امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے پہلی بار گریڈ اے فورٹیفائیڈ رائس کرنلز (ایف آر کے) اور جنرل رائس کے لیے یکساں تخصیصات جاری کیں


ایک فیصد ایف آر کے  (ڈبلیو/ڈبلیو) کو عام چاول اسٹاک کے ساتھ ملایا جائے

مرکز نے سینٹرل پول کے اناج کی خریداری کے لیے یکساں تخصیصات جاری کیں

یہ تخصیصات معیاری طریقے کے مطابق دھان، چاول اور دیگر موٹے اناج جیسے جوار، باجرہ، مکئی، راگی کے لیے ہیں

Posted On: 20 SEP 2021 5:45PM by PIB Delhi

محکمہ خوراک و عوامی تقسیم کاری (ڈی ایف پی ڈی) نے صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کاری کی وزارت کے تحت پہلی بار فورٹیفائیڈ چاول کے اسٹاک کی خریداری کی صورت میں گریڈ اے فورٹیفائیڈ رائس کرنلز (ایف آر کے) اور جنرل رائس کے لیے یکساں تخصیصات جاری کی ہیں، جس میں 1 فیصد ایف آر کے (ڈبلیو/ڈبلیو) عام چاول کے اسٹاک کے ساتھ ملا ہونا چاہیے۔

محکمے نے آئندہ خریف خریداری  سیزن (کے ایم ایس) 2020-21 کے لیے سینٹرل پول کی خریداری کے لیے اناج کی یکساں تخصیصات جاری کی ہیں۔ عام طریقہ کار کے تحت دھان، چاول اور دیگر موٹے اناج جیسے جوار، باجرہ، مکئی، راگی وغیرہ کے لیے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان تخصیصات میں ٹی پی ڈی ایس کے تحت تقسیم کے لیے ریاستوں کو جاری کردہ چاول کے معیارات اور کے ایم ایس 2020-21 کے لیے چاول کی یکساں تخصیص کی بنیاد پر دیگر فلاحی اسکیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسانوں میں یکساں تخصیصات کی بڑے پیمانے پر تشہیر کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ انھیں اپنی پیداوار کے مناسب دام ملیں اور اسٹاک کو کسی بھی طرح مسترد کرنے سے گریز کیا جائے۔

تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ایف سی آئی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کے ایم ایس 2020-21 کے دوران خریداری میں یکساں تخصیصات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ کسانوں کے مفاد کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھارت سرکار نے 26 ستمبر 2020 سے ہریانہ اور پنجاب اور 28 ستمبر 2020 سے باقی ملک کے لیے خریداری کی مدت مقرر کی ہے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اور ریاستی خریداری ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسانوں کو پریشانی کے بغیر خریداری اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

***

U. No. 9204

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1756617) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi