الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور میگھالیہ کے وزیراعلی جناب کونراڈ سنگما کے ذریعہ میگھالیہ انٹر پرائز آرکیٹیکچر پروجیکٹ(ایم ای جی ایچ ای اے) لانچ کیاگیا
پروجیکٹ کا مقصد طرز حکمرانی اور عوامی سطح پر خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے
Posted On:
17 SEP 2021 7:51PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور جناب کونراڈ کونگکال سنگما نے آج یہاں میگھالیہ انٹر پرائز آرکیٹکچر پروجیکٹ( ایم ای جی ایچ ای اے) کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔اس پروجیکٹ کا پروگرام 6 حصوں پر مشتمل ہے یعنی حکمرانی، انسانی وسائل، انٹر پرینیور شپ، پرائمری شعبہ، بنیادی ڈھانچہ او رماحولیات اور میگھالیہ کو سال 2030 تک ایک بڑی آمدنی والی ریاست بنا دینے کا تصور۔اس پروجیکٹ کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے عوام کے لئے خدمات کی فراہمی اور طرز حکومت میں بہتری لانا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ میگھالیہ کے فن تعمیر کی مہم کو وقف کرنا بڑے فخر کی بات ہے۔ جس سے طرز حکومت میں بہت بڑی تبدیلی ہونے جارہی ہے یہ اقدام وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے تصور پر کام کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ جس میں عام لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب لانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹیلی کام کے شعبے میں جو اصلاحات متعارف کرارہے ہیں۔ ان کے تحت مربوط کاری میں بہتری لاتے ہوئے شمال مشرقی ریاستوں کے لئے بہت ہی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
میگھالیہ کے وزیراعلی جناب کونراڈ سنگما نے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی)، ریاست کے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے محکمے اور دیگر کا بہت مختصر عرصے میں میگھ ای اے پروجیکٹ پر عمل درآمد کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر بھرپور درآمد کے بعد ہمیں مجموعی طور پر اس کا اثر طرز حکمرانی پر نظر آئے گا اور اس سے عوامی سطح پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ڈیجیٹل انڈیا کاانقلاب، جیسا کہ وزیراعظم کے ذریعہ تصور پیش کیا گیا ہے، ہندوستان کو ڈیجیٹل طاقت کے حامل ایک ملک میں تبدیل کررہا ہے۔سال 2018 میں انڈیا انٹر پرائز آرکیٹیکچر(آئی این ڈی ای اے) کی تشہیر کے ساتھ ہی ایک مربوط ، ملک میں کہیں بھی لے جانے کے قابل اور کثیر الاستعمال ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کی تیاری اور نفاذ کو ایک نئی رفتار حاصل ہوئی ہے۔
اگست 2018 میں شمال مشرق خطے کے حوالے سے ویژن ڈاکو مینٹ کے آغاز کے دوران میگھالیہ کی ریاست کو میگھالیہ انٹر پرائز آرکیٹیکچر(ایم ای جی ایچ ای اے) کی تیاری اور میگھ ای اے کے ساتھ مربوط فائنانس سولیوشن آرکیٹیکچر کی ڈیزائنگ اور نفاذ کے لئے اس پروجیکٹ کا پہلا تجربہ کرنے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔
مذکورہ بالا قومی ای- گورنس ڈویژن(این ای جی ڈی) کے خطوط پر ،الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ریاستی حکومت کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کے مقصد سے میگھالیہ کی ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا۔ذیل میں دی جانے والی میگھ ای اے پروجیکٹ سے متعلق سرگرمیوں کے لئے 5 کروڑ روپے تک کے فنڈس کو منظوری دی گئی۔
نمبر
|
آئٹم
|
کیفیات
|
1.
|
5 ریاستی سطح کی سینٹائزیشن ورکشاپس اور ضلعی سطح کی 15 ورکشاپس
|
جاری
|
2.
|
نوڈل افسران کے لئے ریاستی اور ضلعی سطح پر صلاحیت سازی اور تربیت
|
جاری
|
3.
|
فن تعمیر کی وسعت، ویژن ڈاکو مینٹ اور فائنانس سولیوشن آرکیٹیکچر
|
مکمل
|
4.
|
فن تعمیر سے متعلق ضروریات کی تفصیلی دستاویز
|
مکمل
|
5.
|
فن تعمیر بلیو پرنٹ دستاویز اور پی ایم یو سپورٹ
|
ڈبلیو آئی پی
|
6.
|
محکمہ مالیات میں میگھالیہ انٹر پرائز آرکیٹیکچر کو منظوری
|
جاری
|
میگھ ای اے پروجیکٹ کا تصور حکومت کے درج ذیل ڈیجیٹل مقاصد میں مدد کرنے پر مبنی تھا۔
- ریاستی حکومت کا منصوبہ بند انقلابی اقدام جو تبدیلیاں لانے کے لئے حکمت عملی، پالیسیوں،خدمات اور تنظیمی صلاحیت کے درمیان ایک کارگر تعاون کا تقاضہ کرتا ہے۔
- انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے تمام اقدامات کو ایک بڑے پروگرام کے تحت مربوط کیاجائے،تاکہ ایک بہتر بھرپور تناظر حاصل کیاجاسکے،اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی منصوبہ بندی کو مزید موثر بنایاجاسکے اور بہتر نتائج کے لئے قیمتوں اور سرمایہ کاری سے استفادہ کیاجاسکے۔
- آئی سی ٹی کی پیروی کرتے ہوئے حکومتوں کی ملٹی چینل کی خدمات کی فراہمی میں اس طرح مدد کی جائے کہ ڈیجیٹل مقبولیت اور اس کی تکمیلی شرحوں اضافہ ہو۔
- اس کو یقینی بنایا جائے کہ ریاستی حکومتوں کے اقدامات اور نظام سے صارفین کو وہ معلومات مہیا ہونی چاہئے جس سے وہ فیصلے کرسکیں اور سرکاری کارروائیوں پر اثر انداز ہوسکیں۔
- روزگار اور ترقی کے لئے آئی سی ٹی سے استفادہ کرتے ہوئے مشترک خوشحالی میں اضافہ کرنے کی غرض سے ڈیجیٹل معیشت کے لئے ایک ماحول تیار کیاجائے۔
پروجیکٹ کے اثرات:
- میگھ ای اے کے ویژن(ریاست کے ذریعہ اختیار کردہ اس ڈی جیز سمیت) اور مشن کے ذرائع کے حصول کے لئے ایک نظریہ اور نقشہ راہ تیار کیاجائے۔اس میں رابطہ( مربوط شہری مربوط حکومت)، مل کر کام کرنا ( مل جل کر عمدگی سے کام کرنے والی حکومت)اور بااختیار بنا نا (ڈیجٹیل صلاحیتوں کے حامل شہری) شامل ہوں۔
- ایک زبردست تبدیلی والا طریقہ کار استعمال کرنا اور محکمہ کے کام کاج کی ترتیب نوع پر توجہ مرکوز کرنا۔
- مختلف عوامی، نجی اور سرکاری استعمالات کو یکجا کیاجائے جس سے ایک ایسا ماحول پیدا کیاجاسکے جو اختراع میں بہتری لائے اور محفوظ اعدادوشمار کی حصہ داری کو فروغ دے سکیں۔
- مالی خدمات کی بہتر اور مربوط فراہمی۔
- قومی پلیٹ فارموں کا مناسب طریقہ پر اختیار کیاجانا جیسے آدھار، اُمنگ، ڈیجی لوکلر، این سی او جی، ای سائن وغیرہ۔
****************
(ش ح۔س ب ۔ رض)
U NO. 9177
(Release ID: 1756385)
Visitor Counter : 248