ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے سی اے ایف اینڈ پی ڈی اور آسام کے


ماحولیات کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی

انہوں نے آسام میں پروجیکٹوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا

Posted On: 18 SEP 2021 8:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19 ستمبر ،2021  / صارفین کے امور ، خوراک و عوامی نظام تقسیم  اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آسام کے شہر گواہاٹی میں ماحولیات اور جنگلات کے سکریٹری ، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس (پی سی سی ایف) اور  جنگلات کے محکمے کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

انہوں نے ، سی اے ایف اینڈ پی ڈی، فوڈ سکریٹری، ای ڈی ایف سی آئی ریاستی سرکار، سی ڈبلیو سی ڈی آئی ایس اور دیگر افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔

جناب چوبے نے شمال مشرقی خطے کے اپنے سات روزہ دورے کے پہلے دن آسام میں پروجیکٹوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ محکمے کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ اگرچہ ریاست ترقی کر رہی ہے لیکن ترقی کی رفتار میں حالیہ مہینوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جسے بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔  انہوں نے  کام میں مہارت کے لیے  آسام سرکار کی ستائش کی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ریاست میں ترقی میں تیزی لانے کی خاطر ماحولیات سے متعلق موقعوں پر عوام کی شراکت داری کی جائے۔ جناب چوبے نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر ہم اہم موقعوں پر عوام کے ساتھ خوشی منائیں تو اس سے اس کام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی جو محکمے کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ بچوں کو نیشنل پارکوں میں جانے میں سہولت دی جانی چاہیے تاکہ وہ اپنے ماحول کے بارے میں جانیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آسام میدان میں کوئی بڑا کام کرے تو پورے ملک کو اس سے جذبہ حاصل ہوگا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ان کا خیال ہے کہ شیروں کے دن ، ہاتھیوں کا دن  اور ماحولیات کا دن عوم کے ساتھ منایا جائے نہ کہ اسے دفتروں تک محدود رکھا جائے۔ اس سے اچھے کام کو فروغ دینے کا جذبہ پیدا ہوگا اور لوگوں کو ہمارے کیے گئے کام کے بارے میں معلومات ہوگی۔

انہوں  نے کہا کہ اختراعی انداز کے خیالات کو ریاست میں اختیار کیا جانا چاہیے اور انہیں دیر تک ترقی کے لیے اور بہتر بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے آسام کی ریاستی سرکار کے کام کو سراہا اور کہا کہ پیش رفت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے آسام میں 5246 ہاتھی تھے جو بڑھ کر 5719 ہو گئے۔ شیروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے پہلے یہ تعداد محض 70 تھی اب 190 ہو گئی ہے۔  انہوں نے گینڈوں کو تحفظ دینے کی ریاستی سرکار کی کوششوں کو بھی سراہا۔  انہوں نے کہا  کہ گینڈوں کی آبادی میں پچھلے برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جناب چوبے نے کہا کہ آسام میں جنگلاتی زندگی کی حفاظت کے لیے نئے اقدامات جاری ہیں۔ وزیر موصوف ناگالینڈ، منی پور اور اروناچل پردیش  میں ترقی کا جائزہ لینے کے  لیے ان ریاستوں کا دورہ کریں گے۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –9163



(Release ID: 1756335) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Manipuri