پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایتھنول کی فراہمی کے لئے آئندہ آنے والے وقف شدہ ایتھنول پلانٹ کے ساتھ  طویل مدتی معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے پہلی ای او آئی  کو زبردست ردعمل حاصل ہوا


جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ  یہ ای او آئی ایتھنول کی کمی والی ریاستوں میں  ایتھنول پلانٹس قائم کرنے کے لئے پروجیکٹ  حمایت کاروں کو راغب کرنے کے لئے ایک فعال قدم ہے

Posted On: 18 SEP 2021 2:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 ستمبر 2021/ایتھنول کی فراہمی یا سپلائی کے لئےآئندہ وقف شدہ  پلانٹس کے ساتھ طویل مدتی معاہدوں پر  دستخط کرنے کے لئے پہلی پسند کا اظہار (ای او آئی)کو شاندار ردعمل ملا ہے جس میں 197 بولی کنندگان نے حصہ لیا ہے۔ یہ ای او آئی  27 اگست کو پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی رہنمائی میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے بی پی سی ایل کے ذریعہ شائع کیا گیا تھا، جو 17 ستمبر کو کھلی تھی۔

ای او آئی کو کامیاب بنانے کے لئے تمام بولی کنندگان کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں ان کے  پلانٹس کے لئے نیک خواہشات دیتے ہوئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور  کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری  نے کہا ہے کہ  یہ ای او آئی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ذریعہ اٹھایا گیا ایک سرگرم قدم ہے۔ جناب پوری نے کہا ہے کہ تیل کمپنیاں ایتھنول کی کمی والی  ریاستوں میں ایتھنول  کی پیداوار ی پلانٹس قائم کرنے کے لئے پروجیکٹ سپورٹرس یا حمایت کاروں کو ترغیب دیتی ہیں، جس سے آنے والے برسوں میں ایتھنول مرکب کا ہدف 20 فی صد اور زیادہ حاصل کرنے میں ملک کے لئے  آگے بڑھنے کا راستہ  صاف ہوتا ہے۔

گزشتہ برس ایتھنول کی خرید کی گئی تھی اور ای ایس وائی -20-2019 کے دوران فی صد مرکب حاصل کیا گیا تھا۔ رواں سال  ای  ایس وائی-21-2020 کا ہدف 325 کروڑ لیٹر کا ہے، جو مرکب کو 8.5 فی صد لےجائے گا۔ ای ایس وائی  20-2021 کے دوران  حقیقی خرید اب تک 243 کروڑ  لیٹر رہ ہے، جس سے 8.01 فی صد مرکب حاصل ہوا ہے۔

حکومت نے ایتھنول کی پیداوار میں استعمال کئے جانے والے فیڈ اسٹاک کی بنیاد پر ایتھنول کے لئے پانچ الگ الگ  شرحوں کا اعلان کیا ہے۔ خام مال اور شرح اس طرح سے ہیں:

خام  مال

ایکس -مل قیمت فی لیٹر

گنے کا رس/چینی/چینی کا شیرا

62.65 روپے

بی گڑ

57.61 روپے

سی گڑ

45.69 روپے

ٹوٹا ہوا اناج/مکا

51.55 روپے

ایف سی آئی کے ساتھ فاضل چاول

56.87 روپے

 

 جی ایس ٹی اور ٹرانسپورٹ فیس کے علاوہ  ادائیگی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ایتھنول، پیداوار بڑھانےکے لئے دیئے جارہے دیگر مراعات اس طرح سے ہیں:

طویل مدتی ویژیبلٹی / کل خرید کی یقینی دہانی، صلاحیت میں اضافہ کے لئے سود گرانٹ اسکیم ، ایتھنول کا فرق فائدہ مند قیمت ، ای او آئی میں شرطوں میں چھوٹ/بینک گرانٹی میں کمی  اور سپلائی نہ ہونے پر جرمانہ کی تجویز نیز  ریاست کی حد کے اندر خریداری کو ترجیح دینا۔

 

 

 

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9143

 



(Release ID: 1756190) Visitor Counter : 221