سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہائی ایش کول کو میتھنول میں تبدیل کرنے والے بھارت کے پہلے پائلٹ پلانٹ سے صاف ستھری ٹکنالوجی کی سمت میں ملک کی کوششوں کو فروغ حاصل ہوگا

Posted On: 17 SEP 2021 4:51PM by PIB Delhi

 

بھارت نے ہائی ایش انڈین کول کو میتھنول میں تبدیل کرنے کے لئے ملک کے اندر ہی ایک ٹکنالوجی تیار کی ہے اور اس کا پہلا پائلٹ پلانٹ حیدرآباد میں قائم کیا ہے۔  اس ٹکنالوجی سے  صاف ستھری ٹکنالوجی  اختیار کرنےکی ملک کی کوششوں کو مددملے گی اور میتھنول کو ٹرانسپورٹیشن کے  ایندھن (پٹرول کے ساتھ بلینڈنگ کرکے ) کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، جس سے  خام تیل کی درآمدات میں کمی لائی جاسکے گی۔

کوئلے کو میتھنول میں تبدیل کرنے کے عمل میں کوئلے کو پہلے (سن گیس) گیس، سن گیس کی صفائی اور کنڈیشننگ، سن گیس کی میتھنول میں تبدیلی اورمیتھنول کی صفائی شامل ہیں۔ بیشتر ممالک میں  کوئلے سے میتھنول تیار کرنے و الے پلانٹوں کو  لو ایش کول سے چلایا جاتا ہے۔ ہندوستانی کوئلے کے معاملے میں  ہائی ایش کی ہینڈلنگ اور اس ایش کی بڑی مقدار کو گلانے کے لئے  ضروری حدت ایک چیلنج ہے، کیوں کہ اس میں عام طور پر ہائی  ایش ہوتی ہے۔

 

Description: C:\Users\6121705\Downloads\IMG-20210906-WA0013.jpg

 

مزید تفصیلات کے لئے آئی جی سی سی ڈپارٹمنٹ بی ایچ ای ایل کارپوریشن،  آر اینڈ ڈی کے چیف ڈپٹی منیجر تروپتی نائیڈو (tirupathi_naidu@bhel.in)  سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ(بی ایچ ای ایل) نے سن گیس تیار کرنے اور پھر سن گیس کو میتھنول، جو کہ 99 فیصد خالص ہو، میں تبدیل کرنے کے لئے ہائی ایش انڈین کول کے لئے مناسب فلوئڈائزڈ بیڈ گیسی فکیشن ٹکنالوجی تیار کی ہے۔سن گیس کو  میتھنول میں تبدیل کرنے کے مقصد سے  بی ایچ ای ایل نے حیدرآباد میں اپنے موجودہ کوئلے سے سن گیس تیار کرنے کے پائلٹ پلانٹ کو  مناسب ڈاؤن اسٹریم پروسیس سے مربوط کیا ہے۔ یہ 0.25 میٹرک ٹن  میتھنول تیار کرنے  کی یومیہ صلاحیت والے اس پائلٹ پروجیکٹ کی شروعات نیتی آیوگ نے کی ہے اوراس کے لئے  صاف ستھری تحقیق کی پہل کے تحت  سائنس ٹکنالوجی کے محکمے نےفنڈ  فراہم کرایا ہے۔

اس وقت یہ پائلٹ پلانٹ جو میتھنول تیار کررہا ہے وہ 99 فیصد سے زیادہ خالص ہے، اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے سے ملک کے توانائی کے ذخائر کے بہترین استعمال میں مدد ملے گی اوراس سے خود کفیلی کی جانب بھارت کے سفر میں تیزی آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  ش ح۔ا گ ۔ ف ر

U- 9181



(Release ID: 1756384) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Punjabi