نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  اختراع سے متعلق عالمی انڈیکس – 2021 میں46 وا ں مقام  حاصل کیا


نیتی آیوگ،  22-21 ستمبر، 2021 کو سی آئی آئی اور ڈبلیو آئی پی او کے ساتھ مل کر  اختراع سے متعلق عالمی انڈیکس – 2021 اور سی آئی آئی عالمی اختراع اجلاس کی میزبانی کرے گا

Posted On: 20 SEP 2021 6:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 ستمبر ،2021  / بھارت نے اخترا سے متعلق انڈیکس  کی درجہ بندی میں2021 میں دانشورانہ املاک کی عالمی تنطیم کی طرف سے 46واں مقام حاصل کیا ہے۔ بھارت اختراع سے متعلق عالمی انڈیکس سی آئی آئی میں پچھلے کئی برسوں کے دوران لگاتار بہتر پوزیشن حاصل کر رہا ہے ۔ 2015 میں اس کا مقام 81 نمبر پر تھا جبکہ 2021 میں اس کا مقام بڑھ کر 46 واں  ہو گیا۔  وبا کی وجہ سے جو بحران پیدا ہوا اس سے نمٹنے میں اختراع سب سے بڑھ کر رہی ہے اور ملک کے تحمل اور خود کفالت میں اس کا ایک اہم کردار رہا ہے۔ جیساکہ وزیراعظم نے آتم نربھر بھارت کے لیے کہا تھا۔

سی آئی آئی درجہ بندی میں لگاتار بہتری ، زبردست معلومات ، محرک اسٹارٹ اپ ، اقتصادی نظام اور سرکاری و نجی ریسرچ تنظیموں کی طرف سے کیے گئے حیرت انگیز کاموں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ایٹمی توانائی کے محکمے ، سائنس وٹکنالوجی کے محکمے ، بایوٹکنالوجی کے محکمے اور خلاء کے محکمے جیسے سائنسی محکموں میں اختراع سے متعلق قومی اقتصادی نظام کو تقویت دینے میں  اہم رول ادا کیا ہے۔

نیتی آیوگ  الیکٹرک گاڑیوں ، بایو ٹکنالوجی ، نینو ٹکنالوجی ، خلاء اور توانائی کے متبادل وسائل جیسے مختلف میدانو ں میں پالیسی کے تحت کیے  جانے والی اختراع کے لیے  قومی کوششوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو یقینی بنانے کے لیے انتھک کام کرتا رہا ہے۔ اختراع سے متعلق بھارت کا انڈیکس جو نیتی آیوگ کی طرف سے پچھلے سال جاری کیا گیا تازہ ترین ایڈیشن ہے اسے بھارت کی سبھی ریاستون میں اختراع کو پھیلانے کی سمت ایک بڑے قدم کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔  نیتی آیوگ عالمی درجہ بندی میں  بھارت کی پوزشن پر قریبی نظر رکھنے اور اس کا اندازہ لگانے میں لگاتار توجہ دیتا رہا ہے جس میں جی آئی آئی بھی شامل ہے۔

جیساکہ ہم  زندگیاں بچانے اور گزر بسر کا انتظام کرنے نیز اقتصادی ترقی کو قومی شکل دینے کی جانب پیش رفت کر رہے ہیں جی آئی آئی 2021 سبھی ملکوں کے لیے اس بات کے لیے اہمیت کا حامل ہوگا کہ وہ اپنی اختراعی سلاحیتوں اور تیاری کا جائزہ لیں جس کے اقتصادی بحالی کو فروغ دینے میں دور رس اثرات ہوں گے ۔

جی آئی آئی پوری دنیا میں حکومتوں کے لیے انتہائی اہم ہوگا کہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کا جائزہ لیں ۔ پچھلے کئی برسوں میں جی آئی آئی نےخود کو  مختلف حکومتوں کے لیے پالیسی سے متعلق ایک اعلیٔ کار کے طور پر  مستحکم کیا ہے اور موجودہ سورتحال کی عکاسی کرنے میں ان کی مدد کی ہے۔

بھارت صنعت کی کانفیڈریشن سی آئی آئی اختراع پرمبنی ایک معیشت کی جانب  بھارت کے سفر کا ایک مشعل بردار کے طور پر پیش پیش رہتے ہوئے قیادت کرتی رہی ہے۔ اس سال نیتی آیوگ ،سی آئی آئی اور دانشورانہ املاک کی عالمی تنظیم ڈبلیو آئی پی او کے ساتھ مل کر  ورچوئل طریقے سے 22-21 ستمبر ، 2021 کو جی آئی آئی کے بھارت کی شروعات اوراختراع سے متعلق عالمی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

آغاز کے اس اجلاس میں بہت سی سینئر شخصیتیں شرکت کریں گی جن میں نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت ، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر ڈاکٹر کے وجے راگھون ، نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب امیتابھ کانت ، ڈبلیو آئی پی او کے ڈائریکڑ جنرل جناب ڈیرین ٹینگ ، مصنف ، جی آئی آئی اور پروفیسر، کورنیل یونیورسٹی ، امریکہ ، ڈاکٹر سومتر دتا ، ٹکنالوجی ، اختراع اور آر اینڈ ڈی اور اختراع سے متعلق سی آئی آئی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین اور اشوک لی لینڈ لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب وپن سوندھی اور سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندرجیت بینرجی شامل ہیں ۔ اختراع سے متعلق عالمی اجلاس اور اختراع سے متعلق عالمی انڈیکس 2021 کی بھارت کی شروعات میں شرکت کے لیے جو ورچوئل وسیلے سے 22-21 ستمبر 2021 کو منعقد کیا جائے گا، برائے کرم مندرجہ ذیل لنک کے زریعے اندراج کریں  https://www.ciihive.in/GLOBEINNO

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

U –9206


(Release ID: 1756626) Visitor Counter : 323


Read this release in: English , Hindi , Odia