وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے قومی نصابی فریم ورک کی تیاری کے لئے قومی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی
Posted On:
21 SEP 2021 7:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21/ستمبر2021 ۔ وزارت تعلیم نے قومی نصابی فریم ورک کی تیاری کے لئے 21 ستمبر 2021 کو قومی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی کے اراکین حسب ذیل ہیں:
- کستوری رنجن (چیئرمین):
وہ بھارتی خلائی سائنس داں ہیں جنھوں نے 1994 سے 2003 تک بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے (آئی ایس آر او) کی سرپرستی کی۔ انھیں بھارت سرکار سے تین اہم سویلین ایوارڈ مل چکے ہیں، جن میں پدم شری (1982)، پدم بھوشن (1992) اور پدم وبھوشن (2000) شامل ہیں۔ وہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔
- مہیش چندر پنت:
وہ این آئی ای پی اے (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن) کے موجودہ چانسلر ہیں۔
- گووند پرساد شرما:
وہ نیشنل بک ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں۔
- نجمہ اختر:
وہ اپریل 2019 سے اب تک جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔
- ٹی وی کٹی منی:
وہ سینٹرل ٹرائبل یونیورسٹی آف آندھراپردیش (سی ٹی یو اے پی) کے پہلے وائس چانسلر ہیں اور انھیں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ان کے گراں قدر تعاون کے لئے کرناٹک کا دوسرا اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ کرناٹک راجیوتسو ایوارڈ سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔
- مائیکل ڈینینو:
وہ فرانسیسی نژاد ایک بھارتی مصنف ہیں۔ وہ آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں گیسٹ پروفیسر ہیں۔ 2017 میں بھارت سرکار نے ادب و تعلیم کے تعلق سے ان کی خدمات کے لئے انھیں پدم شری سے نوازا تھا۔
- ملند کامبلے:
ملند کامبلے ایک بھارتی صنعت کار ہیں جنھیں 2013 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ وہ آئی آئی ایم، جموں کے چیئرپرسن ہیں۔
- جگبیر سنگھ:
یونیورسٹی آف دہلی کے پنجابی محکمہ کے سابق پروفیسر اور صدر شعبہ پروفیسر (ڈاکٹر) جگبیر سنگھ کو سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب، بھٹنڈا کا نیا چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔
- منجل بھارگو:
وہ بھارتی نژاد امریکی ریاضی داں ہیں۔ انھیں 2014 میں فیلڈس میڈل سے نوازا گیا تھا۔
- ایم کے سری دھر:
وہ سماجی اور قومی کاز سے وابستہ سماجی کارکن اور ٹرینر ہیں، جنھوں نے تیس مقالے شائع کئے ہیں اور گیارہ ریسرچ پروجیکٹ کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ انھیں کرناٹک حکومت کے ذریعے کرناٹک راجیوتسو ایوارڈ اور انڈین سائنس کانگریس ایسوسی ایشن کی جانب سے جنرل پریسیڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔
انھوں نے کرناٹک نالیج کمیشن کے ممبر سکریٹری اور کرناٹک حکومت کی کرناٹک اسٹیٹ اینوویشن کونسل اور ایم ایچ آر ڈی کے سینٹرل ایڈوائزری بورڈ آف ایجوکیشن (سی اے بی ای) کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں ڈاکٹر کے کستوری رنگن کی صدارت میں قومی تعلیمی پالیسی کی ڈرافٹنگ کمیٹی کے رکن اور حکومت کرناٹک کی ایکسپرٹ کمیٹی آن ٹیکنالوجی- اینیبلڈ لرننگ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
- دھیر جھنگرن:
ڈاکٹر دھیر جنگرن لینگویج اینڈ لرننگ فاؤنڈیشن (ایل ایل ایف) کے بانی ڈائریکٹر ہیں ۔ یہ ایک غیرمنفعتی ادارہ ہے، جو سرکاری پرائمری اسکولوں میں بچوں کی بنیادی تعلیم کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ اس سے قبل ایک آئی اے ایس افسر کی حیثیت سے دھیر نے آسام حکومت میں تعلیم کے پرنسپل سکریٹری، پالیسی سازی سے متعلق کام میں فروغ انسانی وسائل کی وزارت میں بطور ڈائریکٹر اور سرو شکشا ابھیان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
- شنکر ماروواڈا:
وہ ’ایک اسٹیپ‘ فاؤنڈیشن کے شریک بانی اور سی ای او ہیں۔ وہ ایک صنعت کار اور مارکیٹنگ پروفیشنل بھی ہیں، جنھیں آدھار، بھارت کے قومی شناختی پروگرام جیسے بڑے پروجیکٹوں کا وسیع تجربہ ہے، جہاں وہ ڈیمانڈ جنریشن اور مارکیٹنگ کے ہیڈ تھے۔
کمیٹی کے ٹرمس آف ریفرنس:
- قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں، کمیٹی چار قومی نصابی فریم ورک تیار کرے گی، جن میں اسکولی تعلیم کے لئے قومی نصابی فریم ورک، نیشنل کریکولم فار اَرلی چائلڈہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن، اساتذہ کی تعلیم کے لئے قوم نصابی فریم ورک اور تعلیم بالغاں کے لئے قومی نصابی فریم ورک شامل ہیں۔
- کمیٹی اسکولی تعلیم، اَرلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن (ای سی سی ای)، ٹیچر ایجوکیشن اینڈ ایڈلٹ ایجوکیشن کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرے گی۔ اس دوران نصابی اصلاحات کے متعلق تجاویز کے لئے ان چاروں شعبوں سے متعلق قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی سبھی سفارشات کو پیش نظر رکھے گی۔
- کمیٹی مذکورہ چاروں شعبوں کے مختلف پہلوؤں سے متعلق نیشنل فوکس گروپ کے ذریعے حتمی شکل دیے گئے پوزیشن پیپرس پر تبادلہ خیال کرے گی۔
- کمیٹی قومی نصابی فریم ورک کے لئے ٹیک پلیٹ فارم پر ریاستی نصابی فریم ورک کے ذریعے موصولہ معلومات کی بنیاد پر اِن پٹس تیار کرے گی۔
- سبھی قومی نصابی فریم ورک مستقبل کے لئے متعلقہ شعبوں میں کووڈ-19 جیسی وبا سے پیداشدہ پیچیدگیوں کی بھی عکاسی کریں گے۔
- اپنی میٹنگ بلاتے وقت کمیٹی سبجیکٹ کے ماہرین، اسکالرس، ماہرین تعلیم وغیرہ کو بھی حسب ضرورت طلب کرسکتی ہے، غور و خوض کرسکتی ہے اور آگے کی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرسکتی ہے، تاکہ قومی نصابی فریم ورک کی تیاری کے لئے حکمت عملی سے متعلق ٹائم لائن کی تکمیل ہوسکے۔
- یہ کمیٹی متعدد حصص داروں یعنی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، این سی ای آر ٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ای سی) اور جنرل باڈی (جی بی) کی میٹنگوں اور تعلیم سے متعلق مرکزی مشاورتی بورڈ (سی اے بی ای) سے موصولہ مشوروں کو شامل کرتے ہوئے قوم نصابی فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔
- قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کی مدت کار اس کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے تین سال ہوگی۔
- این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر کام کی انجام دہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی مدد کریں گے۔
- ضرورت کے مطابق اس کے ٹرمس آف ریفرینس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
9238U-NO.
(Release ID: 1756831)
Visitor Counter : 337