اپنی اسناد پیش کیں

Posted On: 22 SEP 2021 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22ستمبر؍2021:

ہندوستان کے صدر  جمہوریہ  جناب رام ناتھ کووند نے آج (22ستمبر 2021ء)ایک ورچوئل تقریب میں آئس لینڈ ، غامبیا عوامی جمہوریہ، اسپین، برونئی دارالسلام  جمہوری سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے ہائی کمشنر ؍ہائی کمشنروں کی اسناد قبول کرلیں۔ اسناد پیش کرنے والوں اسمائے گرامی یہ ہیں:

  1. عزت مآب جناب  گڈنی بریگاسن، آئس لینڈ کے سفیر
  2. عزت مآب جناب مصطفیٰ جوارا، ہائی گامبیا جمہوریہ کے ہائی کمشنر
  3. عزت مآب جناب جوس ماریہ ریڈاؤڈومنگوئز، اسپین کے سفیر
  4. عزت مآب جناب داتو الیہدالدین  محمد طٰحہ ، برونئی دارالسلام کے ہائی کمشنر
  5. عز ت مآب جناب اشوک ملندا موراگوڈا، جمہوری سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے ہائی کمشنر۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر   جمہوریہ نے سفیروں کو اُن کی تقرری پر مبارکباد دی اور اُنہیں بھارت میں ایک کامیاب مدت کار کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ اُنہوں نے سفیروں سے  کہا کہ  آپ جن ملکوں کی نمائندگی کررہے ہیں، اُن تمام ممالک کے ساتھ بھارت کے قریبی تعلقات ہیں ۔امن اور خوشحالی کے لئے ایک مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں۔

صدر جمہوریہ جناب کووند نے دہرایا کہ کہ بھارت اجتماعی صحت اور اقتصادی بہبود کو یقینی بنانے کےلئے کووڈ-19وباء کے لئے ایک فیصلہ کن اور اشتراکی رد عمل قائم کرنے کی عالمی کوششوں میں سب سے آگے رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے تحت ہندوستانیوں کو اب تک 800ملین(80 کروڑ)سے زیادہ خوراک مل چکی ہے۔

صدر  جمہوریہ جناب کووند نے آگے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر کثیر رُخی پلیٹ فارموں میں بھارت کی حصے داری کے نتیجے میں باہمی طورپر سود مند شراکت داری ہوئی ہے۔ترقی پذیر ممالک کے مفادات اور کم نمائندگی کو دھیان میں رکھتے ہوئے بھارت ایک انصاف پسند اور انصاف پسند عالمی انتظام کے لئے عہد بند ہیں۔

سفیروں؍ہائی کمشنروں نے اپنی قیادت کی طرف سے عزت مآب صدر جمہوریہ کو نیک خواہشات پیش کیں اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کےلئے اُن کے لیڈروں کے عہد کو دہرایا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9273)


(Release ID: 1757059) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil