خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی 21 اور22 ستمبر 2021 کو بڈگام میں پوشن ماہ تقریبات میں شرکت کریں گی اور دیگر اقدامات کے دوران موجود رہیں گی


اسمرتی ایرانی ڈگری کالج ماگم میں خون کی کمی کے کیمپ اور اسپورٹ اسٹیڈیم ماگم کا افتتاح کریں گی

مرکزی وزیر حاملہ خواتین ،بچوں کو دوھ پلانے والی مائیں اور بالغ لڑکیوں سمیت آنگن واڑی سینٹروں کی مستفدین کو نٹریشن کٹس ،چیک تقسیم کریں گی

Posted On: 20 SEP 2021 8:19PM by PIB Delhi

جاری پوشن ماہ کے حصہ کے طور پر جو آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منایا جارہا ہے ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی 21 اور22 ستمبر 2021 کو جموں وکشمیر کے بڈگام میں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گی۔

21 ستمبر کو مرکزی وزیر خون کی کمی کے ایک کیمپ کا افتتاح کریں گی اور مال پورہ  ماگم میں باغبانی گھنے باغات، میوہ کے باغ اور پھل اور سبزیوں کے تحفظ کے یونٹ کا دورہ کریں گی ۔مرکزی وزیر اسپورٹ اسٹیڈیم ماگم کا افتتاح کریں گی اور ڈگری کالج  ماگم میں پی آر آئی / عوامی نمائندوں کے ساتھ گفتگو کریں گی۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اسپورٹ اسٹیڈیم ماگم میں کھیل سرگرمیوں کا نظارہ بھی کریں گی اور ثقافتی پروگرام میں حصہ لیں گی وہ ماگم میں پل کا سنگ بنیاد رکھیں گی اس کے علاوہ محترمہ ایرانی کرافٹ (دست کاری) ٹوریزم ولیج کنی ہامہ کا بھی دورہ کریں گی اور دست کاروں / ایس ایچ جی سے گفتگو کریں گی۔

22 ستمبر 2021 کو خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نٹریشن کٹس کی تقسیم اور پوشن ماہ کی تقریبات میں شرکت کریں گی اور حاملہ خواتین ،بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کے علاوہ بالغ لڑکیوں سمیت آنگن واڑی سنٹروں کی مستفدین کو چیک / سینشن تقسیم کریں گی ۔اس کے علاوہ پوشن واٹیکا کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے بڈگام کے بھشٹ زہرہ پارک میں شجر کاری تقریب منعقد ہوگی۔

پوشن ابھیان

پوشن ابھیان بھارت سرکار کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد بچوں ،بالغ لڑکیوں ، حاملہ خواتین  اور بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے تغذیاتی کمی کو بہتر بنانا ہے۔پوشن ابھیان وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے راجستھان میں جھن جھنوسے 8 مارچ 2018 کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شروع کیا تھا ۔ پوشن کا مطلب مجموعی تغذیہ کیلئے وزیر اعظم کی اوور آرچنگ اسکیم ہے (پرائم منسٹرس اوور آرچنگ اسکیم فور ہولسٹک نٹریشن) اس ابھیان میں نقص تغذیہ کے مسائل کے تئیں ملک کی توجہ مرکوز کرنا ہے اور اسے مشن موڈ میں دور کرنا ہے ۔پوشن ابھیان ایک جن آندولن یعنی عوامی تحریک ہے جس میں لوکل اداروں کے عوامی نمائندوں کی جامع شرکت کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سرکاری محکموں ، سماجی تنظیموں ،سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنا ہے۔ عوامی شرکت کو تقویت دینے کیلئے ہر سال ستمبر کا مہینہ ملک بھر میں پوشن ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

 

Image

 

پوشن ماہ 2021

اس سال جب ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے  تیزی کے ساتھ اور زبردست پہنچ کو یقینی بنانے کیلئے پوشن ماہ 2021 ایک موضوع کے طور پر منایا جارہا ہے ۔اس سال پوشن ماہ کے دوران سرگرمیوں کے تفصیلی سلسلے  کے تحت آنگن واڑیوں ، اسکول احاطے، گرام پنچایتوں اور دیگر مقامات پر دستیاب جگہ میں سبھی شراکت داروں کی طرف سے پوشن واٹیکا کیلئے شجر کاری مہم پر توجہ دینا ہے ۔6 سال سے کم عمر کے بچوں کی اونچائی اور وزن ناپنے کیلئے خاص مہم نعرہ لکھنے اور حاملہ خواتین کیلئے دستیاب تغذیہ بخش غذا کے بارے میں جانکاری دینے کیلئے ریسیپی مقابلے آرائی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پوشن ماہ کے دوران سرگرمیوں میں علاقائی / مقامی غذا کی اہمیت پر بیداری مہم علاقائی نٹریشن فوڈ سے بھر پور نٹریشن کٹ کی تقسیم ، خون کی کمی کیمپ ،ایس اے ایم بچوں کی پہچان کیلئے ،بلاک وائز مہم ،ایس اے ایم بچوں کیلئے بھر پور غذا پروگرام نقص تغذیہ کا بندو بست، ایس اے ایم بچوں کیلئے تغذیہ بخش غذا کی تقسیم وغیرہ شامل ہیں۔

*****

( ش ح۔ ح ا ۔م ش)

U. No. 9223


(Release ID: 1756681) Visitor Counter : 184


Read this release in: Hindi , English , Punjabi