وزارت سیاحت
پرانے گوا میں دوبارہ نئے بنائے گئے ہیلی پیڈ کا افتتاح کیا گیا
Posted On:
20 SEP 2021 5:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،20ستمبر ، 2021 :
آج سیاحت اور شمال مشرقی خطّے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈّی اور گوا کے وزیر اعلٰی ڈاکٹر پرمود ساونت نے پرانے گوا کے مقام پر دوبارہ نئے بنائے گئے ہیلی پیڈ کا افتتاح کیا۔
اس افتتاحی تقریب میں سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائک اور گوا کے نائب وزیر اعلٰی جناب منوہر ازگاؤنکر، قانون سازوں اور گوا سرکار اور حکومت ہند کے سرکردہ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈّی نے کہا کہ گوا ، نہ صرف ایک تجدید شدہ قومی سیاحتی مرکز ہے بلکہ یہ ایک اہمیت کا حامل بین الا قوامی مقام بھی ہے ۔ وزیر موصوف نے اسرائیل کی فوج کے ساتھ اپنے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کسی طرح لازمی فوجی تربیت حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کی فوج کے جوان ، گوا کی قدرتی خوبصورتی اس کے حسن اور کفائتی ہونے کی بنا پر اسے اپنا پسند یدہ مقام منتخب کرتے ہیں ۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ سیاحت کا شعبہ ، روزگار پیدا کرنے والا ایک اہم شعبہ ہے اور مرکزی حکومت ،گوا میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کی غرض سے ہر طرح کی امداد فراہم کر رہی ہے۔ جس سے کہ روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے ۔
مرکزی وزیر نے اس بات کی بھی توثیق کی کہ گوا کی آزادی کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر سیاحت اور ثقافت کی وزارت ، گوا کو خاطر خواہ مقدار میں فنڈ فراہم کرے گی اور گوا کو بین الاقوامی نقشہ پر ایک اعلٰی سیاحتی مقام بنائے گی ۔ وزیر موصوف نے عزّت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا یہ پیغام بھی پیش کیا کہ مرکزی حکومت ، ہمیشہ گوا کے شہریوں کے ساتھ ہے ۔ گوا کے وزیر اعلٰی ڈاکٹر پرمود ساونت نے کہا کہ اس ہیلی پیڈ کو پانچ کروڈ روپے خرچ کر کے ازسرنو جدید بنایا گیا ہے اور اس سے حکومت اور نجی شعبہ استفادہ کرے گا۔ اور ہماری اصل توجہ ، ریاست میں سیاحت میں اضافہ کرنے کی سمت مرکوز ہے ۔
اس ہیلی پیڈ کو ‘‘ سودیش درشن کو سٹل سرکٹ ’’ نفس موضوع کے حصّے کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ سو دیش درشن اسکیم، ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے جسے حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت نے نفس موضوع پر مبنی سیاحتی مراکز کی مربوط ترقی کے مقصد سے شروع کیا تھا ۔ اس اسکیم کے تحت ، حکومت ہند کی دیگر اسسکیموں جیسے سووچھ بھارت ابھیان ، اسکل انڈیا ، میک ان انڈیا وغیرہ کو سیاحت کے شعبے کو روزگار پیدا کرنے والے ایک بڑے وسیلے ، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے والی قوت فراہم کرنے والے تصور کے ساتھ شامل کیا جائے گا تاکہ سیاھت کے شعبے کو اپنے امکانات اور گنجائشوں کو بروئے کار لانے کا اہل بنایا جا سکے ۔
*************
( ش ح ۔ ع م ۔ ر ب(
U. No.9224
(Release ID: 1756708)
Visitor Counter : 210