خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

این سی ڈبلیو نے طالبات کے لئے صلاحیت سازی اور شخصیت سازی کے ملک گیر پروگرام کا آغاز کیا


این سی ڈبلیو نے اپنا پہلا پروگرام سنٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ کے اشتراک کے ساتھ شروع کیا

یہ کورس طلبہ کو روزگار کے ہر قدم پر مدد کرے گا اور آزمائشوں کا اعتماد کے ساتھ سامنا کرنے کے لئے انھیں تیار کرے گا۔ این سی ڈبلیو چیئرپرسن

ہمیں ہر میدان میں اور زیادہ خواتین قائدین کی ضرورت ہے اور یہ کورس خواتین کو اچھا لیڈر بننے کے لئے تیار کرے گا۔ محترمہ ریکھا شرما

Posted On: 20 SEP 2021 2:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 20 ستمبر2021:خواتین کو آزاد اور روزگار کے لئے تیار کرنے کے لئے عورتوں کے قومی کمیشن نے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالبات کے لئے ملک گیر سطح پر صلاحیت سازی اور شخصیت سازی کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ کمیشن مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے ذاتی صلاحیت سازی، پیشہ ورانہ ہنر مندی اور ڈیجیٹل خواندگی اور سوشل میڈیا کے استعمال پر سیشن کرارہا ہے تاکہ طالبات کو روزگار کی مارکیٹ میں داخلے کے لئے تیار کیا جاسکے۔

این سی ڈبلیو نے اپنا پہلا پروگرام آج سنٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ کے تعاون واشتراک سے شروع کیا۔ NCW کی چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما نے پروگرام کا افتتاح کیا اور کہا کہ ہمیں ہر میدان میں اور زیادہ خواتین قائدین کی ضرورت ہے اور NCWکے شروع کئے گئے کورس سے خواتین کو اچھا لیڈر بننے میں مدد ملے گی۔ محترمہ ریکھا شرما نے کہا کہ خواتین نے ہر میدان میں اپنے تدبر اور صلاحیتوں کو منوایا ہے اور ہمیں اور زیادہ خواتین لیڈروں کی ضرورت ہے جو بااختیار ہونے کے اپنے سفر میں دیگر خواتین کو آگے آنے اور اقتصادی آزادی حاصل کرنے کے لئے تیار کریں گی۔ این سی ڈبلیو اس کورس کے ذریعہ روزگار کے ہر قدم پر ان کی مدد کرے گا جن میں درخواست کے لئے بایو ڈیٹا تیار کرنا ، انٹرویو کا سامنا کرنا اور ہر آزمائش کا اعتماد کے ساتھ سامنا کرنے کی تربیت دینا شامل ہے۔

کورس میں طالبات کور وزگار حاصل کرنے کے لئے مطلوبہ صلاحیتوں کو تیز کرتے ہوئے اپنی سمجھداری موقف اور تخلیقی وناقدانہ سوچ  کو استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ کورس تین زمروں کے تحت ہے۔ ذاتی صلاحیت سازی، پیشہ ورانہ کیرئر کی ہنر مندی اور ڈیجیٹل خواندگی اور سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال۔ ذاتی صلاحیت سازی کے سیشن سے طالبات کو جو ہنر سکھائے جائیں گے ان میں مینجمنٹ ، تناؤ سے نمٹنے اور بات چیت کا انداز شامل ہوگا۔ اس سیشن کا مقصد طالبات کو تنوع کا احترام کرتے ہوئے بات چیت کرنے اور دوسروں کی بات غور سے سننے کا ہنر سکھایا جائے گا۔ اس سیشن سے طالبات کو اپنے وقت کا سمجھداری کے ساتھ بندوبست کرنا آئے گا تاکہ وہ غیر ضروری تناؤ سے بچ سکیں۔

پروفیشنل کیرئر اسکل سیشن میں جن پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی ان میں روزگار کے مواقع تلاش کرنا، اپنی تعلیمی اہلیت کا خاکہ تیار کرنا اور طالبات کو اس بات کے لئے تیار کرنا شامل ہے کہ وہ اپنی اندرونی کمزوریوں اور طاقت کو دھیان میں رکھتے ہوئے روزگار کے مواقع تلاش کرسکیں۔ انھیں انٹرویوز کا سامنا کرنے اور اپنی ہنرمندی کو مؤثر طور پر سامنے رکھنے کا ہنر سکھایا جائے گا۔

تیسرا سیشن ڈیجیٹل خواندگی اور سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کا ہوگا اور اس کا مقصد انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ خواتین  کو سائبر جرائم کے بارے میں بتایا جائے گا اور انھیں اس طرح کے جرائم کے بچنے کے طور طریقے بھی بتائے جائیں گے۔ تینوں سیشن مکمل ہونے کے بعد طالبات مائی گوو کے ذریعہ ایک آن لائن کوئز میں حصہ لیں گی جہاں ان کے موضوع کو سمجھنے کی صلاحیت کو جانچا پرکھا جائے گا۔ یہ ٹسٹ پروگرام کے تحت کتابچوں/تربیتی سیشن پر مبنی ہوگا۔ تمام شرکاء کو کوئز مکمل ہونے کے بعد سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے اور 25 سرفہرست شرکاء کو NCW، مائی گوو اور ہیڈ آف انسٹی ٹیوٹ کے دستخط والا توصیفی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

****

U.No:9191

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1756634) Visitor Counter : 167