ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی ٹی نے آئی ٹی ، نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں ایڈوانسڈ ڈپلومہ (ووکیشنل) کے پہلے بیچ  (2018 سے 2020) کے نتائج کا اعلان کیا

Posted On: 18 SEP 2021 7:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 ستمبر ،2021  / ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کی وزارت کی سرپرستی میں تربیت کے ڈائریکٹوریٹ جرنل (ڈی جی ٹی) نے آئی ٹی ، نیٹ ورکنگ  اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں  ایڈوانسڈ ڈپلومہ (ووکیشنل) کے 2018 سے 2020 کے پہلے بیچ کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ آئی بی ایم (این وائی ایس ای : آئی بی ایم)  کے ساتھ مفاہمت نامے کے تحت حیدرآباد اور بینگلور میں ہنر مندی کی تربیت کے دو  قومی اداروں (این ایس ٹی آئی) میں  2018 میں  اس کورس کا آغاز ہوا تھا۔ یہ آغاز آزمائشی طور پر ہوا تھا اور اسے 2019 میں 16 این ایس ٹی آئی تک توسیع دے دی گئی تھی۔

کچھ کورس کی منظوری پیشہ ورانہ تربیت سے متعلق قومی کونسل این سی وی ٹی  نے 6 سطحوں کے  نیشنل اسکلز کوالیفکیشن فریم ورک (ایس ایس کیو ایف ) پروگرام کے طور پر دی تھی اور اس دو سالہ کورس میں ایسے افراد تیار کرنے پر توجہ دی گئی ہے جو صنعت کی ہنرمندی سے متعلق ابھرتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔

ڈی جی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے تربیت پانے والے کامیاب طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ٹی ہنر مندی سے متعلق اقتصادی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے انتھک کام کر رہا ہے۔  اس کے لیے وہ اشتراک والی صنعتوں کو توسیع دے کر نئے دور کی ہنر مندی کو اپنا رہا ہے اور ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کے ذریعے نئے طریقے تشکیل دے رہا ہے۔

تربیت پانے والے 19 افراد کا پہلا بیچ امتحان میں شامل ہوا اور ان میں سے 14 نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ تربیت پانے والے 18 افراد کو آئی بی ایم اور ان کے چینل شراکت داروں میں  ملازمت کی پیشکش کی گئی۔

پہلے بیچ کے سر فہرست طلبا  :

                        

درجہ یکم

درجہ دوئم

درجہ سوئم

 

محترمہ دوسا سری لیکھا

این ایس ٹی آئی ودیانگر، حیدرآباد

جناب ونود کمار کے وی

این ایس ٹی آئی بینگالورو

جناب وروکٹی پون کمار

این ایس ٹی آئی ودیانگر، حیدرآباد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نتائج مندرجہ ذیل لنک پر دیکھے جا سکتے ہیں : https://ncvtmis.gov.in/Pages/CFI/Home.aspx

 

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

9147U –


(Release ID: 1756240) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada