محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او سسٹم میں جولائی میں 14.65 لاکھ صارفین شامل ہوئے جو جون کے مقابلے میں 31.28 فیصد زیادہ ہیں

Posted On: 20 SEP 2021 5:40PM by PIB Delhi

ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ تنظیم (ای پی ایف او)نے 20 ستمبر 2021 کو کمپنیوں میں کام کرنےوالے ملازمین کے عارضی ڈیٹا کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

گذشتہ جولائی میں جون (11.16 لاکھ) کے مقابلے میں 14.65 لاکھ افراد کا اندراج کیا گیا تھا جو کہ 31.28 فیصد کا اضافہ ہے۔

جولائی میں شامل ہونے والے 14.65 لاکھ صارفین میں سے 9.02 لاکھ ای پی ایف کی سوشل سیکورٹی اسکیم کے نئے رکن ہیں۔اسی ماہ ملازمتوں کی تبدیلی کی وجہ سے 5.63 لاکھ صارفین نے ترک کردیا تھا لیکن اب وہ ای پی ایف او کے ساتھ دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر صارفین ای پی ایف او سسٹم میں رہنا چاہتے ہیں۔ ان کے پرانے پی ایف اکاؤنٹ فنڈز نئی کمپنی کے پی ایف اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

مزید برآں اعداد و شمار کے مطابق ای پی ایف او میں نئے بھرتی ہونے والوں کی شرح میں 6 فیصد اور جولائی میں ری یونینز کی تعداد میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چھوڑنے والے اراکین کی تعداد میں گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 36.84 فیصد کمی آئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہ انگریزی پریس ریلیز دیکھیں :

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1756443

***

U. No. 9205

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)


(Release ID: 1756613) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil