وزارت خزانہ
ناگپور میں محکمہ انکم ٹیکس نے تلاشی کی کارروائی انجام دی
Posted On:
20 SEP 2021 8:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،20ستمبر ، 2021 :
انکم ٹیکس محکمہ میں ناگپور میں ممتاز عوامی شخصیت اور اس کے کنبے کے افراد کے معاملے میں 17 ستمبر 2021 کو تلاشی اور ضبطی کی کارروائی انجام دیں ۔ اس گروپ کا مہاراشٹر کے ناگپور اور دیگر حصوں میں تعلیم ، گودام اور زرعی بزنس شعبوں میں بڑا کاروبار ہے ۔ انکم ٹیکس محکمہ نے ناگپور ،ممبئی ،نئی دہلی اور کولکتہ میں تیس سے زیادہ احاطوں پر تلاشی اور سروے کی کارروائی انجام دی ۔
تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی عمل کے دوران بہت سارے قابل اعتراض دستاویزات ، لوز شیٹس اور دیگر ڈجیٹل شواہد ملے ہیں جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے ۔جس میں اخراجات کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا گیا ہے ۔ منی لانڈرنگ، جعلی عطیا ت کی رسیدیں غیر اعلانیاں نقد اخراجات وغیرہ سمیت اکاؤنٹ کی ریگولر بک کے باہر کئے گئے غیر اعلانیہ مالی لین دین میں گروپ کی شمولیت کے شواہد واضح نشاندہی کرتے ہیں۔ ان گروپ کے ذریعہ چل رہے ٹرسٹ کے ہاتھوں میں جعلی عطیات کی رسیدوں سے ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے دہلی میں موجود کمپنیوں کا استعمال کر کے 4 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے ۔ یہ واضح طور پر ٹرسٹ کو عطیا ت کے طور پر جانچ کی جارہی شخص کی غیر اعلانیہ آمدنی کی لانڈرنگ کی تصدیق کرتا ہے اس کے علاوہ خاص طور پر ایسے ثبوت ملے ہیں جو بتاتے ہیں کہ ٹرسٹ کے تین تعلیمی ادارے خرچے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے میں شامل ہیں جس میں ملازمین کو دی گئی تنخواہ کو جزوی طور پر نقد میں واپس لے لیا گیا تھا ۔ اس طرح کے ثبوت کئی مالی سالوں کے لئے ملے ہیں ۔ جن کی قیمت 12 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ تلاشی کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ٹرسٹ نے رسیدوں کو چھپانے کے علاوہ داخلہ کرانے کے لئے بروکرس کو خاطر خواہ رقم کی ادائیگی کی ہے اور جو پوری طرح سے غیر اعلانیہ ہے ۔ تلاشی کے داران ملے ثبوت واضح طور پر تقریباً 17 کروڑ روپے کی امدنی کو چھپانے کی نشاندہی کرتے ہیں ۔ تلاشی مہم کے دوران ملے کئی بینکس لاکرس کو ممنوعہ احکامات کے تحت رکھا گیا ہے ۔ تلاشی کے دوران جمع کئے گئے ثبوت کی جانچ کی جارہی ہے ۔ اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔
*************
( ش ح ۔ ع ح ۔ ر ب(
U. No.9265
(Release ID: 1756961)
Visitor Counter : 157