قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفیڈ نے جھارکھنڈ میں مہوا تغذیاتی مشروبات کو کاروباری شکل دینے کے لیے آئی آئی ٹی دلی کے اختراع اور ٹکنالوجی کی منتقلی سے متعلق فاؤنڈیشن ایف آئی ٹی ٹی اور میسرز روسیکا بیوریجز کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ کیا

Posted On: 17 SEP 2021 6:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17 ستمبر ،2021   /

خاص باتیں :

  • مہوا تغذیاتی شربت ایک ویلیو ایڈیڈ پروڈکٹ ہے جو ریاست میں مہوا کے پھولوں سے بنائی جاتی ہے۔
  • ٹرائیفیڈ نے اختراع اور ٹکنالوجی کی منتقلی سے متعلق فاؤنڈیشن ایف آئی ٹی ٹی کے ساتھ مل کر یہ ویلیو ایڈیڈ والی مہوا تغذیاتی چیز تیار کی ہے۔
  • اب جھارکھنڈ میں اس مہوا تغذیاتی مشروب کو تجارتی شکل دینے کے لیے جھارکھنڈ کے میسرز روسیکا بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ کو اس کا لائسنس دیا جارہا ہے۔
  • مہوا تغذیاتی مشروب اپنی بہتر بنائی گئی شکل میں انار کے رس کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

 

ٹرائیفیڈ نے اختراع اور ٹکنالوجی کی منتقلی سے متعلق فاؤنڈیشن ایف ایف آئی ٹی ٹی جو آئی آئی ٹی دلی کا قائم کردہ ایک یونٹ ہے اور میسرز روسیکا بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ پوربی سنگھ بھوم ، جھارکھنڈ کے ساتھ مل کر  مہوا تغذیاتی مشروب کو کاروباری شکل دینے کے لیے جو جھارکھنڈ کا ایک وراثتی مشروب ہےایک مشترکہ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔

ٹرائیفیڈ ، قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والی مرکزی ایجنسی کے طور پر قبائلی لوگوں کی زندگیوں اور گزر بسر کو بہتر بنانے کے نئے راستے تلاش کرنے کی اپنی کششوں پر توجہ دے رہا ہے۔

ٹرائیفیڈ ، ایف آئی ٹی ٹی اور روسیکا بیوریجز نے مہوا تغذیاتی مشروب کی تجارتی تیاری اور فروخت کے ذریعے جھارکھنڈ کے قبیلوں کی آمدنی میں اضافے کے مقصد سے مل کر کام کرنے کے لیے 16 ستمبر 2021 کو ایک مفاہمت نامہ کیا ہے۔ مہوا تغذیاتی مشروب ایک ویلیو ایڈیڈ شے ہے جو ریاست میں مہوا کے پھولوں سے بنائی جاتی ہے۔ ٹرائیفیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویر کرشنا ، ایف آئی ٹی ٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب انل ولی اور روسیکا بیوریجز  کے ڈائریکٹر جناب ڈومین ٹوڈو نے ڈی آئی سی سی آئی کے بینکنگ اور فائنانس کے قومی صدر اور تینوں تنظیموں کے سینئر افسران کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

 

ٹرائیفیڈ نے ایف آئی ٹی ٹی کے ساتھ مل کر اپنا یہ ویلیو ایڈیڈ مہوا تغذیاتی مشروب ، مہوا کے پھولوں سے تیار کیا ہے تاکہ ایم ایف پی کے ویلیو ایڈیشن سے اور ٹکنالوجیز تیار کیے جانے سے قبائلی افراد زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ ایف آئی ٹی ٹی  اس ٹکنالوجی کو فروغ دینے اور اس کاروباری شکل کو برقرار رکھنے کا کام انجام دے رہا ہے اور اب اس کی ٹکنالوجی کا لائسنس جھارکھنڈ کے میسرز روسیکا بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا جا رہا ہے تاکہ جھارکھنڈ میں اس مہوا تغذیاتی مشروب کو تجارتی شکل دی جا سکے۔  اس پروجیکٹ کے حصے کے طور پر میسرز روسیکا  بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ جھارکھنڈ کے قبائلی جنگلاتی لوگوں سے مہوا تغذیاتی مشروب کی تیاری کے لیے اور ایم ایس پی قیمت سے وی ڈی وی کے کلسٹرز میں اس کی ڈبہ بندی کے لیےمہوا کے پھول خریدے گا  جو ایم ایس پی قیمت سے کم نہیں ہوگی۔

جھارکھنڈ میں اور ملک میں ٹرائیفیڈ کی طرف سے اپنی نوعیت کا یہ پہلا قدم ہے۔ اس سے ان دیگر ریاستوں میں صنعتیں قائم کرنے کے موقعے ملیں گے جو تغذیاتی مشروبات کے یونٹ شروع کرنے اور ملک بھر کی قبائلی آبادیوں کو فائدہ پہنچانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔  مہوا تغذیاتی مشروب اپنی بہتر بنائی گئی شکل میں انار کے رس کے ساتھ ملایا جاتا ہے جس سے اس کی تغذیاتی حیثیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس کی خوشبو اور بناوٹ میں بہتر لاکر مہوا کے مشروب کا فلیور تیار کر لیا جاتا ہے۔

 

   

 

   

اس اشتراک پر کامیاب عمل درآمد کے ساتھ یہ انفرادی نوعیت کی تغذیاتی مشروب پورے ملک میں گھر گھر پہنچے گا اور یہ ایک مقبول عام مشروب بن جائے گا۔ اور آخر کار  اس سے قبائلی زندگیوں اور گزر بسر کی کایا پلٹ میں تعاون حاصل ہوگا۔ 

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –9726



(Release ID: 1756060) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Punjabi