امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے سی ایس سی ای گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ ماڈل مفاہمت نامے پر دستخط کیے


اس معاہدے سے سستے دام کی دکانوں کے لیے کاروباری مواقع اور آمدنی میں اضافہ ہوگا

سی ایس سی دو طرفہ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے لیے انفرادی ریاستی حکومتوں کے ساتھ اتحاد کرے گی

ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سستے دام کی دکانوں کی آمدنی اور کاروباری مواقع میں اضافے کے امکانات تلاش کریں

Posted On: 20 SEP 2021 5:47PM by PIB Delhi

محکمہ خوراک و عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) نے صارفین کےامور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت نے ای گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ (سی ایس سی) کے ساتھ ایک مثالی مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے سے سی ایس سی سروسز کے خواہش مند فیئر پرائس شاپ (ایف پی ایس) ڈیلرز کے ذریعے سی ایس سی سروسز کی سستے دام کی دکانوں کو کاروباری مواقع ملیں گے اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ محترمہ جیوتسنا گپتا، ڈپٹی سکریٹری (پی ڈی) اور جناب سارتھک سچدیوا سی ایس سی کے نائب صدر نے جناب سدھانشو پانڈے، سکریٹری محکمہ خوراک و عوامی تقسیم کاری نیز سی ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب دنیش کمار تیاگی کی موجودگی میں اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

سستے دام کی دکانوں کو سی ایس سی سروس سینٹرز کے طور پر کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے، سی ایس سی کو صلاح دی گئی ہے کہ صارفین کی سہولت، پین کارڈ درخواست، پاسپورٹ درخواست، بل جمع کرنے جیسی مفید خدمات کی نشان دہی کرے۔ سی ایس سی مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر سی ایس سی خدمات کے خواہشمند ایف پی ڈیلرز کو ڈیجیٹل سروسز پورٹل (ڈی ایس پی) تک رسائی فراہم کرنے کے لیے دو طرفہ مفاہمت نامے پر دستخط کرے گا۔ سی ایس سی تکنیکی معلومات اور صلاحیت سازی کے اشتراک کے لیے عہد بستہ ہے۔

تمام ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مناسب کارروائی کے بعد سی ایس سی خدمات دست یاب کرانے کی اجازت دے کر سستے دام کی دکان کی آمدنی اور کاروباری مواقع میں اضافے کے امکانات تلاش کریں۔

اس کے علاوہ صارفین کو آسانی فراہم کرنے اور سہولیات کو بہتر بنانے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے فراہم کردہ خدمات جیسے نئے راشن کارڈ، موجودہ راشن کارڈ کی تازہ کاری، آدھار کارڈ سے منسلک کرنے کی درخواست، راشن دستیابی کی صورت حال چیک کرنا، اور شکایات کے اندراج وغیرہ کے سلسلے میں مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں ایس کے ذریعے سی ایس سی کے ساتھ امکانات تلاش کرنا ایک اضافی آپشن ہے۔ یہ ریاستی حکومت کی صوابدید پر ہے جو ڈیٹاسیکورٹی، قانونی ضابطوں کی پابندی اور دیگر متعلقہ رہ نما خطوط کی تعمیل کے سلسلے میں مناسب عمل کے بعد سی ایس سی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔

***

U. No. 9203

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1756615) Visitor Counter : 144