قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائبس انڈیا ون دھن  بگ باسٹک کے ساتھ مل کر آن لائن مارکیٹنگ  کی بڑے پیمانے پر توسیع کرے گا ، ٹرائفیڈ اور  بگ باسکٹ کے درمیان ایک قرار داد پر دستخط کئے گئے


ٹرائفیڈ نے ملک بھر میں سیپ کی کھیتی میں قبائلی سماج کے صنعت سازی کے فروغ کے لئے جھارکنڈ کے پرتی ایگروٹیگ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے تحت حکومت قبائلی لوگوں کے  روزگار کو بڑھانے کے لئے تبدیلی لانے والے پروگرام چلا رہی ہے

Posted On: 20 SEP 2021 4:37PM by PIB Delhi

اہم نکات:

  • آرگنینک، قدرتی ون دھن  پروڈکٹس اور  ٹرائیفوڈ پروڈکٹس کی تشہیر اور فروغ کے لئے ٹرائفیڈ اور بگ باسکٹ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔
  • دیگر قبائلی صنعت سازوں کے درمیان سیپ کی کھیتی کو فروغ دینے کے لئے ٹرائفیڈ اور پرتی ایگریٹیگ کے درمیان قرار داد پر دستخط کئے گئے۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا ،’’حکومت امیدافزا تبدیلی لانے والے پروگرام چلا رہی ہے جو  آنے والے وقت میں قبائلی لوگوں کے روزگار  کے لئے گیم چینجر  ثابت ہوں گے۔ جناب ارجن منڈا آج  نئی دہلی میں قبائلی لوگوں کے روزگار کو فروغ دینے کے لئے دو پہلو کے آغاز پہلا ٹرائفیڈ اور  بگ باسکٹ کے درمیان معاہدہ پر دستخط اور دوسرا ٹرائفیڈ اور جھارکھنڈ  کے پرتی ایگر ٹیگ کے درمیان مفاہمت نامے پر  دستخط کرنے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نےکہا کہ جیسا کہ  ہم آزادی کا امرت مہوتسو منارہےہیں ،  یہ وزیراعظم کا نظریہ ہے کہ  ہم  آخری سرے شخص تک پہنچیں اور ایک آتم نربھر ہندستان کےقیام کی سمت میں کام کریں۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی جذب سے قبائلی امور کی وزارت اور ٹرائفیڈ بڑی تعداد میں اس طرح کی پہل کے ذریعہ سے قبائلی لوگوں کی سماجی اور اقتصادی استحکام کے لئے  جنگی پیمانے پر  کام کررہے ہیں۔

 

ٹرائفیڈ اور بگ باسکٹ پلیٹ فارم کے ذریعہ  قدرتی ون دھن مصنوعات کی تشہیر اور فروغ کے لئے معاہدہ اور ٹرائفیڈ اور پورتی ایگروٹیگ کے درمیان مفاہمت نامے پر  دستخط کئے گئے۔اس مفاہمت نامے پر  ملک بھر کے  دیگر قبائلی انٹرپرینورس کے درمیان سیپ اگانے کے فن کو فروغ دیا جائے گا  اور اس بازار کی صلاحیت کا استعمال کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے بتایاکہ وزیراعظم کی توجہ قبائلی کاریگروں ، قبائلی  پروڈیوسرس، ان کے پروڈکٹس  اور روزگار  پروگراموں پر ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اب ٹرائفیڈ قبائلی امور کی وزارت مختلف پہلوں کے ذریعہ   ریسرچ اور ڈیزائن کی مدد سے  ویلیو ایڈیشن اور اعلی معیار کو یقینی بناکر قبائلی پروڈکٹس کو بازار میں  لایا جارہا ہے۔ ایک ملک کی حیثیت سے یہ  یقینی بنانا  ہمارا فرض ہے کہ ان کے   ہنر، فن اور دستکاری آئندہ نسل کے لئے  تباہ نہ ہو، اس لئے ملک بھر میں قبائلی لوگوں کے   فائدہ کے لئے یہ پروگرام آج شروع کئے گئےہیں۔

اس موقع پر ٹرائفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویر کرشن نے کہا کہ  انوکھے قبائلی پروڈکٹس اور چھوٹی جنگلات اپبج کی گھریلو اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر نئے اور بہتر مارکیٹنگ کے مواقع  تلاش کرنے کے لئے  دن رات  کام کررہا ہے۔  انہوں نے کہاکہ ان دو نئی پہلوں کا نفاذ اس سال 2 اکتوبر سے ہوگا اور قبائلی لوگوں کے روزگار کو بھی تقویت ملے گی۔

ٹرائفیڈ قبائلی معاشرے کی زندگی میں سدھار لانے اور قبائلی لوگوں کو  بااختیار بنانے کے لئے  اپنی پہلے سے جاری کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے  مختلف تنظیموں کے ساتھ تال میل بنانے کے لئے  ان کے ساتھ شراکت داری کررہاہے۔ اس سلسلہ میں، ٹرائفیڈ نے ایک منظم ڈھنگ سے تیار ای-کیرانہ پلیٹ فارم  بگ باسکٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں جو ون دھن پیداواری اکائیوں سے انہیں دستیاب کرائے جانے والے قدرتی ون دھن  پروڈکٹس کی فروخت  کے ساتھ ساتھ ان کی تشہیر کا بھی کام کرے گا۔

 

ٹرائفیڈ اور بگ باسکٹ کے ذریعہ مورخہ 20 ستمبر 2021 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت نامے کا تبادلہ بگ باسکٹ کے  چیف  مرچنڈائزینگ آفیسر (سی ایم او) جناب سیشو کمار اور ٹرائفیڈ کے  منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویر کرشن کےذریعہ مرکزی قبائلی امور کے وزیر  جناب ارجن منڈا کی موجودگی میں کیا گیا جس میں دونوں تنظیموں کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ یہ تعاون قبائلی صنعت سازی کو فروغ دینے اور قبائلی سماج کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرکے بگ باسکٹ کے سماجی بہبود کی سمت میں کئے جانے والے کاموں میں بھی  اضافہ کرے گا۔

ٹرائفیڈ اور بگ باسکٹ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

ای –کیرانہ ، کنزیومر ای -کامرس  شعبے میں سب سے تیزی سے بڑھنےوالے شعبوں میں سے ایک رہا ہے اور اس کا اضافہ ہندستان میں بڑھتی ہوئی کھپت اور ڈیجیٹل بازار سے تحریک ملی ہے۔ موجودہ وبا کی وجہ سے اسے اپنانے میں مزید تیزی آئی ہے ۔ کیونکہ صارف اب گھر پر پوری طرح محفوظ رہتےہوئے ہی اعلی کوالٹی والی کیرانے کی اشیاء خریدنےکی سہولت چاہتےہیں۔ بگ باسکٹ کا قیام سال 2011 میں بنگلورو شہر میں ہوا تھااور تب سے اس میں پورے ہندستان میں 25 سے زیادہ شہروں میں موجودگی  قائم کرکے اپنی توسیع کی ہے۔ ای-کیرانہ کے میدان میں بگ باسٹک  پر سب سے زیادہ تنوع دستیاب ہےا ور ساتھ ہی گاہکوں کو ان کی پسندیدہ تاریخ اور وقت پر ہوم ڈلیوری کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ یہ بارہ ہزار سے زیادہ  کسانوں اور پورے ہندستان میں پھیلے ہوئے  بہت سے ذخیرہ مراکز کے ساتھ مل کر ایک فارم ٹو فورک سپلائی چین بھی چلا رہا ہے، جس میں یہ اپنے گراہکوں کے گھر تک اعلی کوالٹی والے تازہ پھل اور سبزیاں بھی پہنچاتاہے۔ یہ  شراکت داری اپنی صحت اور طرز زندگی کی ضرورت کے بارےمیں حد سے زیادہ بیداری،صارفین کو خصوصی طور پر  ایک موقع فراہم کرے گی۔  ون دھن قدرتی ، خوردنی تیل، بیکری، مشروبات ، ناشتہ، صفائی اور گھریلو  خوبصورتی اور صاف صفائی  اور پکوان وغیرہ ممکنہ پروڈکٹ زمرے میں صحت مند  متبادل ہوسکتا ہے۔

بگ باسٹک ڈاٹ کام پر گاہکوں کو ٹرائفیڈ-ٹرائبس انڈیا ون دھن کی  ایک تفصیلی اور خصوصی چین کے ذریعہ بہت سے قبائلی پروڈکٹس کی پیش کش کی جائے گی۔

جیسے جیسے ہندستان  India@75 کی اپنی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور فروغ کو ایک عوامی تحریک  میں بدلنے کا کام کررہا ہے، ٹرائفیڈ زمینی سطح پر  اپنی موجودگی کا  بھرپور فائدہ اٹھاکر کام کرتے ہوئے ڈیزائن اور نفاذ  دونوں میں قبائلی بہبود پر زور دے رہا ہے۔ ’’لوکل فور لوکل‘‘ اور’’آتم نربھر بھارت‘‘ کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  ٹرائفیڈ قبائلیوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں اپنی کوششوں کو پھر سے وقف کرتےہوئے  کئی اہم  سرگرمیاں چلا رہا ہے۔

اس سمت میں ایک اور صحیح تعاون  جھارکھنڈ کے میسرز ایگرو پورتی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ٹرائفیڈ نے پورتی ایگر ٹیگ کے جناب بدھن سنگھ پورتی کےساتھ ایک معاہدہ پر دستخط بھی کئے ہیں، جھارکھنڈ کے مشرقی  سنگھ بھوم ضلع کے  رہنے والے  ’’ہو قبیلے ’میں جنم لینے والے جناب بدھن سنگھ پورتی ایک قبائلی  انٹرپرینیور ہیں، جن کا سیپ یعنی موتی کی کھیتی کو بڑھاوا دینے والا  ایک انوکھا پیشہ ہے۔ دیگر قبائلی صنعت کاروں میں موتی اگانے کی فن کی حوصلہ افزائی اس بازار کی صلاحیت کو انتہائی بلند سطح تک  پہنچانے کے لئے، ٹرائفیڈ نے اس تعاون کے ذریعہ  اس بے مثال دستکاری کے لئے ایک بزنس اورینٹیڈ انٹر پرائرز بنانے  اور  ساتھ ہی اس پیشہ کو زیادہ پیشہ ور بنانے میں پورتی ایگروٹیگ کے جناب بدھن سنگھ پورتی کی مدد کرنے کا  منصوبہ بنایا ہے۔

1

ٹرائفیڈ اور پورتی ایگروٹیگ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

(i)ٹرائفیڈ پورتی ایگروٹیگ کو ٹرائبس انڈیا کے لئے  سپلائر کے طور پر  اپنی  سپلائر کی فہرست میں شامل کرے گا، اور اس سے  سیپ/موتی خریدے گا جسے 141 ٹرائب انڈیا مراکز اور مختلف ای-کامرس  پورٹلز کے ذریعہ   بیچا جائے گا۔

(ii) جناب بدھن سنگھپورتیکوٹیکفارٹرائبلانیشیایٹوکےتحتماسٹرٹرینرکےطورپرتیارکیاجائےگااوریہمعلوماتقبائلیسیلفہیلپگروپسکیایکبڑیتعدادکےساتھ کی جائے گیتاکہقبائلیکاروباریوںکو ماہی گیریاورٹکنالوجیمیںخود کفیل بنایاجاسکے۔

 (iii) پورتیایگروٹیککوجن دھنوکاسکیندرگروپکےطورپرمزیدترقیدیجاسکتیہےاورچھوٹی،بہتچھوٹیاوردرمیانےدرجےکیوزارتکےتحتکاروباریاداروںکیاسفورتیاسکیمسےزیادہفائدہاٹھاتےہوئےجنگلاتیپیداوارکیقدرمیںاضافہاورپروسیسنگکیجاسکتیہے۔

(iv) ماہیگیریمیںمصروفوندھنوکاسکیندرکلسٹرسجہاںتکتالابدستیابہیں،بڑھےہوئےسیپوںکےلئےاستعمالکئےجاسکتےہیں،جنہیںبیکوقتایکاضافیتجارتیسرگرمیکےطورپرانجامدیاجاسکتاہے۔

(v) اسکےعلاوہجھارکھنڈمیں 25 واںدندھنوکاسمرکزکلسٹرتیارکرنےکابھیمنصوبہہےجہاںسیپکیکاشتکےلئےماہیگیریکاکاروبارکیاجاسکتاہے۔

سیپوںکیکاشتاورموتیوںکینشوونماایکپائیدارپیشہہےاورقبائلیجمعکرنےوالےآسانیسےاپناسکتےہیںجنہیںقریبیآبیذخائریعنیتالابتکآسانیسےرسائیحاصلہے۔ ٹرائیفیڈنےمنصوبہبنایاہےکہوہماہیگیریمیںمصروفوندھنوکاسمرکزکےکلسٹروںکینشاندہیکرےاورمستقبلمیںسیپوںکینشوونماکےلئےانکیمددکرے۔

انتعاونکےکامیابنفاذکےساتھٹرائفیڈامیدکرتاہےکہقبائلیلوگوںکوانکیمہارتوںکوترقیدینےاورآمدنیاورروزگارکےمواقعپیداکرنےکےلئےبااختیاربنائے۔ اسطرحکیسرگرمیوناوردیگرمتنوعسرگرمیوںکےذریعہٹرائفیڈملکبھرمیںقبائلیزندگیاورروزگارکیمکملتبدیلیکیطرفکامکررہاہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9195

 



(Release ID: 1756625) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil