وزارت دفاع

بھارتی بحریہ اور انڈونیشیا کی بحریہ نے ’سمدرشکتی ‘مشق میں حصہ لیا

Posted On: 20 SEP 2021 6:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی :20 ؍ستمبر2021:

 

بھارتی بحریہ کے جہازوں شیوالک اور کدمت انڈونیشیا کی بحریہ کے ساتھ باہمی مشق ’سمُدر شکتی ‘ کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لینے کے لئے 18 ستمبر 21 کو انڈونیشا کے جکارتہ پہنچے جو کہ 20 ستمبر سے 22 ستمبر 21 تک آبنائے سندا  کے پاس ہورہی ہے۔مشق کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا  اور دونوں بحریاؤں کے درمیان بحری آپریشنز میں باہمی سمجھ بوجھ اور انٹراوپرابلیٹی  کو بڑھانا ہے۔ یہ مشق بہترین روایتوں کو مشترک کرنے کے لئے اور میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کی ایک مشترکہ سمجھ پیدا کرنے کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گی۔

شرکت کرنے والے بھارتی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کدمت بالترتیب  ملک میں ڈیزائن  اور تیار کئے گئے جدیدملٹی رول گائیڈیڈ میزائل اسٹیلتھ فریگیٹ اور آب دوز شکن  کورویٹ میں سے  ہیں اور یہ بحریہ کے مشرقی کمان کے تحت  وشاکھاپٹنم میں بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا  حصہ ہیں۔ بھارتی بحریہ کا آب دوز شکن  جنگی صلاحیت کا حامی لانگ رینج میری ٹائم ریکونیسنس ایئرکرافٹ پی 8I بھی مشق میں حصہ لے رہا ہے۔ کے آر آئی بنگ تومو، کے آر آئی مالاہیاتی  اور میری ٹائم پیٹرل اینڈ ریکونیسنس ایئرکرافٹ سی این -235 اور انڈونشیا کی بحریہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

بھارت  کی ایکٹ ایسٹ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے  سمدر شکتی 2018 میں دوطرفہ بھارتی بحریہ اور انڈونشیا بحریہ  کی مشق  کا تصور پیش کیا گیا تھا۔پچھلے دو ایڈیشن کے دوران یہ مشق پیچیدگیوں کے لحاظ سے کافی پختہ ہوگئی اوراس میں  اب پیچیدہ بحری آپریشن  ہوں گے جن میں ملٹری انٹرڈکشن آپریشنز (ایم آئی او) ، کراس ڈیک لینڈنگز ، ایئر ڈیفنس سیریلز ، پریکٹس وھین  فائرنگ ، ری پلینشمنٹ اپروچیز ٹیکٹیکل ترکیب شامل ہوں گے۔

موجودہ پالیسیوں کے تحت  ایکسرسائز سمدر شکتی کے تیسرے ایڈیشن کی مشق کووڈ سے محفوظ ماحول میں ہورہی ہےجس کا مقصد دونوں بحریاؤں کے درمیان بحری تعاون کو مستحکم کرنا اور پورے بھارت بحرالکاہل میں دوستی کو مضبوط کرنا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9201)

 



(Release ID: 1756627) Visitor Counter : 224


Read this release in: Hindi , Tamil , English